Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 6:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 مَیں نے اِسرائیل کے گھرانے میں ایک ہولناک شَے دیکھی ہے۔ وہاں اِفرائیمؔ جِسم فروشی کرتا ہے اَور اِسرائیل ناپاک ہوتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 مَیں نے اِسرائیل کے گھرانے میں ایک ہَولناک چِیز دیکھی۔ اِفرائِیم میں بدکاری پائی جاتی ہے اور اِسرائیل نجِس ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 मैंने इसराईल में ऐसी बातें देखी हैं जिनसे रोंगटे खड़े हो जाते हैं। क्योंकि इसराईल ज़िना करता है, वह अपने आपको नापाक करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 مَیں نے اسرائیل میں ایسی باتیں دیکھی ہیں جن سے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ اسرائیل زنا کرتا ہے، وہ اپنے آپ کو ناپاک کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 6:10
14 حوالہ جات  

مَیں اِفرائیمؔ کے تمام بھید جانتا ہُوں؛ اَور اِسرائیل بھی مُجھ سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اَے اِفرائیمؔ، تُو اَب جِسم فروشی کی طرف مائل ہو گیا؛ اَور اِسرائیل بھی بگڑ چُکاہے۔


لیکن مَیں نے یروشلیمؔ کے نبیوں میں اَور بھی ہولناک بات دیکھی، وہ زناکار اَور جھُوٹے ہیں۔ وہ بدکاروں کی حوصلہ اَفزائی کرتے ہیں، تاکہ کویٔی بھی اَپنی بدی سے باز نہ آئے۔ وہ سَب میرے نزدیک سدُومؔ کی مانند ہیں؛ اَور یروشلیمؔ کے باشِندے عمورہؔ کی مانند ہیں۔“


اِفرائیمؔ بُتوں سے مِل گیا؛ اُسے اکیلا چھوڑ دو!


تاکہ اَپنے آپ کو جِسم فروشی، اَور پرانی اَور نئی مَے کے حوالہ کر سکیں، جِس سے میرے لوگوں کی دانش جاتی رہے۔


”اوہولہؔ بھی میری ہی تھی کہ جِسم فروشی کرنے لگی اَور وہ اَپنے عاشقوں یعنی اشُوریوں پر فریفتہ ہو گئی۔


چنانچہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دریافت کرو کہ مُختلف قوموں میں سے، کیا کسی نے کبھی اَیسی بات سُنی ہے؟ کنواری اِسرائیل نے نہایت ہی ہولناک کام کیا ہے۔


یُوشیاہؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت میں یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”کیا تُونے دیکھا، نافرمان اِسرائیل نے کیا کیا ہے؟ وہ ہر اُونچے پہاڑ پر اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے گئی اَور وہاں زنا کیا۔


یہ سَب کچھ اِس لیٔے ہُوا کیونکہ بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے خِلاف جنہوں نے اُنہیں شاہِ مِصر فَرعوہؔ کی غُلامی سے مِصر سے باہر نکال لائے تھے؛ گُناہ کیا اَور غَیر معبُودوں کی عبادت کی تھی۔


اَیسا اِس لیٔے ہُوا کیونکہ یرُبعامؔ نے خُود اَیسے سنگین گُناہ کئے اَور اُس نے اِسرائیل سے بھی وُہی گُناہ کروایا، اِس طرح اُس نے اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کے غضب کو بھڑکا دیا تھا۔


لیکن رحُبعامؔ نے بُزرگوں کی صلاح قبُول نہ کی بَلکہ جا کر اُن جَوانوں سے مشورہ کیا جنہوں نے اُس کے ساتھ پرورِش پائی تھی اَورجو اُس کے خادِم تھے۔


اُس نے اشُور کے سبھی چیدہ مَردوں کے ساتھ زناکاری کی اَور جِس کسی پر وہ فریفتہ ہُوئی اُس کے بُتوں سے اَپنے آپ کو ناپاک کر لیا۔


وہ لکڑی کے بُت سے مشورہ لیتے ہیں اَور عصائے الٰہی سے جَواب پاتے ہیں۔ جِسم فروشی کی رُوح اُنہیں گُمراہ کرتی ہے؛ اَور وہ اَپنے خُدا بےوفائی کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات