Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 3:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 چنانچہ اُسے مَیں چاندی کے پندرہ ثاقل اَور ایک حُومر اَور ایک لیتھیک جَو کے عِوض خرید لایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 سو مَیں نے اُسے پندرہ رُوپیہ اور ڈیڑھ خومر جَو دے کر اپنے لِئے مول لِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 तब मैंने चाँदी के 15 सिक्के और जौ के 195 किलोग्राम देकर उसे वापस ख़रीद लिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 تب مَیں نے چاندی کے 15 سِکے اور جَو کے 195 کلو گرام دے کر اُسے واپس خرید لیا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 3:2
9 حوالہ جات  

ایفہ اَور بَت دونوں ایک سے ناپ ہُوں۔ بَت میں حُومر کا دسواں حِصّہ سمائے اَور ایفہ میں بھی حُومر کا دسواں حِصّہ ہو۔ حُومر ہی دونوں کے لیٔے معیاری پیمانہ ہو۔


” ’اگر کویٔی شخص اَپنی موروثی زمین کا کچھ حِصّہ یَاہوِہ کے لیٔے مخصُوص کرے تو اُس کی قیمت اُس کے لیٔے درکار بیج کی مقدار کے مُطابق مُقرّر ہوگی یعنی جَو کے بیج کے ایک حُومر کے لیٔے پچاس ثاقل۔


دُلہن کا مَہر اَور جہیز جِس قدر بھی تُم چاہو طے کر لو اَورجو تُم کہو گے میں اَدا کروں گا۔ بس اُس لڑکی کو بطور دُلہن مُجھے دے دیجئے۔“


دس ایکڑ تاکستان سے صِرف ایک بَت مَے حاصل کی جا سکے گی، اَور ایک حُومر بیج صِرف ایک ایفہ اناج۔“


تو شاؤل نے جَواب دیا، ”کہ داویؔد سے کہو، ’بادشاہ اَپنے دُشمنوں سے بدلہ لینے کی خاطِر فلسطینیوں کے ختنہ کی سَو کھلڑیوں کے سِوا دُلہن کے لیٔے مَہر کی اَور کویٔی رقم نہیں چاہتا۔‘ “ شاؤل کا منصُوبہ تھا کہ داویؔد کو فلسطینیوں کے ہاتھ سے مروا ڈالے۔


اگر لڑکی کا باپ اُسے اَپنی لڑکی دینے سے قطعاً اِنکار کر دے تَب بھی وہ کنواریوں کے مَہر کے مُطابق اُسے نقد رُوپیہ اَدا کرے۔


بیس سال تک جَب کہ میں آپ کے گھر میں رہا میری یہی حالت رہی۔ مَیں نے چودہ بَرس تک آپ کی دو بیٹیوں کی خاطِر اَور چھ بَرس تک آپ کے گلّوں کی خاطِر آپ کی خدمت کی اَور اُس دَوران آپ نے دس بار میری مزدُوری بدلی۔


مَیں نے محلونؔ کی بِیوہ مُوآبی رُوتؔ کو بھی اَپنی بیوی کے طور پر اَپنا لیا ہے تاکہ مرحُوم کا نام اُس کی جائداد سے وابستہ رہے اَور اُس کا نام اُس کے خاندان سے یا شہر کے دروازہ پر سے مِٹ نہ جائے۔ آج تُم اِس کے گواہ ہو!“


پھر مَیں نے اُس سے کہا، ”تُجھے میرے ساتھ بہت دِنوں تک رہنا ہے بدکاری نہ کر، نہ کسی غَیر مَرد سے ناجائز تعلّقات رکھ اَور مَیں تمہارے ساتھ وَیسا ہی سلُوک کروں گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات