Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 9:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 جَب مَیں نے اِسرائیل کو پایا، تو وہ گویا بیابان کے انگوروں کی مانند تھے؛ اَور جَب مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو دیکھا، تو یُوں لگاکہ مَیں اَنجیر کے درخت پر پہلا پھل دیکھ رہا ہُوں۔ لیکن جَب وہ بَعل پعورؔ کے پاس آئے، تَب اَپنے آپ کو اُس شرمناک بُت کے لیٔے مخصُوص کیا اَور جِس چیز کو عزیز رکھتے تھے اُسی کی مانند حقیر بَن گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 مَیں نے اِسرائیل کو بیابانی انگُوروں کی مانِند پایا۔ تُمہارے باپ دادا کو انجِیر کے پہلے پکّے پَھل کی مانِند دیکھا جو درخت کے پہلے مَوسم میں لگا ہو لیکن وہ بعل فغُور کے پاس گئے اور اپنے آپ کو اُس باعِث رُسوائی کے لِئے مخصُوص کِیا اور اپنے اُس محبُوب کی مانِند مکرُوہ ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 रब फ़रमाता है, “जब मेरा इसराईल से पहला वास्ता पड़ा तो रेगिस्तान में अंगूर जैसा लग रहा था। तुम्हारे बापदादा अंजीर के दरख़्त पर लगे पहले पकनेवाले फल जैसे नज़र आए। लेकिन बाल-फ़ग़ूर के पास पहुँचते ही उन्होंने अपने आपको उस शर्मनाक बुत के लिए मख़सूस कर लिया। तब वह अपने आशिक़ जैसे मकरूह हो गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 رب فرماتا ہے، ”جب میرا اسرائیل سے پہلا واسطہ پڑا تو ریگستان میں انگور جیسا لگ رہا تھا۔ تمہارے باپ دادا انجیر کے درخت پر لگے پہلے پکنے والے پھل جیسے نظر آئے۔ لیکن بعل فغور کے پاس پہنچتے ہی اُنہوں نے اپنے آپ کو اُس شرم ناک بُت کے لئے مخصوص کر لیا۔ تب وہ اپنے عاشق جیسے مکروہ ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 9:10
32 حوالہ جات  

”جَب تمہاری بیٹیاں فحاشی پر اُتر آتی ہیں تَب مَیں اُنہیں سزا نہ دُوں گا، نہ تمہاری بہوؤں کو جَب وہ زنا کر بیٹھتی ہیں، کیونکہ مَرد خُود کسبیوں کے ہمنوا ہوتے ہیں اَور دیوداسیوں کے ساتھ قُربانیاں گزرانتے ہیں۔ ناسمجھ لوگ تباہ ہو جایٔیں گے۔


اَے یہُوداہؔ، جتنے تمہارے شہر ہیں اُتنے تمہارے ہاں معبُود ہیں اَور جِتنی یروشلیمؔ کی گلیاں ہیں اُتنی ہی تمہارے ہاں اُس مکرُوہ معبُود بَعل کی قُربان گاہیں ہیں؛ جِن پر تُم بخُور جَلاتے ہو۔‘


دُوسری مُصیبت کتنی بڑی ہے! مَیں اُس آدمی کی مانند ہُوں جو انگور توڑنے کے وقت گرمیوں کا پھل جمع کرتا ہے؛ لیکن اُسے کھانے کے لیٔے انگور کا ایک گُچّھا بھی نہیں، اَور نہ میرا مَن چاہا اَنجیر کا پہلا پھل ہے۔


وہاں مَیں اُسے اُس کے تاکستان لَوٹا دُوں گا، اَور وادیِ عکورؔ کو درِ اُمّید بنا دُوں گا۔ وہاں وہ اَپنے ایّام جَوانی کی مانند نغمہ سِرا ہوگی، اُس دِن کی طرح جَب وہ مِصر سے نکل آئی تھی۔


” ’لیکن اُنہُوں نے میرے خِلاف سرکشی کی اَور میری نہ سُنی۔ اُنہُوں نے اُن بے جان شَبیہوں کو جِن پر اُنہُوں نے نظر جمائی تھی، نہیں چھوڑا، نہ ہی اُنہُوں نے مِصر کے بُتوں کو ترک کیا۔ اِس لیٔے مَیں نے کہا کہ میں مِصر میں اَپنا غضب اُن پر اُنڈیل دُوں گا اَور اَپنا غُصّہ اُن پر اُتاروں گا۔


یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں، خمیری روٹی کے شُکر گُزاری کی نذر آگ میں گذرانو اَور اَپنی رضا کی قُربانیاں پر فخر کرو، اَور اَے بنی اِسرائیل اُن قُربانیوں پر فخر کرو، کیونکہ تُم کو اَیسا کرنا پسند ہے۔


جَب اِسرائیل بچّہ ہی تھا کہ مَیں نے اُس سے مَحَبّت کی، اَور اَپنے بیٹے کو مِصر سے بُلایا۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”جو لوگ تلوار کے وار سے بچ نکلیں گے اُن پر بیابان میں بھی فضل ہوگا؛ کیونکہ مَیں بنی اِسرائیل کو آرام دینے کے لیٔے آؤں گا۔“


نبی جھُوٹی نبُوّتیں کرتے ہیں، اَور کاہِنؔ اَپنے اِختیار کی مَن مانی کرتے ہیں، اَور میری قوم اَیسی باتوں کو پسند کرتی ہے۔ لیکن یہ سَب واقعہ ہونے پر آخِر میں تُم کیا کروگے؟


اَور اُس کے جلالی حُسن کا مُرجھاتا ہُوا پھُول، جو نہایت سرسبز و شاداب وادی کے سَر پر رکھا ہُواہے، وہ اَپنے موسم سے پہلے ہی پکے ہُوئے اَنجیر کی مانند ہوگا جسے کویٔی دیکھتے ہی نوچ لے، اَور نگل جائے۔


اِس لیٔے مَیں نے اُنہیں اُن کی اِحسَان فراموشی کے حوالہ کر دیا تاکہ وہ اَپنی ہی راہوں پر چلیں۔


اَور گویا یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے گُناہوں میں شریک ہونا اُس کے لیٔے ایک مَعمولی بات تھی اِس لیٔے اُس نے صیدونیوں کے بادشاہ اِتھبعلؔ کی بیٹی اِیزبِلؔ سے شادی کرلی اَور بَعل کی خدمت اَور پرستش کرنے لگا۔


اِس لیٔے اُس دِن اُنہُوں نے گدعونؔ کا نام یہ کہہ کر یرُبّعلؔ رکھا، ”کہ بَعل آپ اُس سے جھگڑ لے، کیونکہ اُس نے بَعل کا مذبح ڈھا دیا تھا۔“


اُنہُوں نے بدرُوحوں کے لیٔے قُربانی گذرانی جو برحق خُدا نہیں ہیں۔ بَلکہ وہ اَیسے معبُود ہیں جِن سے وہ ناواقِف تھے، یعنی نئے معبُود جو حال ہی میں ظاہر ہویٔے، اَور اَیسے معبُود جِن سے تمہارے آباؤاَجداد کبھی نہ ڈرے۔


اُنہُوں نے اُسے بیابان میں، بنجر اَور ہیبت ناک ویرانے میں پایا۔ اُنہُوں نے اُس کی حِفاظت کی اَور اُس کی خبر لی؛ اَور اَپنی آنکھ کی پتلی کی طرح اُسے محفوظ رکھّا۔


یَاہوِہ نے بَعل پعورؔ میں جو کچھ کیا اُسے تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے۔ جِس کسی نے بَعل پعورؔ کی پرستش کی اُسے یَاہوِہ نے تمہارے درمیان سے فنا کر دیا۔


یہ جھالریں اَیسی ہُوں کہ جَب اُن پر تمہاری نگاہ پڑے تو یَاہوِہ کے سَب اَحکام تُمہیں یاد آئیں تاکہ تُم اُن پر عَمل کرو اَور اَپنے دِل اَور آنکھوں کی خواہشوں کی پیروی میں کویٔی فاحِشہ حرکت نہ کر بیٹھو۔


لہٰذا جِن باتوں سے تُم اَب شرمندہ ہو، اُن سے تُمہیں کیا حاصل ہُوا؟ کیونکہ اُن کا اَنجام تو موت ہے۔


جو اُنہیں بناتے ہیں وہ اُن ہی کی مانند ہو جایٔیں گے، اَور وہ سَب بھی جو اُن پر بھروسا رکھتے ہیں۔


ہماری جَوانی سے ہی اِن شرمناک معبُودوں نے، ہمارے آباؤاَجداد کی محنت کے پھل کو، اُن کے گلّوں اَور ریوڑوں کو، اَور اُن کے بیٹے اَور بیٹیوں کو نگل لیا ہے۔


ایک ٹوکری میں نہایت عُمدہ اَور جلد پک جانے والے اَنجیر تھے اَور دُوسری میں خَراب اَنجیر تھے، اِس قدر خَراب تھے کہ کھانے کے لائق نہ تھے۔


حالانکہ اُن کے جام صبوحی ہٹائے گیٔے، حالانکہ وہ مےخواری سے آسُودہ ہو چُکے ہیں۔ پھر بھی وہ اَپنی جِسم فروشی جاری رکھتے ہیں؛ اُن کے حُکمرانوں کو شرمناک روِشیں زِیادہ عزیز ہیں۔


اَپنے مُلک کا سارا پہلا پھل جسے وہ یَاہوِہ کے لیٔے لائیں تمہارا ہوگا۔ تمہارے خاندان کا ہر شخص جو رسماً پاک ہو اُنہیں کھا سَکتا ہے۔


اَور وہ سَب اُونچے پہاڑوں پر اُن قوموں کی مانند جنہیں یَاہوِہ نے اُن کے سامنے سے کھدیڑ دیا تھا، بخُور جَلایا اَور اُنہُوں نے اَپنے مکرُوہ کاموں سے یَاہوِہ کے غُصّہ کو بھڑکایا۔


یہ کون ہے جو بیابان سے دھوئیں کے سُتون کی مانند سوداگروں کے تمام عِطر، مُر اَور لوبان سے مُعطّر ہوکر چلا آ رہاہے؟


آؤ ہم اَپنی شرم میں لیٹ جایٔیں، اَور ہماری رُسوائی ہمیں ڈھانپ لے۔ کیونکہ ہم اَور ہمارے آباؤاَجداد دونوں نے، اَپنی جَوانی کے ایّام سے آج تک، ہم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُکم کو نہ مان کر گُناہ کیا ہے۔“


مَیں نے بیابان میں، یعنی چلچلاتی ہُوئی دھوپ کے مُلک میں تمہاری خبرگیری کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات