Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 13:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَے اِسرائیل تُو تباہ ہو چُکاہے، کیونکہ تُو میرا یعنی اَپنے مددگار کا مُخالف ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اَے اِسرائیل یِہی تیری ہلاکت ہے کہ تُو میرا یعنی اپنے مددگار کا مُخالِف بنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 ऐ इसराईल, तू इसलिए तबाह हो गया है कि तू मेरे ख़िलाफ़ है, उसके ख़िलाफ़ जो तेरी मदद कर सकता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اے اسرائیل، تُو اِس لئے تباہ ہو گیا ہے کہ تُو میرے خلاف ہے، اُس کے خلاف جو تیری مدد کر سکتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 13:9
25 حوالہ جات  

کیا تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ترک کرکے خود بخُود اِس مُصیبت کو مول نہیں لیا؟ جَب کہ وہ تُمہیں صحیح راہ پر لے چلے تھے؟


تمہاری بدکاری ہی تُمہیں سزا دے گی؛ اَور مجھ سے برگشتگی ہی تمہاری تادیب کرےگی۔ تَب ذرا غور کرنا اَور احساس کرنا کہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ترک کرنا اَور میرا خوف نہ ماننا تمہارے حق میں کتنا بُرا اَور بےجا کام ہے،“ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ یہی فرماتے ہیں۔


”یسُورُونؔ کے خُدا کی مانند کویٔی اَور نہیں، جو تمہاری مدد کے لیٔے آسمان سے بادلوں پر اَپنے جلال میں سواری کر تشریف لاتے ہیں۔


اَے اِسرائیل، یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف لَوٹ آ۔ تیرے گُناہ تیرے زوال کا باعث بَن چُکے ہیں!


تمہاری زیادتیوں نے ہی اِن خُوبصورت برکتوں سے تُمہیں بعض رکھا ہے؛ اَور تمہارے گُناہوں نے تُمہیں اِن نیکیوں سے محروم رکھا ہے۔


”اَب ذرا خُدا سے مِنّت کرو کہ وہ ہم پر رحم کریں، کیونکہ تمہارے ہی ہاتھوں نے اِن قُربانیوں کو نذر کیا ہے۔ کیا وہ تُمہیں قبُول کریں گے؟“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


لیکن مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، جو تُمہیں مُلکِ مِصر سے نکال لایا۔ تُم میرے سِوا کسی کو اَور خُدا کرکے نہ ماننا، اَور میرے سِوا کویٔی اَور مُنجّی نہیں۔


بدکاروں پر افسوس ہے! اُن کی شامت آ گئی ہے! وہ اَپنے ہاتھوں کے کئے کی سزا پائیں گے۔


اُن کے چہرے اُن کے خِلاف گواہی دے رہے ہیں؛ وہ اَپنے گُناہوں کا اہلِ سدُومؔ کی مانند مظاہرہ کرتے ہیں؛ اُنہیں چھپاتے نہیں۔ اُن پر افسوس! وہ اَپنی مُصیبت کے خُود ہی ذمّہ دار ہیں۔


لیکن جو مُجھے نہیں پاتا، وہ اَپنا ہی نُقصان کرتا ہے؛ اَورجو مُجھ سے عداوت رکھتے ہیں، وہ سَب موت سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔“


جو آدمی زنا کرتا ہے وہ کم عقل ہے؛ اَیسا کرنے والا اَپنے آپ کو تباہ کر لیتا ہے۔


مُبارک ہے وہ شخص جِس کے مددگار یعقوب کے خُدا ہیں، جِس کی اُمّید یَاہوِہ اَپنے خُدا پر ہے۔


خُدا ہماری پناہ اَور قُوّت ہیں، مُصیبت میں مُستعد مددگار


ہم یَاہوِہ پر آس لگائے بیٹھے ہیں؛ وہ ہماری مدد اَور ہماری سِپر ہے۔


اَے اِسرائیل! تُو مُبارک ہے تمہاری مانند کون ہے، ایک اَیسی قوم جسے یَاہوِہ نے چھُڑایا ہے، یَاہوِہ ہی تمہاری سِپر اَور مددگار اَور تمہاری جلالی تلوار ہے۔ تمہارے دُشمن تمہارے سامنے جھُکیں گے، اَور تُم اُن کے اُونچے مقامات کو روند ڈالوگے۔“


”تمہارے چال چلن اَور اعمال کی وجہ سے ہی یہ مُصیبت تُم پر آن پڑی ہے۔ یہی تمہاری سزا ہے، یہ کتنا تلخ ہے! اَور کس طرح دِل کو چھید ڈالتی ہے!“


”لیکن تُم یہ کہہ کر اُس کی توہین کرتے ہو،“ یَاہوِہ کی میز ناپاک ہے اَور اُس پر کا رکھا ہُوا عطیات حقیر ہیں۔


اَور تُم یہ بھی کہتے ہو کہ، یہ کیسی زحمت ہے، اَور اُس پر حقارت سے ناک سکوڑتے ہو۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”جَب تُم زخمی یا عیب دار یا بیمار جانور قُربانی کرنے لاتے ہو تو کیا میں اَیسی قُربانی تمہارے ہاتھ سے قبُول کروں؟“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اُس نے دَمشق کے معبُودوں کو جو اُس کی شِکست کا باعث بنے تھے قُربانیاں گذرانیں، ”کیونکہ اُس نے سوچا کہ چونکہ ارام کے بادشاہوں کے معبُودوں نے اُن کی مدد کی ہے اِس لیٔے میں اُن کے لیٔے قُربانی چڑھاؤں گا تاکہ وہ میری بھی مدد کریں۔“ لیکن وُہی اُس کے اَور تمام اِسرائیل کے زوال کا باعث بنے۔


وہ اَپنے دِل سے مُجھ سے فریاد نہیں کرتے لیکن اَپنے بِستروں پر پڑے ہُوئے آہ و زاری کرتے ہیں۔ وہ اناج اَور نئی مَے کی خاطِر اِکٹھّے ہو جاتے ہیں لیکن مُجھ سے مُنہ موڑ لیتے ہیں۔


مَیں نے اُنہیں تربّیت دی اَور تقویّت بخشی، لیکن وہ میرے خِلاف بُرے منصُوبے باندھتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات