Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 4:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 پس جَیسا لوگوں کا حال وَیسا ہی کاہِنوں کا حال ہوگا، مَیں اُن دونوں کو اُن کی روِشوں کی سزا دُوں گا اَور اُنہیں اُن کے اعمال کا بدلہ دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 پس جَیسا لوگوں کا حال وَیسا ہی کاہِنوں کا حال ہو گا۔ مَیں اُن کی روِش کی سزا اور اُن کے اعمال کا بدلہ اُن کو دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 चुनाँचे इमामों और क़ौम के साथ एक जैसा सुलूक किया जाएगा। दोनों को मैं उनके चाल-चलन की सज़ा दूँगा, दोनों को उनकी हरकतों का अज्र दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 چنانچہ اماموں اور قوم کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے گا۔ دونوں کو مَیں اُن کے چال چلن کی سزا دوں گا، دونوں کو اُن کی حرکتوں کا اجر دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 4:9
23 حوالہ جات  

نبی جھُوٹی نبُوّتیں کرتے ہیں، اَور کاہِنؔ اَپنے اِختیار کی مَن مانی کرتے ہیں، اَور میری قوم اَیسی باتوں کو پسند کرتی ہے۔ لیکن یہ سَب واقعہ ہونے پر آخِر میں تُم کیا کروگے؟


سَب کا حال یکساں ہوگا کاہِنؔ کا حال قوم کے حال کی طرح، آقا کا نوکر کی طرح، مالکن کی خادِمہ کی طرح، بیچنے والے کا خریدار کی طرح، اُدھار لینے والے کا اُدھار دینے والے کی طرح، قرضدار کے لیٔے جَیسا کہ قرض دِہندہ کے لیٔے۔


اُن کی پروا نہ کرو؛ وہ اَندھے رہنما ہیں۔ اَور اگر ایک اَندھا دُوسرے اَندھے کی رہنمائی کرنے لگے تو وہ دونوں گڑھے میں جا گِریں گے۔“


لیکن کیا میرا کلام اَور میرے قوانین جو مَیں نے اَپنے خدمت گذار نبیوں کو دیئے تھے، کیا وہ تمہارے آباؤاَجداد کی وفات کے بعد بھی قائِم نہیں ہیں؟ ”تَب اُنہُوں نے تَوبہ کی اَور کہا، یَاہوِہ قادرمُطلق نے اَپنے اِرادے کے مُطابق ہماری روِش اَور ہمارے اعمال کے مُوافق ہم سے صحیح سلُوک کیا۔“


گِبعہؔ کے دِنوں کی طرح، وہ بداخلاقی میں غرق ہو چُکے ہیں۔ خُدا اُن کی شرارت کو یاد کرےگا اَور اُنہیں اُن کے گُناہوں کی سزا دے گا۔


وہ میرے حق میں قُربانیاں گزرانتے ہیں اَور وہ اُن کا گوشت کھاتے ہیں، لیکن یَاہوِہ اُن سے خُوش نہیں ہوتے۔ اَب وہ اُن کی شرارت یاد کریں گے اَور اُن کے گُناہوں کی سزا دیں گے: اَور وہ مِصر لَوٹ جایٔیں گے۔


تَب یَاہوِہ نے ہوشِیعؔ سے فرمایا، ”اُس کا نام یزرعیلؔ رکھ کیونکہ مَیں بہت جلد یِہُو کے خاندان سے یزرعیلؔ کے خُون کا بدلہ لُوں گا اَور مَیں اِسرائیل کی بادشاہی کا خاتِمہ کر دُوں گا۔“


راستبازوں سے کہہ دو کہ اُن کا بھلا ہوگا، کیونکہ وہ اَپنے اعمال کا پھل کھایٔیں گے۔


بدکار کی بدکاریاں اُسے پھندے میں پھنسا لیتی ہیں؛ اُس کے گُناہوں کی رسّیاں اُسے مضبُوطی سے جکڑ لیتی ہیں۔


آدمی اَپنے ہونٹوں کے پھل کی نِعمت سے سیر ہوتاہے اَور اُس کے ہاتھوں کے کام کا اجر اُسے ضروُر ملتا ہے۔


لیکن اُنہیں احساس نہیں ہوتا کہ مُجھے اُن کے تمام بُرے اعمال یاد ہیں۔ اُن کے گُناہوں نے اُنہیں گھیرلیا ہے؛ وہ ہمیشہ میرے سامنے رہتے ہیں۔


گِلگالؔ میں اُن کی تمام شرارت کی وجہ سے، مَیں نے اُن سے وہاں نفرت کی۔ اُن کے گُناہ آلُودہ اعمال کی وجہ سے، مَیں اُنہیں اَپنے گھر سے نکال دُوں گا۔ مَیں اَب اَور اُن سے مَحَبّت نہ رکھوں گا؛ اُن کے تمام اُمرا باغی ہیں۔


جَب مَیں چاہُوں اُنہیں سزا دُوں گا؛ مُختلف قوموں کو اُن کے خِلاف جمع کیا جائے گا تاکہ اُن کے دوہرے گُناہ کے سبب سے اُنہیں جکڑ لیں۔


یَاہوِہ کو یہُودیؔہ کے خِلاف بھی شکایت ہے؛ وہ یعقوب کو اُس کی روِشوں کے مُطابق سزا دیں گے اَور اُن کے اعمال کے مُطابق صِلہ دیں گے۔


اگر راستباز کو زمین پر بدلہ دیا جائے گا، تو بے دین اَور گُنہگار کا حَشر کیا ہوگا!


” ’وہ لیوی اَپنے گُناہ کی سزا پائیں گے جو اُس وقت مُجھ سے دُورہو گیٔے جَب اِسرائیل گُمراہ ہُوا اَور لوگ اَپنے بُتوں کے پیچھے لگ کر مُجھ سے بھٹک گیٔے۔


لیکن چونکہ اُنہُوں نے اُن کے بُتوں کی مَوجُودگی میں اُن کی خدمت کی اَور بنی اِسرائیل کو گُناہ کرنے پر آمادہ کیا اِس لیٔے مَیں نے ہاتھ اُٹھاکر قَسم کھائی ہے کہ اُنہیں اَپنے گُناہ کا بار اُٹھانا ہوگا۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔


اُس نے رحم میں اَپنے بھایٔی کی اِیڑی پکڑی؛ اَور بڑا ہوکر خُدا کے ساتھ کُشتی لڑی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات