Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 2:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اَور مَیں ہمیشہ کے لیٔے تُجھے اَپنا بنا لُوں گا؛ اَور تُجھ سے راستبازی اَور اِنصاف اَور مَحَبّت اَور شفقت کے ساتھ رشتہ جوڑوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اور تُجھے اپنی ابدی نامزد کرُوں گا۔ ہاں تُجھے صداقت اور عدالت اور شفقت و رحمت سے اپنی نامزد کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 मैं तेरे साथ अबदी रिश्ता बाँधूँगा, ऐसा रिश्ता जो रास्ती, इनसाफ़, फ़ज़ल और रहम पर मबनी होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 مَیں تیرے ساتھ ابدی رشتہ باندھوں گا، ایسا رشتہ جو راستی، انصاف، فضل اور رحم پر مبنی ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 2:19
27 حوالہ جات  

میرے دِل میں تمہارے لیٔے خُدا کی سِی غیرت ہے۔ کیونکہ مَیں نے ایک ہی شوہر یعنی المسیح کے ساتھ تمہاری نِسبت طے کی ہے، تاکہ تُمہیں ایک پاک دامن کنواری کی طرح المسیح کے پاس حاضِر کر دُوں۔


پھر مَیں نے شہر مُقدّس یعنی نئے یروشلیمؔ کو خُدا کے پاس سے آسمان سے اُترتے دیکھا جو اُس دُلہن کی مانند آراستہ تھا جِس نے اَپنے شوہر کے لیٔے سنگار کیا ہو۔


تُو راستبازی سے پائدار ہو جائے گی: تُو ظُلم سے دُور رہے گی؛ تُجھے کسی بات کا خوف نہ ہوگا۔ دہشت دُور کر دی جائے گی؛ وہ تیرے نزدیک نہ آئے گی۔


شفقت و مَحَبّت اَور وفاداری باہم ملتے ہیں؛ راستبازی اَور اَمن ایک دُوسرے کا بوسہ لیتے ہیں۔


پس، اَے بھائیو اَور بہنوں! تُم بھی المسیح کے جِسم کے ساتھ مَر کے شَریعت کے اِعتبار سے مَر گیٔے ہو تاکہ کسی دُوسرے کے ہو جاؤ یعنی اُس کے جو مُردوں میں سے زندہ کیا گیا تاکہ ہم خُدا کے لیٔے پھل لائیں۔


دُلہن تو دُلہا کی ہوتی ہی ہے مگر دُلہے کا دوست جو دُلہا کی خدمت میں ہوتاہے، دُلہا کی ہر بات پر کان لگائے رکھتا ہے اَور اُس کی آواز سُن کر خُوش ہوتاہے۔ پس اَب میری یہ خُوشی پُوری ہو گئی۔


اَور مَیں پھر کبھی اُن سے اَپنا مُنہ نہ چھُپاؤں گا کیونکہ مَیں بنی اِسرائیل پر اَپنی رُوح اُنڈیل دُوں گا۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔“


صِیّونؔ اِنصاف کے ساتھ بحال کیا جائے گا، اَور اُس کے تائب باشِندے راستباز ٹھہریں گے۔


لیکن یہُودیؔہ اَب سے اَبد تک آباد رہے گا اَور یروشلیمؔ پُشت در پُشت قائِم رہے گے۔


کیونکہ تمہارا خالق ہی تمہارا خَاوند ہے جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے تمہارا نَجات دِہندہ اِسرائیل کا قُدُّوس ہے؛ جو سارے جہان کا خُدا کہلاتا ہے۔


اَور اگر تُم سچّائی، راستی اَور صداقت سے ’زندہ یَاہوِہ کی قَسم کھاؤ،‘ تَب دُنیا کی تمام قومیں تمہارے باعث برکت پائیں گی، اَور یَاہوِہ پر فخر کریں گی۔“


کیونکہ تمہارا خُدا فرماتا ہے: یَاہوِہ تُمہیں اَیسے بُلائیں گے گویا تُم متروکہ بیوی اَور دِل آزردہ عورت تھی جِس کی شادی نوجوانی میں ہو گئی، لیکن اُسے فوراً ترک کر دیا گیا۔


” ’پھر مَیں اُس طرف سے گزرا اَور جَب تیری طرف نظر کی اَور دیکھا کہ تُو جَوان ہو چُکی ہے تَب مَیں نے اَپنا دامن تُجھ پر پھیلا کر تیرا تن ڈھانپ دیا اَور قَسم کھا کر تُجھ سے عہد باندھا، یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں، اَور تُو میری ہو گئی۔


”مَیں اُن کی برگشتگی کو ٹھیک کر دُوں گا اَور اُن سے بےحد مَحَبّت رکھوں گا، کیونکہ میرا قہر اُن پر سے ٹل گیا ہے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، اُس روز مَیں مُلک سے سارے بُتوں کا نام مٹا دُوں گا اَور کویٔی پھر اُن کو یاد نہ رکھےگا، مَیں جھُوٹے نبیوں اَور ناپاک رُوح دونوں کو مُلک سے خارج کر دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات