Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 12:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اُس نے رحم میں اَپنے بھایٔی کی اِیڑی پکڑی؛ اَور بڑا ہوکر خُدا کے ساتھ کُشتی لڑی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اُس نے رَحِم میں اپنے بھائی کی ایڑی پکڑی اور وہ اپنی توانائی کے ایّام میں خُدا سے کُشتی لڑا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्योंकि माँ के पेट में ही उसने अपने भाई की एड़ी पकड़कर उसे धोका दिया। जब बालिग़ हुआ तो अल्लाह से लड़ा

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیونکہ ماں کے پیٹ میں ہی اُس نے اپنے بھائی کی ایڑی پکڑ کر اُسے دھوکا دیا۔ جب بالغ ہوا تو اللہ سے لڑا

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 12:3
14 حوالہ جات  

اُس کے بعد اُس کا بھایٔی پیدا ہُوا جو اَپنے ہاتھ سے عیسَوؔ کی اِیڑی پکڑے ہویٔے تھا اِس لیٔے اُس کا نام یعقوب رکھا گیا۔ جَب رِبقہؔ نے اُن دونوں کو پیدا کیا تَب اِصحاقؔ کی عمر ساٹھ بَرس کی تھی۔


اَور ابھی نہ تو اُن کے جُڑواں لڑکے پیدا ہویٔے تھے اَور نہ ہی اُنہُوں نے کچھ نیکی یا بدی کی تھی کہ خُدا نے اَپنے مقصد کو پُورا کرنے کے لیٔے اُن میں سے ایک کو چُن لیا۔


لہٰذا یَاہوِہ بنی اِسرائیل سے کافی ناراض ہُوئے اِس لئے اُنہیں اَپنے حُضُوری سے دُور کر دیا۔ صِرف یہُوداہؔ کا قبیلہ ہی مُلک میں باقی رہ گیا تھا۔


چنانچہ یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کی سبھی نَسل کو ردّ کر دیا اَور اُنہیں دُکھ پہُنچایا اَور لُٹیروں کے ہاتھوں میں دے دیا اَور اُنہیں اَپنی حُضُوری سے دُور کر دیا۔


جَب تک کہ یَاہوِہ نے اُنہیں اَپنی حُضُوری سے دُور نہ کر دیا جَیسا اُنہُوں نے پہلے سے ہی اَپنے خادِم نبیوں کی مَعرفت فرمایا تھا۔ لہٰذا بنی اِسرائیل کے لوگ اَپنے مُلک سے دُور اشُور میں جَلاوطن کئے گیٔے اَور وہ ابھی تک وہیں ہیں۔


”مَیں پھر سے تمہارے خِلاف اِلزامات لگاتا ہوں،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”اَور مَیں تمہارے بیٹوں اَور پوتوں کے خِلاف اِلزامات لگاؤں گا۔


اَب تیرا آخِری وقت آ چُکاہے اَور مَیں اَپنا قہر تُجھ پر برساؤں گا۔ مَیں تیرے چال چلن کے مُطابق تیرا اِنصاف کروں گا اَور تُجھے تیرے تمام مکرُوہ کاموں کی سزا دُوں گا۔


اَب مَیں اَپنا قہر تُجھ پر اُنڈیلنے کو ہُوں اَور اَپنا غُصّہ تُجھ پر اُتاروں گا۔ مَیں تیرے چال چلن کے مُطابق تیرا اِنصاف کروں گا اَور تیری تمام مکرُوہ روِشوں کی سزا دُوں گا۔


اَے بنی اِسرائیل، یَاہوِہ کا کلام سُنو، کیونکہ یَاہوِہ کو تمہارے خِلاف جو اِس مُلک میں رہتے ہو اِلزام لگانا ہے: ”اِس مُلک میں نہ تو وفاداری ہے نہ مَحَبّت، اَور نہ ہی خُدا شناسی ہے۔


پس جَیسا لوگوں کا حال وَیسا ہی کاہِنوں کا حال ہوگا، مَیں اُن دونوں کو اُن کی روِشوں کی سزا دُوں گا اَور اُنہیں اُن کے اعمال کا بدلہ دُوں گا۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مَیں بنی یہُوداہؔ کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے آئین کو ترک کر دیا اَور اُن کے قوانین پر عَمل نہیں کیا، اُن کے جھُوٹے معبُودوں نے ہی اُنہیں جِن کی اُن کے آباؤاَجداد پیروی کرتے تھے گُمراہ کیا۔


”اَے پہاڑو اَور اَے زمین کی غَیر فانی بُنیادو، یَاہوِہ کا اِلزام سُنو۔ کیونکہ اَپنے لوگوں کے خِلاف یَاہوِہ کا ایک مُقدّمہ ہے؛ وہ اِسرائیل پر فردِ جُرم لگاتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات