Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 14:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَے اِفرائیمؔ مُجھے بُتوں سے اَور کیا سروکار ہے؟ مَیں اُسے جَواب دُوں گا اَور اُس کی خبرگیری کروں گا۔ مَیں صنوبر کے سرسبز درخت کی مانند ہُوں؛ تُو مُجھ ہی سے برومند ہُوا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اِفرائِیم کہے گا اب مُجھے بُتوں سے کیا کام؟ مَیں خُداوند نے اُس کی سُنی ہے اور اُس پر نِگاہ کرُوں گا۔ مَیں سرسبز سرو کی مانِند ہُوں۔ تُو مُجھ ہی سے برومند ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 तब इसराईल कहेगा, ‘मेरा बुतों से क्या वास्ता?’ मैं ही तेरी सुनकर तेरी देख-भाल करूँगा। मैं जूनीपर का सायादार दरख़्त हूँ, और तू मुझसे ही फल पाएगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 تب اسرائیل کہے گا، ’میرا بُتوں سے کیا واسطہ؟‘ مَیں ہی تیری سن کر تیری دیکھ بھال کروں گا۔ مَیں جونیپر کا سایہ دار درخت ہوں، اور تُو مجھ سے ہی پھل پائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 14:8
23 حوالہ جات  

جو مُجھے دِکھائی نہیں دیتا وہ مُجھے سکھائیں؛ اگر مَیں نے بُرائی کی ہے تو دوبارہ اَیسا نہ کروں گا۔‘


ہر اَچھّی نِعمت اَور کامِل تحفہ آسمان سے اَور نُوروں کے باپ کی طرف سے ہی نازل ہوتاہے۔ وہ سایہ کی طرح گھٹتا یا بڑھتا نہیں بَلکہ لاتبدیل ہے۔


پس وہ اُٹھا اَور اَپنے باپ کے پاس چل دیا۔ ”لیکن ابھی وہ کافی دُور ہی تھا، کہ اُس کے باپ نے اُسے دیکھ لیا اَور اُس کے باپ کو اُس پر بڑا ترس آیا؛ اَور اَپنے بیٹے کی طرف دَوڑکر، اُسے گلے لگا لیا اَور خُوب چُوما۔


جھاڑی کی جگہ صنوبر نکلے گا، اَور گھاس پھُوس کی بجائے مہندی کا درخت۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے نام ہوگا، اَور ایک اَبدی نِشان، جو کبھی نہ مٹے گا۔“


میں بنجر زمین میں دیودار اَور کیکر اَور مہندی اَور زَیتُون کے درخت اُگاؤں گا۔ اَور صحرا میں چیڑ اَور سَرو اَور صنوبر اِکٹھّے لگاؤں گا،


کیونکہ یہ ساری باتیں خُود ہی بَیان کرتی ہیں کہ جَب ہم تمہارے یہاں تشریف لایٔے تو تُم نے کِس طرح ہمارا اِستِقبال کیا۔ اَور کِس طرح بُتوں کی پرستش چھوڑکر سچّے اَور زندہ خُدا کی عبادت کرنے کے لیٔے رُجُوع ہویٔے۔


کیونکہ وہ خُدا ہی ہے جو تُم میں نیّت اَور عَمل دونوں کو پیدا کرتا ہے تاکہ اُس کا نیک اِرادہ پُورا ہو سکے۔


کیونکہ نُور کا پھل ہر طرح کی نیکی، راستبازی اَور سچّائی ہے۔


وہ فضل سے معموُر ہیں اَور ہم سَب نے اُن کی معموُری میں سے فضل پر فضل حاصل کیا ہے۔


لبانونؔ کا جلال، صنوبر، سَرو اَور دیودار کے ساتھ تیرے پاس آ جائے گا، تاکہ میرے پاک مَقدِس کو آراستہ کیا جائے؛ اَور مَیں اَپنے پاؤں کی چوکی کو رونق بخشوں گا۔


پھر وہ لوگوں کے پاس آکر کہتاہے، ’مَیں نے گُناہ کیا اَور حق کو بدل دیا، لیکن میرا وہ اَنجام نہ ہُوا جِس کا میں مُستحق تھا۔


جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس کی مدد سے میں سَب کچھ کر سَکتا ہُوں۔


اَور یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے راستبازی کے پھل سے بھرے رہو، تاکہ خُدا کا جلال ظاہر ہو اَور اُس کی سِتائش ہوتی رہے۔


میں اُسے اِسرائیل کے اُونچے پہاڑ پر لگاؤں گا۔ اُس میں شاخیں پھوٹیں گی اَور پھل لگیں گے اَور وہ نہایت شاندار دیودار بَن جائے گا۔ ہر قِسم کے پرندے اُس میں گھونسلہ بنائیں گے اَور اُس کی شاخوں کی چھاؤں میں بسیرا کریں گے۔


میں تُم پر پاک پانی چھڑکوں گا اَور تُم صَاف ہو جاؤگے۔ میں تُمہیں تمہاری تمام ناپاکی سے اَور تمہارے تمام بُتوں سے پاک کر دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات