Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 5:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 باغی خُونریزی میں غرق ہو گئے۔ لیکن مَیں اُن سَب کی تادیب کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 باغی خُون ریزی میں غرق ہیں لیکن مَیں اُن سب کی تادِیب کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 और शित्तीम में गढ़ा खुदवा लिया है। ख़बरदार! मैं तुम सबको सज़ा दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اور شِطّیم میں گڑھا کھدوا لیا ہے۔ خبردار! مَیں تم سب کو سزا دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 5:2
18 حوالہ جات  

گِلگالؔ میں اُن کی تمام شرارت کی وجہ سے، مَیں نے اُن سے وہاں نفرت کی۔ اُن کے گُناہ آلُودہ اعمال کی وجہ سے، مَیں اُنہیں اَپنے گھر سے نکال دُوں گا۔ مَیں اَب اَور اُن سے مَحَبّت نہ رکھوں گا؛ اُن کے تمام اُمرا باغی ہیں۔


افسوس اُن پرجو اَپنے منصُوبے یَاہوِہ سے چھپانے کی حتّی الامکان کوشش کرتے ہیں، اَور اَپنا کام اَندھیرے میں کرتے ہیں اَور سوچتے ہیں کہ ”ہمیں کون دیکھتا ہے؟ کس کو خبر ہوگی؟“


جِس طرح رَہزنوں کے غول کسی شخص کے گھات میں بیٹھے رہتے ہیں، اُسی طرح کاہِنوں کے گِروہ بھی کرتے ہیں؛ وہ شِکیمؔ کی راہ میں قتل کرتے ہیں اَور بدکاری کے جرائم کرتے ہیں۔


میں جنہیں پیار کرتا ہُوں اُنہیں ڈانٹتا اَور تنبیہ بھی کرتا ہُوں۔ اِس لیٔے پُرجوش ہو اَور تَوبہ کر۔


اِس لیٔے مَیں نے تُمہیں اَپنے نبیوں کے ذریعہ کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا، اَور اَپنے مُنہ کے کلام سے مار ڈالا؛ میرے فیصلے بجلی کی مانند تُم پر چمکے۔


یہاں صِرف لعنت، دروغ گوئی اَور گوشت و خُون، اَور چوری اَور زناکاری ہے؛ وہ تمام حُدوُد توڑتے ہیں، اَور خُون پر خُون ہوتاہے۔


اُنہُوں نے آپَس میں مشورہ کیا، ”آؤ، ہم یرمیاہؔ نبی کے خِلاف منصُوبے بنائیں کیونکہ جِس طرح کاہِنؔ سے شَریعت اَور حکیِم سے مشورت دُور نہ ہوگی اُسی طرح نبیوں سے خُدا کا کلام بھی بند نہیں ہوں گے۔ چنانچہ آؤ ہم اَپنی زبان سے اُس پر حملہ کریں اَور اُس کی کسی بھی بات پر غور نہ کریں۔“


وہ سَب کے سَب نہایت باغی ہیں، جو بدنام کرتے پھرتے ہیں۔ وہ تانبے اَور لوہے کی مانند ہیں؛ اَور سَب کے سَب بدظن ہیں۔


اَے یَاہوِہ، کیا آپ کی نظر سچّائی کی اُمّید نہیں رکھتی؟ آپ نے اُن کو سزا دی لیکن اُنہُوں ن کوئی درد محسُوس نہیں کیا؛ آپ نے اُن کو کُچلا لیکن وہ تربّیت پذیر نہ ہُوئے۔ اُنہُوں نے اَپنے چہرے پتّھر سے بھی زِیادہ سخت کر لیٔے اَور تَوبہ کرنے سے اِنکار کیا۔


تُمہیں اَور کب تک سزا دی جائے؟ آخِر تُم کیوں سرکشی کئے جا رہے ہو؟ تمہارا پُورا سَر زخمی ہے، تمہارا سارا دِل مریض ہو چُکاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات