Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 4:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 جوں جوں کاہِنوں کی تعداد بڑھتی گئی، وہ میرے خِلاف اَور بھی گُناہ کرتے گیٔے؛ اُنہُوں نے اَپنے جلالی خُدا کو محض رُسوا شَے کے مُعاوضہ میں بدل دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 جُوں جُوں وہ فراوان ہُوئے میرے خِلاف زِیادہ گُناہ کرنے لگے۔ پس مَیں اُن کی حشمت کو رُسوائی سے بدل ڈالُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 इमामों की तादाद जितनी बढ़ती गई उतना ही वह मेरा गुनाह करते गए। उन्होंने अपनी इज़्ज़त ऐसी चीज़ के एवज़ छोड़ दी जो रुसवाई का बाइस है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اماموں کی تعداد جتنی بڑھتی گئی اُتنا ہی وہ میرا گناہ کرتے گئے۔ اُنہوں نے اپنی عزت ایسی چیز کے عوض چھوڑ دی جو رُسوائی کا باعث ہے۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 4:7
15 حوالہ جات  

جَب مَیں اُنہیں کھانا کھِلاتا تو وہ سیر ہو جاتے؛ اَور جَب وہ سیر ہو گئے تو مغروُر ہو گئے؛ تَب وہ مُجھے فراموش کر بیٹھے۔


اُن کا اَنجام ہلاکت ہے، اُن کا پیٹ ہی اُن کا خُدا ہے، وہ اَپنی اُن باتوں پرجو شرم کا باعث ہیں فخر کرتے ہیں۔ اَور دُنیوی چیزوں کے خیال میں لگے رہتے ہیں۔


”اِس لیٔے یَاہوِہ اِسرائیل کا خُدا فرماتے ہیں: ’مَیں نے وعدہ کیا تھا کہ تیرا گھرانا اَور تیرا آبائی گھرانا اَبد تک میرے حُضُور میں خدمت کرتا رہے گا۔‘ مگر اَب یَاہوِہ فرماتے ہیں: ’اَب بات بہت بڑھ چُکی ہے! کیونکہ جو میری عزّت کرتے ہیں مَیں اُن کی عزّت کروں گا۔ لیکن وہ جو میری تحقیر کرتے ہیں اُن کی تحقیر ہوگی۔


اِس لیٔے مَیں نے تُمہیں سَب لوگوں کی نظر میں ذلیل اَور حقیر کیا، کیونکہ تُم میری راہوں پر قائِم نہیں رہے بَلکہ آئین کے مُعاملات میں تُم نے طرفداری سے کام لیا۔


اِسرائیل ایک لہلہاتی ہُوئی انگور کی بیل تھا؛ جِس میں کثرت سے پھل لگے جوں جوں اُس کا پھل بڑھتا گیا، اُس نے زِیادہ مذبحے تعمیر کئے؛ جوں جوں اُس کی زمین سدھرتی گئی، اُسی قدر وہ مُقدّس سُتون آراستہ کرتا گیا۔


”وہ کھا تو لیں گے لیکن آسُودہ نہ ہوں گے؛ وہ جِسم فروشی میں لگے رہیں گے لیکن بڑھیں گے نہیں، کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کو ترک کر دیا


تُو عزّت کے عوض شرمندگی سے بھر جائے گا۔ اَب تیری باری ہے، تُو بھی پی اَور متوالا ہوکر برہنگی کو دیکھا! یَاہوِہ کے داہنے ہاتھ کا پیالہ تیرے پاس آ رہاہے، اَور رُسوائی تیری شوکت کو ڈھانپ لے گی۔


جِس طرح رَہزنوں کے غول کسی شخص کے گھات میں بیٹھے رہتے ہیں، اُسی طرح کاہِنوں کے گِروہ بھی کرتے ہیں؛ وہ شِکیمؔ کی راہ میں قتل کرتے ہیں اَور بدکاری کے جرائم کرتے ہیں۔


”اَے کاہِنوں یہ سُنو! اَے بنی اِسرائیل دھیان دو! اَے شاہی خاندان! سُنو، تمہارے خِلاف یُوں فیصلہ کیا گیا ہے: تُم مِصفاہؔ میں پھندا، اَور تبورؔ پر پھیلا ہُوا جال بَن گیٔے ہو۔


ہمارے آباؤاَجداد کے دَور سے لے کر اَب تک ہم سے بڑی خطائیں سرزد ہُوئی ہیں اَور اَپنے گُناہوں کے باعث ہم، ہمارے بادشاہ اَور ہمارے کاہِنؔ غَیر مُلکی بادشاہوں کی تلوار، اسیری، لُوٹ مار اَور تذلیل کا شِکار رہے ہیں جَیسا کہ آج کے دِن ہے۔


”مَیں اُنہیں قبر کے قابُو سے چھُڑا دُوں گا؛ اَور اُنہیں موت سے رِہائی بخشوں گا۔ اَے موت تیری وَبا کہاں ہے؟ اَے قبر تیری ہلاکت کہاں ہے؟ ”مَیں ہرگز رحم نہ کروں گا،


اِفرائیمؔ کی شان و شوکت پرندہ کی مانند اُڑ جائے گی۔ اُن میں نہ پیدائش ہوگی، نہ حاملہ کا وُجُود ہوگا، بَلکہ قرارِ حَمل بھی موقُوف ہو جائے گا۔


اُسے اشُور لے جایا جائے گا اَور عظیم بادشاہ کی نذر کیا جائے گا۔ اِفرائیمؔ ندامت اُٹھائے گا؛ اَور اِسرائیل اَپنے غَیر قوموں کی مشورت سے شرمندہ ہوگا۔


یسُورُونؔ موٹا ہوکر لات مارنے لگا؛ کھا پی کر وہ بھاری اَور چکنا ہو گیا۔ اَور اُس خُدا کو ترک کیا جِس نے اُسے بنایا اَور اَپنے مُنجّی چٹّان کو خارج کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات