Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 13:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اِس لیٔے اَپنے قہر میں مَیں نے تُجھے بادشاہ دیا، اَور اَپنے غضب میں اُسے مٹا دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 مَیں نے اپنے قہر میں تُجھے بادشاہ دِیا اور غضب سے اُسے اُٹھا لِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 मैंने ग़ुस्से में तुझे बादशाह दे दिया और ग़ुस्से में उसे तुझसे छीन भी लिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 مَیں نے غصے میں تجھے بادشاہ دے دیا اور غصے میں اُسے تجھ سے چھین بھی لیا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 13:11
18 حوالہ جات  

لیکن تُم نے اَب اَپنے خُدا کو جو تُمہیں تمام آفتوں اَور تکلیفوں سے بچاتے ہیں ردّ کر دیا اَور اُن سے اِصرار کیا، ’ہم پر بادشاہ مُقرّر کریں۔‘ لہٰذا اَب تُم اَپنے اَپنے قبیلوں اَور برادریوں کے مُطابق گِروہ بناؤ اَور اَپنے آپ کو یَاہوِہ کے حُضُور میں پیش کرو۔“


تَب وہ کہیں، ”گے ہمارا کویٔی بادشاہ نہیں کیونکہ ہم نے یَاہوِہ کی تعظیم نہ کی۔ لیکن ہمارا کویٔی بادشاہ ہوتا بھی، تو وہ ہمارے لیٔے کیا کرتا؟“


مُلک میں بغاوت کے باعث حاکموں کی تعداد بڑھ جاتی ہے، لیکن صاحبِ علم اِنسان ہی اَمن برقرار رکھتا ہے۔


یَاہوِہ نے شموایلؔ سے کہا، ”چونکہ مَیں نے شاؤل کو بطور اِسرائیل کے بادشاہ کے ردّ کر دیا ہے، تُو کب تک اُس کے لیٔے افسوس کرتا رہے گا؟ تُو اَپنے سینگ میں تیل بھر اَور اَپنی راہ لے۔ مَیں تُجھے بیت لحمؔ کے یِشائی کے پاس بھیج رہا ہُوں کیونکہ مَیں نے اُس کے بیٹوں میں سے ایک کو بادشاہ ہونے کے لیٔے چُن لیا ہے۔“


لہٰذا اَب اُس بادشاہ کو دیکھو جسے تُم نے چُن لیا ہے اَور جِس کے لیٔے تُم نے درخواست کی تھی۔ دیکھو یَاہوِہ نے تُم پر بادشاہ مُقرّر کر دیا ہے۔


سامریہؔ اَور اُس کا بادشاہ پانی کی سطح پر بہنے والی ٹہنی کی مانند بہہ جایٔیں گے۔


اَور شموایلؔ نے اِسرائیل کے لوگوں کو مِصفاہؔ میں یَاہوِہ کے حُضُور میں طلب کیا۔


لیکن شموایلؔ نے شاؤل سے کہا، ”مَیں تیرے ساتھ واپس نہیں جاؤں گا کیونکہ تُونے یَاہوِہ کے کلام کو ردّ کر دیا ہے اَور یَاہوِہ نے تُجھے بطور اِسرائیل کا بادشاہ ردّ کر دیا ہے۔“


کیونکہ بنی اِسرائیل بہت دِنوں تک بغیر بادشاہ یا حاکم، بغیر قُربانی یا مُقدّس پتّھروں اَور افُود یا خانگی معبُودوں کے بغیر رہیں گے۔


وہ میری رضامندی کے بغیر بادشاہوں کو مُقرّر کرتے ہیں؛ اَور میری تصدیق کے بغیر اُمرا کا انِتخاب کرتے ہیں۔ اَپنی چاندی اَور سونے سے خُود اَپنی تباہی کے لیٔے وہ اَپنے لیٔے بُت بناتے ہیں۔


تَب شموایلؔ نے سَب اِسرائیلیوں سے کہا، ”دیکھو، مَیں نے تمہاری بات مان لی اَور اَب ایک بادشاہ تُم پر مُقرّر کر دیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات