Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 2:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 ”اُس دِن،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”تُو مُجھے اَپنا خَاوند کہہ کر پُکارے گی؛ اَور پھر کبھی مُجھے اَپنا آقا نہ کہےگی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور خُداوند فرماتا ہے تب وہ مُجھے اِیشی کہے گی اور پِھر بعلی نہ کہے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 रब फ़रमाता है, “उस दिन तू मुझे पुकारते वक़्त ‘ऐ मेरे बाल’ नहीं कहेगी बल्कि ‘ऐ मेरे ख़ाविंद।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 رب فرماتا ہے، ”اُس دن تُو مجھے پکارتے وقت ’اے میرے بعل‘ نہیں کہے گی بلکہ ’اے میرے خاوند۔‘

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 2:16
12 حوالہ جات  

کیونکہ تمہارا خالق ہی تمہارا خَاوند ہے جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے تمہارا نَجات دِہندہ اِسرائیل کا قُدُّوس ہے؛ جو سارے جہان کا خُدا کہلاتا ہے۔


اَور اَپنے عاشقوں کا تعاقب کرےگی لیکن اُن سے جا نہ ملے گی؛ وہ اُنہیں ڈھونڈے گی لیکن نہ پایٔے گی۔ تَب وہ کہےگی، مَیں اَپنے خَاوند کے پاس واپس چلی جاؤں گی جَیسے پہلے اُس کے پاس تھی، کیونکہ تَب مَیں آج سے بہتر حالت میں تھی۔


”اَے بےایمان قوم، لَوٹ آ،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”کیونکہ مَیں تیرا شوہر ہُوں۔ مَیں تُجھے ہر شہر میں سے ایک کو اَور ہر برادری میں سے دو دو کو اِنتخاب کر صِیّونؔ میں واپس لاؤں گا۔


آؤ ہم خُوشی منائیں اَور نہایت شادمان ہوں اَور خُدا کی تمجید کریں! کیونکہ برّہ کی شادی کا وقت آ گیا ہے، اَور اُس کی دُلہن نے اَپنے آپ کو آراستہ کر لیا ہے۔


میرے دِل میں تمہارے لیٔے خُدا کی سِی غیرت ہے۔ کیونکہ مَیں نے ایک ہی شوہر یعنی المسیح کے ساتھ تمہاری نِسبت طے کی ہے، تاکہ تُمہیں ایک پاک دامن کنواری کی طرح المسیح کے پاس حاضِر کر دُوں۔


دُلہن تو دُلہا کی ہوتی ہی ہے مگر دُلہے کا دوست جو دُلہا کی خدمت میں ہوتاہے، دُلہا کی ہر بات پر کان لگائے رکھتا ہے اَور اُس کی آواز سُن کر خُوش ہوتاہے۔ پس اَب میری یہ خُوشی پُوری ہو گئی۔


اُس کا دِل یعقوب کی بیٹی دینؔہ پر آ گیا اَور وہ اُس لڑکی سے مَحَبّت کرنے لگا اَور اُس سے میٹھی میٹھی باتیں کرنے لگا۔


تو اُس کا خَاوند اُسے منا کر لانے کے لیٔے اُس کے پاس گیا۔ اُس نے اَپنا نوکر اَور دو گدھے اَپنے ہمراہ لیٔے۔ وہ اُسے اَپنے باپ کے گھر میں لے گئی اَور جَب اُس کے باپ نے اُسے دیکھا تو اُس سے خُوش ہوکر گرم جوشی سے اُس کا اِستِقبال کیا۔


اُس نے کہا: ”میرے آقا! مُجھ پر تمہاری نظرِکرم رہے اَور حالانکہ مَیں تمہاری خادِماؤں میں بھی کسی کی برابری کے لائق نہیں تو بھی تُم نے لونڈی سے شفقت بھری باتیں کرکے اُسے تسلّی دی۔“


یروشلیمؔ کے ساتھ نرمی سے بات کرو، اَور اُس سے پُکار کر کہو کہ اُس کی مشقّت کی مُدّت ختم ہو چُکی ہے، اُس کے گُناہ کا کفّارہ اَدا کر دیا گیا ہے۔ اَور اُس نے یَاہوِہ کے ہاتھ سے اَپنے سَب گُناہوں کا دوچند بدلہ پا لیا۔


میں تُمہیں مُختلف قوموں کے بیابان میں لے آؤں گا اَور وہاں، رُوبرو، میں تمہارا فیصلہ کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات