Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 8:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 نرسنگا اَپنے ہونٹوں سے لگا لو! چونکہ لوگوں نے میرا عہد توڑا اَور میری آئین کے خِلاف بغاوت کی اِس لیٔے ایک عُقاب یَاہوِہ کے گھر کے اُوپر ٹوٹ پڑا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 تُرہی اپنے مُنہ سے لگا۔ وہ عُقاب کی طرح خُداوند کے گھر پر ٹُوٹ پڑا ہے کیونکہ اُنہوں نے میرے عہد سے تجاوُز کِیا اور میری شرِیعت کے خِلاف چلے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 नरसिंगा बजाओ! दुश्मन उक़ाब की तरह रब के घर पर झपट्टा मारने को है। क्योंकि लोगों ने मेरे अहद को तोड़कर मेरी शरीअत की ख़िलाफ़वरज़ी की है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 نرسنگا بجاؤ! دشمن عقاب کی طرح رب کے گھر پر جھپٹا مارنے کو ہے۔ کیونکہ لوگوں نے میرے عہد کو توڑ کر میری شریعت کی خلاف ورزی کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 8:1
34 حوالہ جات  

اُنہُوں نے آدمؔ کی مانند عہد توڑ دیا۔ اُنہُوں نے وہاں مُجھ سے بےوفائی کی۔


جِس طرح عُقاب جھپٹ کر نیچے آتا ہے اُسی طرح یَاہوِہ دُور دراز سے بَلکہ زمین کے اِنتہا سے ایک اَیسی قوم کو تمہارے اُوپر چڑھا لائیں گے جِس کی زبان کو تُم سمجھ نہ پاؤگے۔


”گِبعہؔ میں نرسنگا، اَور رامہؔ میں قَرنا پھُونکو۔ بیت آوِنؔ میں جنگ کی للکار دو؛ اَے بِنیامین، آگے بڑھ۔


دیکھو، وہ بادلوں کی طرح بڑھ رہاہے، اَور اُس کے رتھ گِردباد کی مانند آ رہے ہیں، اَور اُس کے گھوڑوں کی رفتار عُقابوں سے بھی زِیادہ ہے۔ ہم پر ہائے! ہم تباہ ہو گئے ہیں!


اُن کے گھوڑے چیتوں سے زِیادہ تیز رفتار، اَور شام کو نکلنے والے بھیڑیوں سے زِیادہ خُونخوار ہیں۔ اُن کے گُھڑسوار کودتے پھاندتے آگے کو بڑھتے چلے جاتے ہیں؛ اُن کے گُھڑسوار دُور سے آئے ہیں۔ وہ اُڑتے ہُوئے گِدھ کی مانند ہیں جو شِکار کو نگلنے کے لیٔے جھپٹتا ہے۔


یہ پَلک جھپکتے ہی ہو جائے گا، یعنی ایک دَم جَب آخِری نرسنگا پھُونکا جائے گا۔ کیونکہ سارے مُردے نرسنگے کے پھُونکے جانے پر غَیر فانی جِسم پا کر زندہ ہو جایٔیں گے، اَور ہم سَب بدل جایٔیں گے۔


جہاں مَرا ہُوا جانور ہوتاہے وہاں گِدھ بھی جمع ہو جاتے ہیں۔


اَے لبانونؔ، اَپنے دروازوں کو کھولو تاکہ آگ تمہارے دیوداروں کو بھسم کرے!


تَب یَاہوِہ اُن پر ظاہر ہوں گے؛ اَور یَاہوِہ کے تیر بجلی کی مانند نکلیں گے۔ یَاہوِہ قادر یَاہوِہ نرسنگا پھُوکیں گے؛ وہ جُنوبی طُوفان کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔


تُرہی کی آواز اَور جنگی نعروں کا دِن قلعہ بند شہروں کے خِلاف اَور کونے والے بُلند بُرجوں کے خِلاف۔


مَیں نے خُداوؔند کو مذبح کے پاس کھڑے دیکھا، اَور اُنہُوں نے فرمایا، سُتونوں کے سَر پر اَیسا مارو کہ دہلیز ہِل جایٔیں۔ اَور اُن کو سَب لوگوں کے سَروں پر گرا دو؛ اَورجو باقی بچیں گے، اُنہیں مَیں تلوار سے قتل کروں گا۔ اُن میں سے ایک بھی بھاگ نہ سکےگا اَورجو بچنے کی کوشش کرےگا وہ بھی بچ نہ پایٔےگا۔


یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں، ”اُس دِن، بیت المُقدّس کے نغمے ماتم میں تبدیل ہو جایٔیں گے۔ ہر طرف بہت سِی لاشیں پڑی ہوں گی اَور خاموشی چھائی ہوگی!“


جَب شہر میں نرسنگے کی آواز بُلند ہوتی ہے، تو کیا لوگ کانپ نہیں جاتے؟ کیا یَاہوِہ کے بھیجے بغیر ہی کسی شہر پر آفت آتی ہے۔


صِیّونؔ میں نرسنگا پھُونکو؛ میرے کوہِ مُقدّس پر خطرہ کی خبر سُناؤ۔ مُلک کے تمام باشِندے تھرتھرائیں، کیونکہ یَاہوِہ کا دِن آ رہاہے۔ وہ بالکُل قریب آ گیا ہے۔


گِلگالؔ میں اُن کی تمام شرارت کی وجہ سے، مَیں نے اُن سے وہاں نفرت کی۔ اُن کے گُناہ آلُودہ اعمال کی وجہ سے، مَیں اُنہیں اَپنے گھر سے نکال دُوں گا۔ مَیں اَب اَور اُن سے مَحَبّت نہ رکھوں گا؛ اُن کے تمام اُمرا باغی ہیں۔


میرے لوگ علمی مَعرفت کے نہ ہونے سے تباہ ہو گئے۔ ”چونکہ تُم نے علمی مَعرفت کو ٹھکرایا، اِس لیٔے مَیں بھی تُمہیں اَپنی کہانت سے ٹھکراتا ہُوں؛ چونکہ تُم نے اَپنے خُدا کے آئین کو بھلا دیا ہے، اِس لیٔے مَیں بھی تمہاری اَولاد کو بھُول جاؤں گا۔


” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: مَیں تیرے ساتھ وَیسا ہی سلُوک کروں گا جِس کی تُو مُستحق ہے کیونکہ تُونے عہد شکنی کرکے میری قَسم کی توہین کی


” ’حالانکہ اُنہُوں نے نرسنگا پھُونکا اَور ہر چیز تیّار کرلی تَب بھی جنگ کے لیٔے کویٔی نہیں جائے گا کیونکہ میرا قہر تمام ہُجوم پر ہے۔


”مُلک میں پرچم کھڑا کرو! قوموں میں نرسنگا پھُونکو! قوموں کو اُس کے خِلاف جنگ کے لئے تیّار کرو؛ اراراطؔ، مِنّیؔ اَور اشکِنازؔ کی مملکتوں کو اُس کے خِلاف بُلاؤ۔ اُس کے خِلاف سپہ سالار مُقرّر کرو؛ اَور مہلک ٹِڈّیوں کے جھُنڈ کی طرح گُھڑسواروں کو بھیج دو۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھ ایک عُقاب نیچے کی طرف جھپٹ رہاہے، اَور مُوآب کے اُوپر اَپنے پر پھیلا رہاہے۔“


جو اُس عہد کی مانند نہ ہوگا جو مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد کے ساتھ، اُس وقت باندھا تھا، جَب مَیں نے اُن کا ہاتھ پکڑکر، اُنہیں مِصر سے باہر نکالا تھا، کیونکہ اُنہُوں نے میرے اُس عہد کو توڑ ڈالا تھا، حالانکہ میں اُن کا شوہر تھا،“ یہی یَاہوِہ کا کلام ہے۔


”اَے بنی بِنیامین، پناہ کے لیٔے بھاگ جاؤ! یروشلیمؔ سے بھاگ جاؤ! تقوعؔ شہر میں نرسنگا پھُونکو! اَور بیت ہکرمؔ میں خطرہ والے آتِشی دھوئیں کے عَلم بُلند کرو؛ کیونکہ شمالی جانِب سے آنے والی بڑی آفت، اَور شدید تباہی لیٔے آ رہی ہے۔


”یہُودیؔہ میں مُنادی کرو اَور یروشلیمؔ میں یہ اعلان کرو، ’سارے مُلک میں نرسنگا پھُونکو،‘ بُلند آواز سے پُکارو، ’آؤ ہم جمع ہُوں! اَور مُستحکم شہروں میں پناہ لیں!‘


”زور سے چِلّا، بالکُل نہ جِھجک۔ نرسنگے کی مانند اَپنی آواز بُلند کر۔ میرے لوگوں پر اُن کی سرکشی اَور یعقوب کے گھرانے پر اُن کے گُناہ ظاہر کر دے۔


زمین اَپنے باشِندوں کے باعث ناپاک ہو گئی؛ کیونکہ اُنہُوں نے آئین کو نہ مانا، اَور شہادتوں سے منحرف ہُوئے، اَور اَبدی عہد کو توڑ دیا ہے۔


اَے دُنیا کے سَب لوگو، جو زمین پر بسے ہُوئے ہو، جَب پہاڑوں پر پرچم اُونچا کیا جائے گا، تو تُم اُسے دیکھ لوگے، اَور جَب نرسنگا پھُونکا جائے گا، تو تُم اُس کی آواز سنوگے۔


لیکن فَوج کے سپہ سالار نے جَواب دیا، ”کیا میرے آقا نے یہ باتیں صرف تُم سے اَور تمہارے آقا سے کہنے کے لیٔے بھیجا ہے، کیا اِن فصیل پر بیٹھنے والوں کے پاس نہیں بھیجا جِن کی یہی سزا مُقرّر ہے کہ وہ تمہارے ساتھ خُود اَپنا فُضلہ کھائیں اَور اَپنا پیشاب پیئیں؟“


صِیّونؔ میں نرسنگا پھُونکو، مُقدّس روزہ کا اعلان کرو، اَور مُقدّس اِجتماع طلب کرو۔


اَور جِن لوگوں نے میرا عہد توڑا اَور اُس عہد کی شرائط کو پُورا نہ کیا جو اُنہُوں نے میرے سامنے باندھا تھا، اُن سے میں اُس بچھڑے کی مانند سلُوک کروں گا جسے اُنہُوں نے دو ٹکڑے کئے اَور پھر اُن ٹُکڑوں کے درمیان سے ہوکر گزرے۔


دیکھو، وہ ایک عُقاب کی طرح پرواز کرےگا اَور نیچے تیزی سے جھپٹّا مارے گا، اَور اَپنے پر بُضراؔہ کے خِلاف پھیلائے گا۔ اُس دِن اِدُوم کے جنگجو فَوجیوں کے دِل، ایک زچّہ عورت کے دِل کی مانند ہوں گے۔


اُن سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: طاقتور بازو اَور لمبے پروں والا ایک بڑا عُقاب جِس کے رنگ برنگے پر تھے، لبانونؔ میں آیا اَور ایک دیودار کے درخت کی چوٹی پر جا بیٹھا۔


اِس لیٔے اُن کے خِلاف نبُوّت کر، اَے آدمؔ زاد، نبُوّت کر۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات