Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 11:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 میرے لوگ مُجھ سے برگشتہ ہونے پر آمادہ ہیں۔ خواہ وہ خُداتعالیٰ کو پُکاریں، تو بھی وہ اُن کو ہرگز اِعزاز نہ بخشیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 کیونکہ میرے لوگ مُجھ سے برگشتگی پر آمادہ ہیں۔ باوُجُودیکہ اُنہوں نے اُن کو بُلایا کہ حق تعالیٰ کی طرف رجُوع لائیں لیکن کِسی نے نہ چاہا کہ اُس کی تمجِید کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 लेकिन मेरी क़ौम मुझे तर्क करने पर तुली हुई है। जब उसे ऊपर अल्लाह की तरफ़ देखने को कहा जाए तो उसमें से कोई भी उस तरफ़ रुजू नहीं करता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 لیکن میری قوم مجھے ترک کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔ جب اُسے اوپر اللہ کی طرف دیکھنے کو کہا جائے تو اُس میں سے کوئی بھی اُس طرف رجوع نہیں کرتا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 11:7
18 حوالہ جات  

پھر یہ لوگ کیوں برگشتہ ہو گئے؟ یروشلیمؔ ہمیشہ برگشتہ کیوں ہو جاتا ہے؟ وہ فریب سے لپٹے رہتے ہیں؛ اَور واپس آنے سے اِنکار کرتے ہیں۔


”مَیں اُن کی برگشتگی کو ٹھیک کر دُوں گا اَور اُن سے بےحد مَحَبّت رکھوں گا، کیونکہ میرا قہر اُن پر سے ٹل گیا ہے۔


لیکن جِتنا زِیادہ میں اِسرائیل کو بُلاتا گیا، وہ مُجھ سے اَور دُور جاتے رہے۔ اُنہُوں نے بَعل معبُودوں کے لیٔے قُربانیاں پیش کیں اَور بُتوں کے سامنے بخُور جَلایا۔


وہ خُداتعالیٰ کی طرف نہیں لَوٹتے؛ وہ ناقص کمان کی مانند ہیں۔ اُن کے اُمرا اَپنے گُستاخ کلام کے سبب سے تلوار سے مارے جایٔیں گے۔ اِسی لیٔے مُلک مِصر میں اُن کا مذاق اُڑایا جائے گا۔


یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”نافرمان اِسرائیل بےوفا یہُودیؔہ سے زِیادہ راستباز ہے۔


بےوفا اَپنی روِشوں کا پُورا اجر پائیں گے، اَور نیک آدمی اَپنی روِش کا۔


”لیکن میری اُمّت نے میری نہ سُنی؛ اِسرائیل نے میری اِطاعت نہ کی۔


بنی اِسرائیل ایک ضِدّی بچھیا کی مانند، ضِدّی ہیں۔ پھر یَاہوِہ اُنہیں برّوں کی مانند چراگاہ میں کیوں کر چَرائے؟


اگرچہ ہمارے گُناہ ہی ہمارے خِلاف گواہی دیتے ہیں، پھر بھی اَے یَاہوِہ، اَپنے نام کی خاطِر کچھ تو کیجئے؛ کیونکہ ہم بہت برگشتہ ہو گئے ہیں؛ اَور ہم نے آپ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔


ہر چند بدکاروں پر فضل ہو، وہ راستبازی نہیں سیکھتے؛ راستی کے مُلک میں بھی وہ بُرائی کرتے رہتے ہیں اَور یَاہوِہ کی عظمت کا لحاظ نہیں کرتے۔


تمہاری بدکاری ہی تُمہیں سزا دے گی؛ اَور مجھ سے برگشتگی ہی تمہاری تادیب کرےگی۔ تَب ذرا غور کرنا اَور احساس کرنا کہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ترک کرنا اَور میرا خوف نہ ماننا تمہارے حق میں کتنا بُرا اَور بےجا کام ہے،“ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ یہی فرماتے ہیں۔


جِس وقت تمہارے آباؤاَجداد مِصر سے باہر نکلے، تَب سے آج تک ہمیشہ میں اَپنے سَب خادِموں یعنی نبیوں کو تمہارے پاس مسلسل بھیجتا رہا۔


لیکن اُنہُوں نے میری نہ سُنی اَور نہ ہی میرے پیغام کی طرف غور کیا۔ بَلکہ وہ اَور بھی باغی ہو گئے اَور اَپنے آباؤاَجداد سے بھی زِیادہ بدکاریاں کرتے رہے۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات