Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 11:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 وہ یَاہوِہ کی پیروی کریں گے؛ وہ شیرببر کی طرح گرجیں گے۔ اَور جَب وہ گرجیں گے، تَب اُن کے بچّے تھرتھراتے ہُوئے مغرب سے آئیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 وہ خُداوند کی پَیروی کریں گے جو شیرِ بَبر کی طرح گرجے گا کیونکہ وہ گرجے گا اور اُس کے فرزند مغرِب کی طرف سے کانپتے ہُوئے آئیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 उस वक़्त वह रब के पीछे ही चलेंगे। तब वह शेरबबर की तरह दहाड़ेगा। और जब दहाड़ेगा तो उसके फ़रज़ंद मग़रिब से लरज़ते हुए वापस आएँगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اُس وقت وہ رب کے پیچھے ہی چلیں گے۔ تب وہ شیرببر کی طرح دہاڑے گا۔ اور جب دہاڑے گا تو اُس کے فرزند مغرب سے لرزتے ہوئے واپس آئیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 11:10
36 حوالہ جات  

عامُوسؔ نبی نے فرمایا، یَاہوِہ صِیّونؔ سے دہاڑتے ہیں اَور یروشلیمؔ سے گرجتے ہیں، چرواہوں کی چراگاہیں سُوکھ رہی ہیں، اَور کرمِلؔ کی چوٹی مُرجھا رہی ہے۔


یَاہوِہ صِیّونؔ سے دہاڑے گا اَور یروشلیمؔ سے گرجے گا؛ جِس سے آسمان اَور زمین کانپ اُٹھیں گے۔ لیکن یَاہوِہ اَپنے لوگوں کے لیٔے پناہ گاہ، اَور بنی اِسرائیل کے لیٔے قلعہ ہوگا۔


پھر یَاہوِہ نے مُجھ سے یُوں فرمایا: ”جِس طرح شیرببر ہاں جَوان شیرببر اَپنے شِکار پر غرّاتے ہے اَور حالانکہ بہت سے چرواہے اُس کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے اِکٹھّے کر لیٔے جایٔیں، تو بھی وہ اُن کی للکار سے نہ ڈرے گا نہ اُن کے شور و غُل سے پریشان ہوگا اِسی طرح قادرمُطلق یَاہوِہ کوہِ صِیّونؔ اَور اُس کی پہاڑیوں پر لڑنے کے لیٔے اُترے گا۔


”اِس لئے تُمہیں اَب اُن سَب کے خِلاف یہ سَب باتیں نبُوّت کے ذریعہ اُن سے کہنی ہُوں گی: ” ’یَاہوِہ بُلندی پر سے گرجیں گے؛ اَور اَپنی مُقدّس قِیام گاہ سے للکاریں گے؛ اَور نہایت زور و شور سے اَپنی چراگاہ پر گرجیں گے۔ وہ انگور کُچلنے والوں کی طرح چِلّائیں گے، اَور دُنیا کے تمام باشِندوں کو للکاریں گے۔


وہ آنسُو بہاتے ہُوئے آئیں گے؛ جَب مَیں اُنہیں واپس لاؤں گا تو وہ دعا کرتے ہُوئے آئیں گے۔ میں اُنہیں پانی کے دریاؤں کے کنارے کنارے اَور ہموار راستہ سے لاؤں گا جہاں وہ ٹھوکر نہ کھایٔیں گے، کیونکہ مَیں بنی اِسرائیل کا باپ ہُوں، اَور اِفرائیمؔ میرا پہلوٹھا بیٹا ہے۔


جِس طرح آگ سُوکھی ٹہنیوں کو جَلا دیتی ہے اَور پانی میں اُبال لاتی ہے، اُسی طرح آپ نیچے آکر اَپنا نام اَپنے دُشمنوں میں مشہُور کر اَور آپ کی حُضُوری میں قوموں پر کپکپی طاری ہو جائے!


خصوصاً اُن کو جو جِسم کی ناپاک شَہوتوں کے غُلام ہو جاتے ہیں اَور اِختیار والوں کو ناچیز جانتے ہیں۔ یہ لوگ گُستاخ اَور مغروُر ہیں اَور آسمانی مخلُوق پر کُفر بکنے سے نہیں ڈرتے،


چنانچہ، جو المسیح یِسوعؔ میں ہیں اَب اُن پر سزا کا حُکم نہیں


جَب پَولُسؔ نے راستبازی، پرہیزگاری اَور آنے والی عدالت کے بارے میں بَیان کیا تو فیلِکسؔ ڈر گیا اَور کہنے لگا، ”ابھی اِتنا ہی کافی ہے! تو جا سَکتا ہے۔ مُجھے فُرصت ملے گی تو مَیں تُجھے پھر بُلواؤں گا۔“


جَب یِسوعؔ نے لوگوں سے پھر خِطاب کیا، ”میں دُنیا کا نُور ہُوں، جو کویٔی میری پیروی کرتا ہے وہ کبھی تاریکی میں نہ چلے گا بَلکہ زندگی کا نُور پایٔےگا۔“


یَاہوِہ کا فرمان ہے، مَیں اُنہیں خُود کو مضبُوط کروں گا، اَور وہ یَاہوِہ کے نام میں بحِفاظت سکونت کریں گے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”مَیں اَپنے لوگوں کو مشرق اَور مغرب کے لوگوں سے بچاؤں گا۔


مَیں نے سُنا اَور میرا دِل دہل گیا، اُس آواز سے میرے ہونٹ تھرتھرانے لگے؛ میری ہڈّیاں گلنے لگیں، اَور میری ٹانگیں کانپنے لگیں۔ پھر بھی میں صبر سے مُصیبت کے دِن کا اِنتظار کروں گا جو ہمارے اُوپر حملہ کرنے والی قوم پر آنے کو ہے۔


سَب قومیں، اَپنے معبُودوں کے نام سے چلیں گی؛ پر ہم لوگ اَبد تک، یَاہوِہ اَپنے خُدا کے نام سے چلیں گے۔


جَب شیر گرجتا ہے۔ تو کون ہے جو خوف نہ کھائے گا؟ یَاہوِہ قادر نے کلام کیا ہے۔ تُو کون ہے جو نبُوّت نہ کرےگا؟


کیا شیر بغیر شِکار پائے جنگل میں گرجتا ہے؟ اگر شیر نے کچھ شِکار نہ کیا ہو تو کیا وہ اَپنی ماند میں غُرّا سَکتا ہے؟


اُس کے بعد بنی اِسرائیل لَوٹ آئیں گے اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا اَور اَپنے بادشاہ داویؔد کو تلاش کریں گے اَور آخِری دِنوں میں وہ کانپتے ہُوئے یَاہوِہ کے پاس آئیں گے اَور اُن کی رحمت کے طالب ہوں گے۔


تَب یہ شہر دُنیا کی اُن تمام قوموں کے سامنے خُوشی بخش نام اَور میری سِتائش و جلال کا باعث ہوگا؛ کیونکہ وہ اُن تمام نیکیوں کا بَیان سُنیں گی جو میں اُن کے ساتھ کرنے والا ہوں، وہ اُن تمام نیکیوں اَور سلامتی کا بَیان سُن کر ڈریں گے اَور کانپ اُٹھیں گے؛ وہ زمین کی اُن تمام قوموں کی نظر میں میرے واسطے شادمانی، سِتائش اَور جلال کا باعث ہوں گے۔‘


” ’کیا تُم چوری، خُون، زنا کرکے اَور جھُوٹی قَسم کھا کر، معبُود بَعل کے لیٔے بخُور جَلا کر اَور اُن غَیر معبُودوں کی پیروی کرتے ہو جنہیں تُم نہیں جانتے تھے۔


اَور اگر تُم پردیسی، یتیم اَور بِیوہ پر ظُلم نہ کرو اَور اِس جگہ بےگُناہ کا خُون نہ بہاؤ اَور اگر تُم غَیر معبُودوں کی پیروی نہ کرو جِس سے تمہارا نُقصان ہو،


کیا تُمہیں میرا خوف نہیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”کیا تُمہیں میرے حُضُور تھرتھرانا نہیں چاہئے؟ مَیں نے ریت کو سمُندر کی حد مُقرّر کیا، اَور اُسے ایک اَبدی ساحِل بنایا تاکہ وہ اُسے پار نہ کر سکے۔ چاہے لہریں اُٹھیں تَو بھی وہ غالب نہیں آ سکتیں؛ چاہے شور مچائیں تَو بھی آگے نہیں بڑھ سکتیں۔


”جاؤ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کی سماعت میں مُنادی کرو: ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’تمہاری جَوانی کی پُرجوش عقیدت، اَور دُلہن کے طور پر مُجھ سے تمہاری بے پناہ مَحَبّت مُجھے یاد ہے، کہ تُم کس قدر بیابان میں میرے پیچھے چلے، جہاں پُورا بنجر اَور ویرانہ تھا۔


وہ نہ بھُوکے ہوں گے نہ پیاسے، نہ بیابان کی حرارت اَور نہ دھوپ اُن کو ضرر پہُنچا سکے گی۔ اَور جِس نے اُن پر مہربانی کی ہے وُہی اُن کا رہنما ہوگا اَور اُنہیں پانی کے چشموں کے پاس لے چلے گا۔


یَاہوِہ ایک بہادر کی مانند نکل پڑیں گے اَور ایک جنگجو سپاہی کی طرح اَپنی غیرت دِکھائیں گے؛ ایک للکار کے ساتھ وہ جنگ کا نعرہ بُلند کریں گے اَور اَپنے دُشمنوں پر فتحیاب ہوں گے۔


اَے یعقوب کے گھرانے آ، ہم یَاہوِہ کے نُور میں چلیں۔


آپ کے خوف سے میرا جِسم کانپتا ہے؛ اَور مَیں آپ کے آئین کے فیصلوں سے ڈرتا ہُوں۔


خوف کے ساتھ یَاہوِہ کی پرستش کرو؛ اَور کانپتے ہُوئے خُوشی مناؤ۔


”اِس بات سے بھی میرا دِل کانپتا ہے اَور اَپنی جگہ سے اُچھل پڑتا ہے۔


وہ شیرببر کی طرح زور سے دھاڑا اَور اُس کے دھاڑنے سے گرج کی سِی سات آوازیں پیدا ہُوئیں۔


کیا یہ ساری چیزیں میری بنائی ہویٔی نہیں، اَور اِس طرح سے وہ وُجُود میں نہیں آئیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”یہ وہ لوگ ہیں جِن کو میں مہربانی کی نگاہ سے دیکھتا ہوں: میں مسکین اَور شکستہ دِل کی قدر کرتا ہُوں، اَور اُس کی بھی جو میرا کلام سُن کر کانپ جاتا ہے۔


یَاہوِہ کا کلام سُن کر تھرتھرانے والو، اُس کا کلام سُنو: ”تمہارے بھایٔی جو تُم سے بَیر رکھتے ہیں، اَور میرے نام کی وجہ سے تُمہیں الگ کر دیتے ہیں، یُوں کہتے ہیں: ’یَاہوِہ کو اَپنا جلال ظاہر کرنے دو، تاکہ ہم تمہاری خُوشی دیکھ پائیں!‘ لیکن وہ شرمندہ کئے جایٔیں گے۔


تَب ساحِل کے سبھی اُمرا اَپنے تخت شاہیوں پر سے اُتر آئیں گے اَور اَپنی خِلعتیں اَور اَپنے کشیدہ کاری لباس کپڑے اُتار دیں گے اَور تُجھے دیکھ کر حیرت زدہ ہوں گے اَور خوف سے مُلبّس ہوکر اَور ہرپل کانپتے ہُوئے زمین پر بیٹھیں گے۔


اُس دِن، خُداوؔند زندہ باقی بچ جانے والوں کو واپس لانے کے لئے دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا، جنہیں اُس نے اشُور، مِصر، فتروسؔ، کُوشؔ، عیلامؔ، شِنعاؔر، ہمات اَور سمُندری جزیروں سے لیا ہے۔ اُس وقت یَاہوِہ دُوسری مرتبہ اَپنا ہاتھ بڑھائے گا اَور اَپنی اُمّت میں سے بچے ہُوئے لوگوں کو اشُور، مِصر کے شمالی اَور جُنوبی علاقوں سے، کُوشؔ، عیلامؔ، بابیل، حماتؔ، اَور سمُندری جزیروں سے مول لائے گا۔


”اُن دِنوں میں اَور اُس وقت پر،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ ایک ساتھ جمع ہوکر اَور مِل کر، اَور روتے ہُوئے یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ڈھونڈیں گے۔


مَیں اُنہیں مُلک مِصر سے واپس لاؤں گا، اَور اُنہیں مُلک اشُور سے جمع کروں گا۔ مَیں اُنہیں گِلعادؔ اَور لبانونؔ کی سرزمین میں پھر بساؤں گا، اَور اُنہیں اِتنا بڑھاؤں گا کہ اُن کے لیٔے جگہ کی گنجائش نہ رہے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات