Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 8:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ایک گورخر کی مانند اکیلے بھٹکتے ہُوئے وہ اشُور کو چلے گیٔے۔ اِفرائیمؔ اَپنے یاروں کے ہاتھ بِک چُکاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 کیونکہ وہ تنہا گورخر کی مانِند اسُور کو چلے گئے ہیں۔ اِفرائِیم نے اُجرت پر یار بُلائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 क्योंकि उसके लोग असूर के पास चले गए हैं। जंगली गधा तो अकेला रहता है, लेकिन इसराईल अपने आशिक़ को तोह्फ़े देकर ख़ुश रखने पर तुला रहता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 کیونکہ اُس کے لوگ اسور کے پاس چلے گئے ہیں۔ جنگلی گدھا تو اکیلا رہتا ہے، لیکن اسرائیل اپنے عاشق کو تحفے دے کر خوش رکھنے پر تُلا رہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 8:9
13 حوالہ جات  

ایک مادہ گورخر کی مانند جو بیابان کی عادی ہے، اَورجو شہوت کے جوش میں ہَوا کو سونگھتی ہے؛ مستی کی حالت میں اُسے کون قابُو کر سَکتا ہے؟ جتنے نر اُس کی تلاش میں ہوں گے، اُنہیں زحمت اُٹھانے کی ضروُرت نہیں؛ کیونکہ شہوت کے ایّام میں وہ اُسے پا ہی لیں گے۔


اِفرائیمؔ ایک فاختہ کی مانند ہے، جو نادان ہے اَور جسے بآسانی بہکایا جا سَکتا ہے۔ کبھی تو وہ مِصر کو پُکارتے ہیں، اَور کبھی اشُور کی جانِب رُخ کرتے ہیں۔


”جَب اِفرائیمؔ نے اَپنی بیماری، اَور بنی یہُوداہؔ نے اَپنے زخم دیکھے، تَب اِفرائیمؔ نے اشُور کا رُخ کیا، اَور عظیم بادشاہ سے مدد کی درخواست کی۔ لیکن وہ تُجھے شفا نہیں دے سَکتا، نہ تیرے زخم ٹھیک کر سَکتا ہے۔


تَب شاہِ اشُور پُولؔ نے مُلک پر حملہ کر دیا۔ مناخِمؔ نے اُس کی حمایت حاصل کرنے اَور حُکومت پر اَپنی گرفت مضبُوط کرنے میں مدد کے لیٔے اُسے تقریباً پینتیس ٹن چاندی نذر کی۔


اِفرائیمؔ ہَوا کھا کر پیٹ بھرتاہے؛ وہ دِن بھر بادِ مشرق کا پیچھا کرتا رہتاہے اَور لگاتار دروغ گوئی اَور تشدّد کو فروغ دیتاہے۔ وہ اشُور کے ساتھ عہد کرتا ہے اَور مِصر کو زَیتُون کا تیل بھیجتا ہے۔


چنانچہ اَب مَیں اُس کی برہنگی اُس کے عاشقوں کے سامنے بے پردہ کر دُوں گا؛ اَور کویٔی اُسے میرے ہاتھ سے چھین نہ لے گا۔


جُنوب کے جانوروں کے متعلّق نبُوّت: اَپنی دولت گدھوں کی پیٹھ پر، اَور اَپنے خزانے اُونٹوں کے کی اُونچی پیٹھ پر لاد کر، اُن کے سفیر دُکھ اَور مُصیبت کی سرزمین میں سے ہوکر، جہاں شیرببر اَور شیرنیاں، اَور جہاں افعی اَور اُڑنے والے زہریلے سانپ رہتے ہیں، اُن لوگوں کی طرف جا رہے ہیں جِن سے اُنہیں کویٔی فائدہ نہ ہوگا،


وہ مُجھ سے پُوچھے بنا مِصر کو جاتے ہیں؛ جو فَرعوہؔ کی پناہ میں مدد ڈھونڈتے ہیں، تاکہ مِصر کے سایہ میں اَمن سے رہیں۔


یَاہوِہ کو یہُودیؔہ کے خِلاف بھی شکایت ہے؛ وہ یعقوب کو اُس کی روِشوں کے مُطابق سزا دیں گے اَور اُن کے اعمال کے مُطابق صِلہ دیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات