Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 12:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 وہ فرشتہ سے بھی لڑا اَور اُس پر غالب آیا؛ وہ رُویا اَور اُن سے مِنّت کی۔ اُس نے خُدا کو بیت ایل میں پایا اَور وہاں اُن سے بات چیت کی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 ہاں وہ فرِشتہ سے کُشتی لڑا اور غالِب آیا۔ اُس نے رو کر مُناجات کی۔ اُس نے اُسے بَیت ایل میں پایا اور وہاں وہ ہم سے ہم کلام ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 बल्कि फ़रिश्ते से लड़ते लड़ते उस पर ग़ालिब आया। फिर उसने रोते रोते उससे इल्तिजा की कि मुझ पर रहम कर। बाद में याक़ूब ने अल्लाह को बैतेल में पाया, और वहाँ ख़ुदा उससे हमकलाम हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 بلکہ فرشتے سے لڑتے لڑتے اُس پر غالب آیا۔ پھر اُس نے روتے روتے اُس سے التجا کی کہ مجھ پر رحم کر۔ بعد میں یعقوب نے اللہ کو بیت ایل میں پایا، اور وہاں خدا اُس سے ہم کلام ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 12:4
18 حوالہ جات  

دیکھو مَیں اَپنا پیغمبر اَپنے آگے بھیج رہا ہُوں۔ جو میرے آنے سے پہلے میری راہ تیّار کرےگا۔ تَب خُداوؔند جِس کے تُم طالب ہو وہ اَچانک اَپنی بیت المُقدّس میں تشریف لے آئیں گے۔ ہاں عہد کا پیغمبر جِس کے تُم آرزُومند ہو، آ جائے گا۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اَور یعقوب نے اُس مقام کا نام جہاں خُدا اُن سے ہم کلام ہُوا بیت ایل رکھا۔


یِسوعؔ نے اَپنے جِسم میں بشر کے دَوران، پُکار پُکار کر اَور آنسُو بہا بہا کر خُدا سے دعائیں اَور اِلتجائیں کیں جو اُنہیں موت سے بچا سَکتا تھا اَور خُدا ترسی کی وجہ سے اُس کی سُنی گئی۔


اُس کے بعد پھر ہم جو اُس وقت زندہ باقی ہوں گے، اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھا لیٔے جایٔیں گے تاکہ آسمان میں خُداوؔند کا اِستِقبال کریں گے اَور ہمیشہ خُداوؔند کے ساتھ رہیں گے۔


اُن کی تمام مُصیبتوں میں بھی وہ اُن کے ساتھ رہا، اُس کے مُقرّب فرشتہ نے اُنہیں بچایا۔ اُس نے اَپنی مَحَبّت اَور رحمت کے باعث اُن کا فدیہ دیا؛ اُنہیں اُٹھایا اَور قدیم ایّام میں سدا اُنہیں لیٔے پھرا۔


اُنہُوں نے سمُندر کو خشک زمین میں بدل دیا، اَور وہ دریا میں سے پیدل گزر گئے۔ آؤ ہم اُن میں خُوشی منائیں۔


تَب یعقوب نے یُوسیفؔ کو برکت دی اَور کہا، ”وہ خُدا جِس کے سامنے میرے آباؤاَجداد اَبراہامؔ اَور اِصحاقؔ نے اَپنی اَپنی زندگی کے دِن گزارے، وہ خُدا جو آج کے دِن تک عمر بھر میرا پاسبان رہا،


تَب یعقوب نے کہا، ”براہِ کرم مُجھے اَپنا نام بتائیے۔“ لیکن اُس نے جَواب دیا، ”تُمہیں میرے نام سے کیا مطلب؟“ اَور اُس نے وہاں یعقوب کو برکت دی۔


تَب یعقوب تنہا رہ گئے اَور ایک آدمی پَو پھٹنے تک اُن سے کُشتی لڑتا رہا۔


تَب اُس آدمی نے کہا، ”مُجھے جانے دے کیونکہ اَب پَو پھٹنے کو ہے۔“ لیکن یعقوب نے جَواب دیا، ”جَب تک آپ مُجھے برکت نہ دیں مَیں آپ کو جانے نہیں دُوں گا۔“


اُس کے بعد اُس کا بھایٔی پیدا ہُوا جو اَپنے ہاتھ سے عیسَوؔ کی اِیڑی پکڑے ہویٔے تھا اِس لیٔے اُس کا نام یعقوب رکھا گیا۔ جَب رِبقہؔ نے اُن دونوں کو پیدا کیا تَب اِصحاقؔ کی عمر ساٹھ بَرس کی تھی۔


جَب اُس آدمی نے دیکھا کہ وہ یعقوب پر غالب نہیں آسکتا تو اُس نے یعقوب کی ران کے جوڑ کو اَیسا چھُوا کہ اُس آدمی سے کُشتی لڑتے لڑتے اُن کی نس چڑھ گئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات