16 سامریہؔ کے باشِندے اَپنی خطاؤں کا بوجھ اُٹھائیں گے، کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے خُدا کے خِلاف بغاوت کی ہے۔ وہ تلوار سے مارے جایٔیں گے؛ اَور اُن کے چُھوٹے بچّے زمین پر پٹکے جایٔیں گے، اَور اُن کی حاملہ عورتیں چیر ڈالی جایٔیں گی۔“
16 سامرؔیہ اپنے جُرم کی سزا پائے گا کیونکہ اُس نے اپنے خُدا سے بغاوت کی ہے۔ وہ تلوار سے گِر جائیں گے۔ اُن کے بچّے پارہ پارہ ہوں گے اور باردار عَورتوں کے پیٹ چاک کِئے جائیں گے۔
16 सामरिया के बाशिंदों को उनके क़ुसूर की सज़ा भुगतनी पड़ेगी, क्योंकि वह अपने ख़ुदा से सरकश हो गए हैं। दुश्मन उन्हें तलवार से मारकर उनके बच्चों को ज़मीन पर पटख़ देगा और उनकी हामिला औरतों के पेट चीर डालेगा।”
16 سامریہ کے باشندوں کو اُن کے قصور کی سزا بھگتنی پڑے گی، کیونکہ وہ اپنے خدا سے سرکش ہو گئے ہیں۔ دشمن اُنہیں تلوار سے مار کر اُن کے بچوں کو زمین پر پٹخ دے گا اور اُن کی حاملہ عورتوں کے پیٹ چیر ڈالے گا۔“
اِس کے بعد مناخِمؔ نے تِرضاؔہ سے روانہ ہوکر تِفساحؔ شہر پر حملہ کرکے تِرضاؔہ سے لے کر سَب سرحدی علاقے کے باشِندوں کو تہِ تیغ کر دیا کیونکہ اِن شہروں کے باشِندوں نے ہتھیار ڈالنے اَور پھاٹکوں کو کھولنے سے اِنکار کر دیا تھا۔ اِس لئے اُس نے تِفساحؔ کو نِیست و نابود کر دیا اَور وہاں کی سَب حاملہ عورتوں کے پیٹ چیر ڈالے۔
تَب حزائیلؔ نے دریافت کیا، ”میرے مالک آپ کیوں رو رہے ہیں؟“ الِیشعؔ نے جَواب دیا، ”کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُم کیا بُرا سلُوک بنی اِسرائیل کے ساتھ کروگے۔ تُم اُن کے قلعوں میں آگ لگا دوگے، اُن کے نوجوانوں کو تلوار سے قتل کر دوگے، اَور اُن کے چُھوٹے بچّوں کو زمین پر پٹک دوگے اَور اُن کی حاملہ عورتوں کو چیر ڈالوگے۔“
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، عمُّون کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُس نے اَپنی سرحدوں کو بڑھانے کے لیٔے گِلعادؔ کی حاملہ عورتوں کے پیٹ چاک کئے،
تو بھی وہ اسیر ہُوا اَور جَلاوطنی میں گیا۔ ہر گلی کے نکّڑ پر اُس کے دُودھ پیتے بچّے پٹک کر ٹکڑے کر دئیے گیٔے۔ اُس کے مُعزّز لوگوں پر قُرعہ ڈالے گیٔے، اَور اُس کے سارے بُزرگ زنجیروں میں جکڑ دئیے گیٔے۔
تُو عُمریؔ کے قوانین، اَور احابؔ کے خاندان کے اعمال کی پیروی کرتا ہے، اَور اُن کے رِواج مانتا ہے۔ اِس لیٔے مَیں تُجھے ویران کروں گا، اَور تیرے لوگوں کو مذاق کا باعث بناؤں گا؛ وہ ساری قوموں میں تمسخر کا باعث بنیں گے۔“
مَیں نے خُداوؔند کو مذبح کے پاس کھڑے دیکھا، اَور اُنہُوں نے فرمایا، سُتونوں کے سَر پر اَیسا مارو کہ دہلیز ہِل جایٔیں۔ اَور اُن کو سَب لوگوں کے سَروں پر گرا دو؛ اَورجو باقی بچیں گے، اُنہیں مَیں تلوار سے قتل کروں گا۔ اُن میں سے ایک بھی بھاگ نہ سکےگا اَورجو بچنے کی کوشش کرےگا وہ بھی بچ نہ پایٔےگا۔
اشدُودؔ کے شاہی محلوں اَور مِصر کے شاہی محلوں میں مُنادی کرو سَب کوہِ سامریہؔ پر جمع ہو جاؤ؛ اَور دیکھو اُس میں کیسا ہنگامہ اَور اُس کے لوگوں کے درمیان کیسا ظُلم ہے۔
وہ اَپنے دِل سے مُجھ سے فریاد نہیں کرتے لیکن اَپنے بِستروں پر پڑے ہُوئے آہ و زاری کرتے ہیں۔ وہ اناج اَور نئی مَے کی خاطِر اِکٹھّے ہو جاتے ہیں لیکن مُجھ سے مُنہ موڑ لیتے ہیں۔
اِفرائیمؔ کا ہر قلعہ غائب ہو جائے گا، اَور دَمشق کی سلطنت جاتی رہے گی؛ اَور ارام کے باقی بچے ہُوئے لوگ بھی بنی اِسرائیل کی شان و شوکت کی طرح غائب ہو جایٔیں گے،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
اَور ہوشِیعؔ کے دَورِ حُکومت کے نویں سال میں شاہِ اشُور نے سامریہؔ پر قبضہ کر لیا اَور بنی اِسرائیل کو غُلام بنا کر اشُور میں جَلاوطن کر دیا اَور پھر اُس نے اُنہیں حالاحؔ اَور حابُورؔ علاقے میں آباد کر دیا۔ یہ دونوں علاقے مادیوں کے سرحدی شہر اَور دریائے گُوزانؔ کے کنارے مَوجُود ہیں۔