Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 12:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 یَاہوِہ ایک نبی کے ذریعہ اِسرائیل کو مِصر سے نکال لائے، ایک نبی ہی کے ذریعہ اُنہُوں نے اُن کی خبرگیری کی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 ایک نبی کے وسِیلہ سے خُداوند اِسرائیل کو مِصرؔ سے نِکال لایا اور نبی ہی کے وسِیلہ سے وہ محفُوظ رہا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 लेकिन बाद में रब नबी की मारिफ़त इसराईल को मिसर से निकाल लाया और नबी के ज़रीए उस की गल्लाबानी की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 لیکن بعد میں رب نبی کی معرفت اسرائیل کو مصر سے نکال لایا اور نبی کے ذریعے اُس کی گلہ بانی کی۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 12:13
17 حوالہ جات  

آپ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کے ذریعہ گلّہ کی مانند اَپنے لوگوں کی رہبری کی۔


میں تُمہیں مُلک مِصر سے نکال کر باہر لایا، اَور فدیہ دے کر غُلامی کے مُلک سے چھُڑایا۔ مَیں نے مَوشہ، اَہرونؔ اَور مِریمؔ کو، تمہاری رہنمائی کے لیٔے بھیجا۔


تَب مَوشہ نے لوگوں سے کہا، ”تُم اِس دِن کو جِس میں تُم غُلامی کی سرزمین مِصر سے نکل کر آئے بطور یادگار منایا کرنا کیونکہ یَاہوِہ تُمہیں اَپنے قوی ہاتھ سے وہاں سے نکال لائے۔ اُس دِن خمیر والی کویٔی چیز نہ کھانا۔


”یعقوب کے مِصر میں داخل ہونے کے بعد تمہارے آباؤاَجداد یَاہوِہ کے سامنے مدد کے لیٔے چِلّائے اَور یَاہوِہ نے مَوشہ اَور اَہرونؔ کو بھیجا جو تمہارے آباؤاَجداد کو مِصر سے نکال کر لے آئے اَور اُنہیں اِس جگہ بسایا۔


تَب خُدا کا وہ فرشتہ جو اِسرائیلی فَوج کے آگے آگے چلتا تھا سامنے سے ہٹ کر اُن کے پیچھے چلا گیا اَور بادل کا سُتون بھی سامنے سے ہٹ کر اُن کے پیچھے چلا گیا


اُس سے میں مُعمّوں میں نہیں بَلکہ کھُلے طور پر اَور رُوبرو باتیں کرتا ہُوں، اُسے یَاہوِہ کا دیدار بھی نصیب ہوتاہے۔ پھر تُمہیں میرے خادِم مَوشہ کی بُرائی کرتے ہویٔے خوف کیوں نہ آیا؟“


وہاں مَیں اُسے اُس کے تاکستان لَوٹا دُوں گا، اَور وادیِ عکورؔ کو درِ اُمّید بنا دُوں گا۔ وہاں وہ اَپنے ایّام جَوانی کی مانند نغمہ سِرا ہوگی، اُس دِن کی طرح جَب وہ مِصر سے نکل آئی تھی۔


جَب اِسرائیل بچّہ ہی تھا کہ مَیں نے اُس سے مَحَبّت کی، اَور اَپنے بیٹے کو مِصر سے بُلایا۔


فوراً فدّان ارام کو اَپنے نانا بیتُھوایلؔ کے گھر چلے جاؤ اَور وہاں اَپنے ماموں لابنؔ کی بیٹیوں میں سے کسی سے شادی کر لو۔


چنانچہ یعقوب سات بَرس تک راخلؔ کی خاطِر خدمت کرتے رہے لیکن راخلؔ کی مَحَبّت میں وہ سات بَرس اُنہیں سات دِن کے برابر مَعلُوم ہویٔے۔


تَب تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور یُوں کہنا: ”میرے آباؤاَجداد ایک خانہ بدوش ارامی تھے جو چند لوگوں کے ساتھ مِصر میں پردیسی ہوکر گیٔے تھے اَور وہاں بس گیٔے اَور اُن سے ایک بڑی قوم بَن گئی جو نہایت زورآور اَور کثیرُالتعداد تھی


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات