Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 9:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 مَیں نے اِفرائیمؔ کو صُورؔ کی طرح، خُوشنما جگہ میں لگا ہُوا دیکھا۔ لیکن اِفرائیمؔ اَپنے بچّوں کو قاتل کے سامنے لے آئے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اِفرائِیم کو مَیں دیکھتا ہُوں کہ وہ صُور کی طرح نفِیس جگہ میں لگایا گیا لیکن اِفرائِیم اپنے بچّوں کو قاتِل کے سامنے لے جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 पहले जब मैंने इसराईल पर नज़र डाली तो वह सूर की मानिंद शानदार था, उसे शादाब जगह पर पौदे की तरह लगाया गया था। लेकिन अब उसे अपनी औलाद को बाहर लाकर क़ातिल के हवाले करना पड़ेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 پہلے جب مَیں نے اسرائیل پر نظر ڈالی تو وہ صور کی مانند شاندار تھا، اُسے شاداب جگہ پر پودے کی طرح لگایا گیا تھا۔ لیکن اب اُسے اپنی اولاد کو باہر لا کر قاتل کے حوالے کرنا پڑے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 9:13
13 حوالہ جات  

صُورؔ سے کہہ، جو سمُندر کے پھاٹک پر مُقیم ہے اَور بیشتر ساحِلی لوگوں کے لیٔے تِجارت کا مقام ہے، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’اَے صُورؔ، تُو کہتاہے، ”کہ میرا حُسن کامل ہے۔“


”اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ” ’تمہاری بیوی شہر میں فاحِشہ بَن جائے گی، اَور تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں تلوار سے قتل کئے جایٔیں گے۔ تمہاری زمین ناپ کر تقسیم کی جائے گی، اَور تُم خُود ایک بُت پرست مُلک میں مروگے۔ اَور یقیناً بنی اِسرائیل اَپنے وطن سے دُور، جَلاوطنی میں چلا جائے گا۔‘ “


سامریہؔ کے باشِندے اَپنی خطاؤں کا بوجھ اُٹھائیں گے، کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے خُدا کے خِلاف بغاوت کی ہے۔ وہ تلوار سے مارے جایٔیں گے؛ اَور اُن کے چُھوٹے بچّے زمین پر پٹکے جایٔیں گے، اَور اُن کی حاملہ عورتیں چیر ڈالی جایٔیں گی۔“


میں اُس ریچھنی کی مانند جِس کے بچّے چھین لیٔے گیٔے ہُوں، اُن پر حملہ کروں گا اَور اُنہیں پھاڑ کر رکھ دُوں گا۔ ایک شیرببر کی مانند میں اُنہیں نگل جاؤں گا، ایک جنگلی جانور اُنہیں پھاڑ ڈالے گا۔


اِس لیٔے تیرے لوگوں کے خِلاف لڑائی کی للکار اُٹھے گی، تاکہ تیرے سَب قلعے اَیسے مِسمار کئے جایٔیں گے۔ جَیسے شلمنؔ نے لڑائی کے وقت بیت اربیلؔ کو مِسمار کیا تھا، اَور ماؤں کو اُن کے بچّوں سمیت زمین پر پٹکا گیا تھا۔


اِفرائیمؔ مُرجھاگیا ہے، اُن کی جڑ سُوکھ گئی ہے، اَور اُن پر پھل نہیں آتا۔ اگر وہ بچّے جنیں بھی، تو مَیں اُن کے دُلاروں کو قتل کر دُوں گا۔


کیونکہ موت کھڑکیوں سے چڑھ کر ہمارے محلوں میں داخل ہو چُکی ہے؛ اُس نے سڑکوں میں بچّوں کو اَور چوراہوں پر نوجوانوں کو فنا کر دیا ہے۔


اِس کے بعد مناخِمؔ نے تِرضاؔہ سے روانہ ہوکر تِفساحؔ شہر پر حملہ کرکے تِرضاؔہ سے لے کر سَب سرحدی علاقے کے باشِندوں کو تہِ تیغ کر دیا کیونکہ اِن شہروں کے باشِندوں نے ہتھیار ڈالنے اَور پھاٹکوں کو کھولنے سے اِنکار کر دیا تھا۔ اِس لئے اُس نے تِفساحؔ کو نِیست و نابود کر دیا اَور وہاں کی سَب حاملہ عورتوں کے پیٹ چیر ڈالے۔


اَور جِس طرح مَیں نے تمہارے سَب بھائیوں کو یعنی بنی اِفرائیمؔ کو اَپنی حُضُوری سے دُور کر دیا ہے، وَیسے ہی تُم سَب کو بھی دُور کر دُوں گا۔‘


اُس کے بچّے کتنے ہی زِیادہ ہُوں، وہ تلوار کا لقمہ بنیں گے؛ اُس کی اَولاد بھُوکی مَرے گی۔


”جِس طرح عید کے دِن لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہے، اُسی طرح آپ نے میرے ہر طرف دہشت پھیلا دی۔ یَاہوِہ کے قہر کے دِن نہ کویٔی فرار ہو سَکا اَور نہ کویٔی باقی بچا؛ جِن کو مَیں نے پالا اَور پوسا، اُنہیں میرے دُشمنوں نے تباہ کر دیا۔“


اَے اِسرائیل، یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف لَوٹ آ۔ تیرے گُناہ تیرے زوال کا باعث بَن چُکے ہیں!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات