Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 12:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اِفرائیمؔ ہَوا کھا کر پیٹ بھرتاہے؛ وہ دِن بھر بادِ مشرق کا پیچھا کرتا رہتاہے اَور لگاتار دروغ گوئی اَور تشدّد کو فروغ دیتاہے۔ وہ اشُور کے ساتھ عہد کرتا ہے اَور مِصر کو زَیتُون کا تیل بھیجتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اِفرائِیم ہوا چَرتا ہے۔ وہ پُوربی ہوا کے پِیچھے دَوڑتا ہے۔ وہ مُتواتِر جُھوٹ پر جُھوٹ بولتا اور ظُلم کرتا ہے۔ وہ اسُوریوں سے عہد و پَیمان کرتے اور مِصرؔ کو تیل بھیجتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 इसराईल हवा चरने की कोशिश कर रहा है, पूरा दिन वह मशरिक़ी लू के पीछे भागता रहता है। उसके झूट और ज़ुल्म में इज़ाफ़ा होता जा रहा है। असूर से अहद बाँधने के साथ साथ वह मिसर को भी ज़ैतून का तेल भेज देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اسرائیل ہَوا چرنے کی کوشش کر رہا ہے، پورا دن وہ مشرقی لُو کے پیچھے بھاگتا رہتا ہے۔ اُس کے جھوٹ اور ظلم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اسور سے عہد باندھنے کے ساتھ ساتھ وہ مصر کو بھی زیتون کا تیل بھیج دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 12:1
20 حوالہ جات  

اِفرائیمؔ نے دغا سے، اَور اِسرائیل کے گھرانے نے مکّاری سے مُجھے گھیر رکھا ہے۔ اَور یہُوداہؔ خُدا کے خِلاف بے قابو ہے، یہاں تک کہ وفادار قُدُّوس کے خِلاف بے قابُو بنا رہتاہے۔


وہ ہَوا بوتے ہیں اَور گِردباد کی فصل کاٹتے ہیں۔ نہ ڈنٹھل میں بالیں لگتی ہیں؛ نہ اُس میں سے اناج پیدا ہوگا۔ اَور اگر اُس میں سے اناج پیدا بھی ہو جائے، تو پردیسی اُسے چٹ کر جایٔیں گے۔


”جَب اِفرائیمؔ نے اَپنی بیماری، اَور بنی یہُوداہؔ نے اَپنے زخم دیکھے، تَب اِفرائیمؔ نے اشُور کا رُخ کیا، اَور عظیم بادشاہ سے مدد کی درخواست کی۔ لیکن وہ تُجھے شفا نہیں دے سَکتا، نہ تیرے زخم ٹھیک کر سَکتا ہے۔


اگر اُسے دوبارہ لگایا بھی جائے تو کیا وہ بڑھ سکے گی؟ جَب بادِ مشرق اُس سے ٹکرائے گی تو کیا وہ بالکُل سُوکھ نہ جائے گی اَور اُسی کیاری میں پژمردہ نہ ہو جائے گی جِس میں وہ بڑھی تھی؟‘ “


تمہارے تمام چرواہوں کو ہَوا اُڑا لے جائے گی، اَور تمہارے سَب رفیق جَلاوطن ہوں گے۔ تَب تُم اَپنی ساری بدی کے لیٔے شرمسار اَور پشیمان ہوگی۔


”کیا ایک عقلمند شخص بے تُکا جَواب دے یا اَپنا پیٹ گرم مشرقی ہَوا سے بھر لے؟


تَب شاہِ اشُور پُولؔ نے مُلک پر حملہ کر دیا۔ مناخِمؔ نے اُس کی حمایت حاصل کرنے اَور حُکومت پر اَپنی گرفت مضبُوط کرنے میں مدد کے لیٔے اُسے تقریباً پینتیس ٹن چاندی نذر کی۔


اُس کے بعد سات اَور بالیں پھوٹ نکلیں جو پتلی اَور پُوربی ہَوا کی ماری ہُوئی تھیں۔


تُم اَپنی راہیں بدلنے کو، اِس قدر جدّوجہد کیوں کرتے ہو؟ مِصر بھی تُمہیں وَیسے ہی مایوس کرےگا جَیسے اشُور نے کیا تھا۔


اَور جِس طرح مَیں نے تمہارے سَب بھائیوں کو یعنی بنی اِفرائیمؔ کو اَپنی حُضُوری سے دُور کر دیا ہے، وَیسے ہی تُم سَب کو بھی دُور کر دُوں گا۔‘


ہم نے مِصریوں اَور اشُوریوں کی اِطاعت قبُول کی تاکہ پیٹ بھر کر روٹی کھا سکیں۔


گِردباد اُنہیں تیزی سے اُڑا لے جائے گا اَور اُن کی قُربانیاں اُنہیں رُسوا کریں گی۔


اِفرائیمؔ ایک فاختہ کی مانند ہے، جو نادان ہے اَور جسے بآسانی بہکایا جا سَکتا ہے۔ کبھی تو وہ مِصر کو پُکارتے ہیں، اَور کبھی اشُور کی جانِب رُخ کرتے ہیں۔


اَور یہُودیؔہ کی پہاڑیوں پر زیارت گاہیں تعمیر کیں اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کو زناکار بنایا اَور بنی یہُوداہؔ کو گُمراہ کیا۔


لیکن تَب وہ اَپنے مُنہ سے اُن کی جھُوٹی خُوشامد کرتے، اَور اَپنی زبان سے اُن سے جھُوٹ بولتے؛


”اَے بنی اِسرائیل، خواہ تُم زناکاری کرو، لیکن بنی یہُوداہؔ کو گُنہگار نہ ہونے دو۔ ”تُم گِلگالؔ کو نہ جاؤ؛ نہ ہی بیت آوِنؔ تک جاؤ۔ اَور نہ یَاہوِہ کی، ’حیات کی قَسم کھاؤ!‘


اَور جَب کبھی مَیں اِسرائیل کو شفا بخشوں گا، تَب اِفرائیمؔ کے گُناہ ظاہر ہو جایٔیں گے اَور سامریہؔ کے جرائم آشکارا ہوں گے۔ وہ دغاباز ہیں، چور گھر میں گھُس آتے ہیں، اَور ڈاکُو سڑکوں پر لُوٹ لیتے ہیں۔


مَیں اَپنے قہر شدید کو بھڑکنے نہ دُوں گا، نہ مَیں پلٹ کر اِفرائیمؔ کو تباہ کروں گا۔ کیونکہ مَیں خُدا ہُوں، اِنسان نہیں۔ تمہارے درمیان سکونت کرنے والا قُدُّوس ہُوں۔ مَیں قہر لے کر نہ آؤں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات