Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 6:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 گِلعادؔ بدکاروں کی بستی ہے، جہاں کے نقش قدم خُون آلُودہ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 جِلعاد بدکرداری کی بستی ہے۔ وہ خُون آلُودہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 जिलियाद शहर मुजरिमों से भर गया है, हर तरफ़ ख़ून के दाग़ हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 جِلعاد شہر مجرموں سے بھر گیا ہے، ہر طرف خون کے داغ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 6:8
17 حوالہ جات  

کیا گِلعادؔ بدکار ہے؟ اُس کے لوگ ناکارہ ہیں! کیا گِلگالؔ میں بَیل ذبح کئے جاتے ہیں؟ اُن کے مذبحے جُتے ہُوئے کھیت میں پڑے ہُوئے پتّھروں کے ڈھیر کی مانند ہوں گے۔


اُنہُوں نے فِیستُسؔ سے مِنّت کی، وہ فوراً پَولُسؔ کے یروشلیمؔ میں مُنتقل کرنے کا حُکم دے، دراصل اُنہُوں نے پَولُسؔ کو راہ ہی میں مار ڈالنے کی سازش کی ہویٔی تھی۔


نیک آدمی زمین پر سے مٹا دئیے گیٔے؛ ایک راستباز بھی باقی نہیں۔ سَب لوگ خُون کی گھات میں لگے ہُوئے ہیں؛ ہر آدمی جال بچھا کر اَپنے بھایٔی کا شِکار کرتا ہے۔


”اَے کاہِنوں یہ سُنو! اَے بنی اِسرائیل دھیان دو! اَے شاہی خاندان! سُنو، تمہارے خِلاف یُوں فیصلہ کیا گیا ہے: تُم مِصفاہؔ میں پھندا، اَور تبورؔ پر پھیلا ہُوا جال بَن گیٔے ہو۔


یہاں صِرف لعنت، دروغ گوئی اَور گوشت و خُون، اَور چوری اَور زناکاری ہے؛ وہ تمام حُدوُد توڑتے ہیں، اَور خُون پر خُون ہوتاہے۔


کیونکہ مَیں اُس معصُوم برّے کی مانند تھا جسے ذبح کرنے کو لے جاتے ہیں۔ مُجھے بالکُل احساس نہ تھا کہ اُنہُوں نے میرے خِلاف یہ کہتے ہُوئے منصُوبہ باندھا ہے، ”آؤ ہم درخت اَور اُس کے پھل کو تباہ کر دیں؛ آؤ ہم اُسے زندوں کی زمین میں سے کاٹ ڈالیں، تاکہ اُس کے نام کا ذِکر تک باقی نہ رہے۔“


اُن کے جالے سے کپڑا نہیں بنایا جا سَکتا؛ اَورجو کچھ وہ بناتے ہیں اُس سے وہ اَپنا بَدن ڈھانپ نہیں سکتے ہیں۔ اُن کے اعمال بُرے ہوتے ہیں، اَور وہ اَپنے ہاتھوں سے ظُلم ڈھاتے ہیں۔


مُجھے بدکرداروں سے چھُڑائیں اَور خُونخوار آدمیوں سے بچائیں۔


وہ دیہاتوں کے پاس اِنتظار میں بیٹھا رہتاہے؛ اَور کمین گاہ سے بے قُصُور کو قتل کرتا ہے۔ اَور اُس کی آنکھیں لاچار کی تاک میں لگی رہتی ہیں؛


”اِس کے علاوہ تُمہیں یہ بھی مَعلُوم ہے کہ یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ نے میرے ساتھ کیا کیا غلط سلُوک کیا تھا، اُس نے اِسرائیلی فَوج کے دو سپہ سالاروں ابنیرؔ بِن نیرؔ اَور یترؔ کے بیٹے عماساؔ کے ساتھ کیا کیا تھا۔ یُوآبؔ نے اُنہیں قتل کیا اَور صُلح کے وقت اَیسے خُون بہایا، گویا جنگ جاری ہے اَور اُس نے خُون سے اَپنے کمربند اَور جُوتوں کو آلُودہ کیا۔


اَور جَب وہ گِبعونؔ میں واقع اُس بڑی چٹّان پر پہُنچے تو عماساؔ اُنہیں مِلنے آیا۔ یُوآبؔ جنگی لباس پہنے ہُوئے تھا اَور اُس کی کمر میں ایک پٹکا بندھا ہُوا تھا جِس کے مِیان میں ایک تلوار لٹک رہی تھی۔ جوں ہی اُس نے قدم آگے رکھا تلوار اُس کی مِیان سے باہر گِر پڑی۔


اَور ابنیرؔ کے حِبرونؔ لَوٹ آنے پر یُوآبؔ اُسے الگ پھاٹک کے اَندر لے گیا گویا اُس سے کویٔی راز کی بات کرنا چاہتاہے اَور وہاں اُس نے اَپنے بھایٔی عساہیلؔ کے خُون کا بدلہ لینے کے لیٔے ابنیرؔ کے پیٹ میں چھُرا گھونپ دیا اَور وہ مَر گیا۔


گادؔ کے قبیلہ سے گِلعادؔ میں راموتؔ (جو قتل کے مُلزم کے لیٔے پناہ کا شہر تھا)، محنایمؔ،


میرے دِل کو کسی بُرائی کی طرف مائل نہ ہونے دیں، اَور نہ اُسے بدکرداروں کے ساتھ مِل کر شرارت کے کاموں میں شرکت کرنے دیں؛ مُجھے اُن کے لذیذ کھانوں سے دُور رکھیں۔


یعقوب ارام کے مُلک کو فرار ہو گیا؛ اَور اِسرائیل نے بیوی کی خاطِر خدمت کی، اَور اُس کی قیمت چُکانے کے لیٔے گلّہ بانی کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات