Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 4:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 ”وہ کھا تو لیں گے لیکن آسُودہ نہ ہوں گے؛ وہ جِسم فروشی میں لگے رہیں گے لیکن بڑھیں گے نہیں، کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کو ترک کر دیا

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 چُونکہ اُن کو خُداوند کا خیال نہیں اِس لِئے وہ کھائیں گے پر آسُودہ نہ ہوں گے۔ وہ بدکاری کریں گے لیکن زِیادہ نہ ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 खाना तो वह खाएँगे लेकिन सेर नहीं होंगे। ज़िना भी करते रहेंगे, लेकिन बेफ़ायदा। इससे उनकी तादाद नहीं बढ़ेगी। क्योंकि उन्होंने रब का ख़याल करना छोड़ दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 کھانا تو وہ کھائیں گے لیکن سیر نہیں ہوں گے۔ زنا بھی کرتے رہیں گے، لیکن بےفائدہ۔ اِس سے اُن کی تعداد نہیں بڑھے گی۔ کیونکہ اُنہوں نے رب کا خیال کرنا چھوڑ دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 4:10
18 حوالہ جات  

تُو کھائے گا پر آسُودہ نہ ہوگا؛ تیرا پیٹ نہ بھرے گا۔ جمع کرےگا لیکن بچا نہ پایٔےگا، کیونکہ جو کچھ تُو بچائے گا میں اُسے تلوار کے حوالہ کر دُوں گا۔


اَور جَب مَیں تمہاری رسد مُہیّا کے سلسلہ کو برباد کر دُوں گا تو دس عورتیں ایک ہی تنور میں تمہاری روٹی پکائیں گی اَور تُمہیں وزن کے حِساب سے تھوڑی تھوڑی دیں گی۔ تُم کھاؤگے لیکن سیر نہ ہوگے۔


تُم نے بہت سا بویا پر تھوڑا کاٹا۔ تُم کھاتے ہو پر آسُودہ نہیں ہوتے۔ تُم پیتے ہو پر پیاس نہیں بُجھتی۔ تُم کپڑے پہنتے ہو پر گرم نہیں ہوتے۔ تُم اَپنی کمائی ہُوئی مزدُوری سوراخ دار تھیلی میں رکھتے ہو۔“


جو یَاہوِہ کی فرمانبرداری سے مُنہ پھیرتے ہیں نہ یَاہوِہ کے طالب ہیں، نہ اُن سے مشورت کرتے ہیں۔


”جَب تمہاری بیٹیاں فحاشی پر اُتر آتی ہیں تَب مَیں اُنہیں سزا نہ دُوں گا، نہ تمہاری بہوؤں کو جَب وہ زنا کر بیٹھتی ہیں، کیونکہ مَرد خُود کسبیوں کے ہمنوا ہوتے ہیں اَور دیوداسیوں کے ساتھ قُربانیاں گزرانتے ہیں۔ ناسمجھ لوگ تباہ ہو جایٔیں گے۔


”لیکن اگر ایک راستباز شخص اَپنی راستبازی ترک کر دے اَور گُناہ کرے اَور وُہی قابل نفرت حرکتیں کرے جو ایک بدکار کرتا ہے تو کیا وہ زندہ رہیں گے؟ اُن کے کئے ہُوئے راستبازی کے کاموں میں سے کویٔی بھی کام یاد نہ کیا جائیں گے۔ اَپنی بےوفائی کے جُرم میں اَور اَپنے کئے ہُوئے گُناہوں کے باعث وہ مَر جائیں گے۔


صادقوں کو پیٹ بھر کر کھانا ملتا ہے، لیکن بدکاروں کا پیٹ کبھی نہیں بھرتا۔


لیکن جو ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑ کر اُن پر چلنے لگتے ہیں، اُنہیں یَاہوِہ بدکرداروں کے ساتھ باہر نکال دیں گے۔ اِسرائیل کی سلامتی ہو!


اُس کے مُنہ کا کلام بد اَور پُر فریب ہوتاہے؛ اَور وہ دانشمندی اَور نیکی سے دست بردار ہو چُکاہے۔


یہویادعؔ کاہِنؔ کی وفات کے بعد یہُودیؔہ کے اہلکار آئے اَور اُنہُوں نے بادشاہ کو خِراج عقیدت پیش کیا اَور بادشاہ کو اَپنی بات منوانے پر راضی کر لیا۔


حال ہی میں تُم نے تَوبہ کی اَور وُہی کام کیا جو میری نگاہ میں صحیح ہے۔ تُم میں سے ہر ایک نے اَپنے ہم وطنوں کے لیٔے آزادی کا اعلان کیا تھا۔ اَور تُم نے میرے حُضُور میں اُس گھر میں جو میرا کہلاتا ہے عہد بھی باندھا تھا۔


تُجھ میں اَیسے افترا پرداز لوگ ہیں جو خُون بہانے پر آمادہ ہیں۔ تُجھ میں وہ لوگ ہیں جو پہاڑ پر کے بُتکدوں میں کھانا کھاتے ہیں اَور نہایت ہی ذلیل حرکتیں کرتے ہیں۔


وہ سَب زناکار ہیں، جو تنور کی مانند جلتے رہتے ہیں جِس کی آگ پکانے والے کو آٹا گُوندھنے سے لے کر اُس کے اُبھر آنے تک تیز کرنے کی ضروُرت نہیں ہوتی۔


کون سا اِنسان اِس قدر دانشمند ہے جو یہ راز جان سکےگا؟ اَور کون ہے وہ جِس سے یَاہوِہ نے بَیان کیا ہے جو اُسے تفسیر سے بَیان کر سکے کہ یہ مُلک کیوں تباہ کیا گیا اَور صحرا کی مانند ویران ہُوا تاکہ کویٔی اُس میں سے سفر نہ کر سکے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات