Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 9:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 گِلگالؔ میں اُن کی تمام شرارت کی وجہ سے، مَیں نے اُن سے وہاں نفرت کی۔ اُن کے گُناہ آلُودہ اعمال کی وجہ سے، مَیں اُنہیں اَپنے گھر سے نکال دُوں گا۔ مَیں اَب اَور اُن سے مَحَبّت نہ رکھوں گا؛ اُن کے تمام اُمرا باغی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اُن کی ساری شرارت جِلجاؔل میں ہے۔ ہاں وہاں مَیں نے اُن سے نفرت کی۔ اُن کی بد اعمالی کے سبب سے مَیں اُن کو اپنے گھر سے نِکال دُوں گا اور پِھر اُن سے مُحبّت نہ رکُھّوں گا۔ اُن کے سب اُمرا باغی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 रब फ़रमाता है, “जब उनकी तमाम बेदीनी जिलजाल में ज़ाहिर हुई तो मैंने उनसे नफ़रत की। उनकी बुरी हरकतों की वजह से मैं उन्हें अपने घर से निकाल दूँगा। आइंदा मैं उन्हें प्यार नहीं करूँगा। उनके तमाम राहनुमा सरकश हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 رب فرماتا ہے، ”جب اُن کی تمام بےدینی جِلجال میں ظاہر ہوئی تو مَیں نے اُن سے نفرت کی۔ اُن کی بُری حرکتوں کی وجہ سے مَیں اُنہیں اپنے گھر سے نکال دوں گا۔ آئندہ مَیں اُنہیں پیار نہیں کروں گا۔ اُن کے تمام راہنما سرکش ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 9:15
38 حوالہ جات  

کیا گِلعادؔ بدکار ہے؟ اُس کے لوگ ناکارہ ہیں! کیا گِلگالؔ میں بَیل ذبح کئے جاتے ہیں؟ اُن کے مذبحے جُتے ہُوئے کھیت میں پڑے ہُوئے پتّھروں کے ڈھیر کی مانند ہوں گے۔


”اَے بنی اِسرائیل، خواہ تُم زناکاری کرو، لیکن بنی یہُوداہؔ کو گُنہگار نہ ہونے دو۔ ”تُم گِلگالؔ کو نہ جاؤ؛ نہ ہی بیت آوِنؔ تک جاؤ۔ اَور نہ یَاہوِہ کی، ’حیات کی قَسم کھاؤ!‘


تمہارے حُکمران سرکش ہو گئے ہیں، اَور چوروں کے ساتھی بَن گیٔے ہیں؛ اُن سَب کو رشوت عزیز ہے اَور وہ تحفوں کے پیچھے دَوڑتے ہیں۔ وہ یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ نہیں کرتے؛ اَور نہ بیواؤں کی فریاد اُن تک پہُنچتی ہے۔


بیت ایل کے طالب نہ بنو، گِلگالؔ میں داخل مت ہو، بیرشبعؔ کو نہ جاؤ، کیونکہ گِلگالؔ ضروُر اسیری میں جائے گا، اَور بیت ایل کا نام و نِشان مِٹ جائے گا۔


وہ سال بسال بیت ایل سے گِلگالؔ اَور وہاں سے مِصفاہؔ کو دورہ پر جاتے اَور اُن تمام مقامات میں بنی اِسرائیل کی عدالت کرتے تھے۔


اُس کے اَندر اُس کے سردار گرجنے والے شیر ہیں، اَور اُس کے حُکمران شام کو نکلنے والے بھیڑئے ہیں، جو صُبح کے لیٔے کچھ نہیں چھوڑتے۔


میرے لوگو، یاد کرو، کہ شاہِ مُوآب بلقؔ نے تُمہیں کیا مشورہ دیا، اَور بِلعاؔم بِن بعورؔ کے بیٹے بِلعاؔم نے اُسے کیا جَواب دیا۔ شِطِّیمؔ سے گِلگالؔ تک کے اَپنے سفر کو یاد کرو، تاکہ یَاہوِہ کے راستبازی کے کاموں کو جان لو۔“


یہ حقیقت ہے کہ ہیرودیسؔ اَور پُنطِیُس پِیلاطُسؔ نے اُس شہر میں غَیریہُودی اَور اِسرائیلی لوگ یہ سَب مِل کر تیرے مُقدّس خادِم یِسوعؔ کے خِلاف ہو گئے جسے تُونے المسیح مُقرّر کیا۔


اُس کے بعد ایک ماہ کے اَندر ہی مَیں نے تین چرواہوں کو کام سے ہٹا دیا۔ لیکن میری جان اُن سے بیزار تھی اَور ریوڑ کے جھُنڈ مُجھ سے بےحد نفرت کرنے لگے۔


اُس کے سردار رشوت لے کر اِنصاف کرتے ہیں، اُس کے کاہِنؔ قیمت لے کر تعلیم دیتے ہیں، اَور اُس کے نبی رُوپیہ لے کر قِسمت بتاتے ہیں۔ پھر بھی وہ یَاہوِہ کی طرف متوجّہ ہوتے ہیں، ”اَور کہتے ہیں، کیا یَاہوِہ ہمارے درمیان نہیں ہے؟ ہمارے اُوپر کویٔی بُلا نہیں آئے گی۔“


لہٰذا مَیں تُمہیں دَمشق سے بھی آگے جَلاوطن کرکے بھیجوں گا،“ یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے، جِن کا نام قادرمُطلق خُدا ہے۔


بیت ایل میں جاؤ اَور گُناہ کرو؛ گِلگالؔ میں جا کر اَور زِیادہ گُناہ کرو۔ ہر صُبح کو اَپنی قُربانیاں، اَور ہر تیسرے روز اَپنی دہ یکی لاؤ۔


میرے خُدا اُنہیں ردّ کر دیں گے کیونکہ اُنہُوں نے اُن کا حُکم نہ مانا؛ وہ مُختلف قوموں کے درمیان بھٹکتے پھریں گے۔


وہ یَاہوِہ کے مُلک میں نہ رہیں گے؛ اِفرائیمؔ مِصر کو لَوٹے گا اَور اشُور میں ناپاک غِذا کھائے گا۔


لیکن اُنہیں احساس نہیں ہوتا کہ مُجھے اُن کے تمام بُرے اعمال یاد ہیں۔ اُن کے گُناہوں نے اُنہیں گھیرلیا ہے؛ وہ ہمیشہ میرے سامنے رہتے ہیں۔


پس جَیسا لوگوں کا حال وَیسا ہی کاہِنوں کا حال ہوگا، مَیں اُن دونوں کو اُن کی روِشوں کی سزا دُوں گا اَور اُنہیں اُن کے اعمال کا بدلہ دُوں گا۔


کیونکہ بنی اِسرائیل بہت دِنوں تک بغیر بادشاہ یا حاکم، بغیر قُربانی یا مُقدّس پتّھروں اَور افُود یا خانگی معبُودوں کے بغیر رہیں گے۔


تَب یَاہوِہ نے فرمایا، ”اُس کا نام لُو عمّی رکھنا کیونکہ تُم میری اُمّت نہیں ہو، نہ میں تمہارا خُدا ہُوں۔


گومرؔ پھر سے حاملہ ہویٔی اَور اُن کے ہاں بیٹی پیدا ہُوئی۔ تَب یَاہوِہ نے ہوشِیعؔ سے فرمایاہے، ”اُس کا نام لورُحامہؔ رکھ کیونکہ مَیں اِسرائیل کے گھرانے پر پھر کبھی رحم نہ کروں گا تاکہ کسی طرح اُن کے گُناہ مُعاف کروں۔


جَب اُس نے اعلانیہ زناکاری کی اَور اَپنی عُریانی ظاہر کی تو میری جان اُس سے اُس طرح بیزار ہو گئی جَیسی اُس کی بہن سے ہُوئی تھی۔


اُس کے اُمرا اُن بھیڑیوں کی مانند ہیں جو اَپنے شِکار کو پھاڑتے ہیں۔ اَور خُون بہاتے ہیں اَور لوگوں کی جان لیتے ہیں تاکہ ناجائز منافع کمائیں۔


”میری محبُوبہ کا اَب میرے بیت المُقدّس میں کیا کام ہے؟ وہ تو بہُتوں کے ساتھ زنا کر چُکی؟ کیا پاک گوشت تمہاری سزا کو ٹال سکتا ہے؟ جَب تُم اَپنی بدی میں مصروف ہوتی ہو، تَب تُم خُوش ہوتی ہو۔“


اِس لیٔے میں اُن کے رہبروں کے پاس جاؤں گا، اَور اُن سے کلام کروں گا؛ یقیناً وہ یَاہوِہ کی راہ جانتے ہیں، اَور اَپنے خُدا کے تقاضوں سے واقف ہیں۔“ لیکن اُنہُوں نے بھی مِل کر اَپنا جُوا توڑ دیا ہے اَور اَپنے بندھنوں کے ٹکڑے کر دئیے ہیں۔


یہُودیؔہ نے دیکھا کہ مَیں نے نافرمان اِسرائیل کو زناکاری کے سبب سے طلاق نامہ دے کر روانہ کر دیا ہے؛ تَو بھی اُس کی بےوفا بہن یہُودیؔہ نہ ڈری، بَلکہ اُس نے بھی جا کر زناکاری کی۔


اُنہُوں نے شیلوہؔ کے خیمہ اِجتماع کو ترک کر دیا، یعنی اُس خیمہ کو جو اُنہُوں نے بنی آدمؔ کے درمیان کھڑا کیا تھا۔


تَب یہوشُعؔ سارے بنی اِسرائیل سمیت گِلگالؔ کی چھاؤنی میں لَوٹ آئے۔


اَور مَیں تمہارے اُن اُونچے مقامات کو تباہ کر دُوں گا اَور تمہارے بخُوردان کے مذبحوں کو تباہ کر دُوں گا، اَور تمہارے بے جان بُتوں پر تمہاری لاشوں کا ڈھیر لگا دُوں گا اَور تُم سے نفرت کروں گا۔


چنانچہ صُبح ہوتے ہی وہ بیت المُقدّس کے صحن میں جا پہُنچے، اَور جَیسا حُکم مِلا تھا، لوگوں کو تعلیم دینے لگے۔ جَب اعلیٰ کاہِن اَور اُس کے ساتھی وہاں آئے تو اُنہُوں نے مَجلِس عامہ کا اِجلاس طلب کیا جِس میں اِسرائیلؔ کے سارے بُزرگ جمع تھے اَور اُنہُوں نے قَیدخانہ سے رسولوں کو بُلا بھیجا کہ اُنہیں لائیں۔


کیونکہ میری مِیراث میرے دیکھنے میں جنگلی شیرببر کی مانند ہو گئی ہے۔ جو مُجھ پر دھاڑتی ہے؛ اِس لیٔے مُجھے اُس سے نفرت ہو گئی ہے۔


یَاہوِہ کو یہُودیؔہ کے خِلاف بھی شکایت ہے؛ وہ یعقوب کو اُس کی روِشوں کے مُطابق سزا دیں گے اَور اُن کے اعمال کے مُطابق صِلہ دیں گے۔


پھر یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا: ”اگر مَوشہ اَور شموایلؔ بھی میرے حُضُور کھڑے ہوتے تَو بھی میرا دِل اِن لوگوں کی طرف راغِب نہ ہوتا۔ اِنہیں میری حُضُوری سے نکال دو تاکہ وہ دُور چلے جائیں!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات