Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 11:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 جَب اِسرائیل بچّہ ہی تھا کہ مَیں نے اُس سے مَحَبّت کی، اَور اَپنے بیٹے کو مِصر سے بُلایا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 جب اِسرائیل ابھی بچّہ ہی تھا مَیں نے اُس سے مُحبّت رکھّی اور اپنے بیٹے کو مِصرؔ سے بُلایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब फ़रमाता है, “इसराईल अभी लड़का था जब मैंने उसे प्यार किया, जब मैंने अपने बेटे को मिसर से बुलाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب فرماتا ہے، ”اسرائیل ابھی لڑکا تھا جب مَیں نے اُسے پیار کیا، جب مَیں نے اپنے بیٹے کو مصر سے بُلایا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 11:1
18 حوالہ جات  

اَور ہیرودیسؔ کی وفات تک وہیں رہے تاکہ جو بات خُداوؔند نے نبی کی مَعرفت کہی تھی وہ پُوری ہو جائے: ”میں اَپنے بیٹے کو مِصر سے بُلایا۔“


تَب فَرعوہؔ سے کہنا،‏ ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں‏: اِسرائیل میرا پہلوٹھا بیٹا ہے،


لیکن مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، جو تُمہیں مُلکِ مِصر سے نکال لایا۔ تُم میرے سِوا کسی کو اَور خُدا کرکے نہ ماننا، اَور میرے سِوا کویٔی اَور مُنجّی نہیں۔


وہاں مَیں اُسے اُس کے تاکستان لَوٹا دُوں گا، اَور وادیِ عکورؔ کو درِ اُمّید بنا دُوں گا۔ وہاں وہ اَپنے ایّام جَوانی کی مانند نغمہ سِرا ہوگی، اُس دِن کی طرح جَب وہ مِصر سے نکل آئی تھی۔


”جاؤ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کی سماعت میں مُنادی کرو: ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’تمہاری جَوانی کی پُرجوش عقیدت، اَور دُلہن کے طور پر مُجھ سے تمہاری بے پناہ مَحَبّت مُجھے یاد ہے، کہ تُم کس قدر بیابان میں میرے پیچھے چلے، جہاں پُورا بنجر اَور ویرانہ تھا۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مَیں نے تُم سے مَحَبّت کی ہے۔“ ”لیکن تُم پُوچھتے ہو، ’آپ نے کس‎طرح ہم سے مَحَبّت ظاہر کی ہے؟‘ ”کیا عیسَوؔ یعقوب کا بھایٔی نہیں تھا؟“ یَاہوِہ جَواب دیتے ہیں۔ ”پھر بھی مَیں نے یعقوب سے مَحَبّت رکھی،


یَاہوِہ ایک نبی کے ذریعہ اِسرائیل کو مِصر سے نکال لائے، ایک نبی ہی کے ذریعہ اُنہُوں نے اُن کی خبرگیری کی۔


” ’پھر مَیں اُدھر سے گزرا اَور تُجھے اَپنے خُون میں لوٹتے ہُوئے دیکھا اَور جَیسے تُو اَپنے خُون میں لَوٹ رہی تھی مَیں نے تُجھ سے کہا، ”جیتی رہ!“


یَاہوِہ نے تُم پر مہربان ہوکر تُمہیں مُنتخب اِس لیٔے نہیں کیا تھا کہ تُم شُمار میں دُوسری قوموں سے زِیادہ تھے۔ بَلکہ تُم تو سَب قوموں سے تعداد میں نہایت کم تھے۔


مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، جو تُمہیں مِصر میں سے نکال لایا؛ مَیں تُمہیں پھر خیموں میں اَیسا بساؤں گا، جَیسے تمہاری مُقرّرہ عیدوں کے ایّام میں ہُوا کرتا تھا۔


اَور مَیں نے تُمہیں کہا، ”میرے بیٹے کو جانے دو تاکہ وہ میری عبادت کر سکے۔“ لیکن تُم نے اِنکار کیا اَور اُسے جانے نہ دیا؛ لہٰذا مَیں تمہارے پہلوٹھے بیٹے کو مار ڈالوں گا۔‘ “


”میرے دُشمنوں نے میری جَوانی سے مُجھے بہت ستایا،“ اِسرائیل اَب یہ کہے؛


”مَیں اَپنا گھر چھوڑ دُوں گا، اَور اَپنی مِیراث سے دست بردار ہو جاؤں گا؛ اَور مَیں اَپنی محبُوبہ کو اُس کے دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا۔


چونکہ تیری خباثت اِس قدر زِیادہ ہے، اِس لیٔے اَے بیت ایل تیرے ساتھ بھی اَیسا ہی سلُوک کیا جائے گا۔ جَب وہ دِن آئے گا، تَب اِسرائیل کا بادشاہ فنا ہو جائے گا۔


’تُم نے خُود دیکھ لیا کہ مَیں نے مِصر والوں کے ساتھ کیا کچھ کیا اَور کِس طرح میں تُمہیں گویا عُقاب کے پروں پر بِٹھا کر اَپنے پاس لے آیا۔


بے شک خُدا تو اَپنی قوم سے مَحَبّت رکھتے ہیں؛ سَب مُقدّسین آپ کے تابع میں ہیں، وہ آپ کے قدموں میں سَجدہ کرتے ہیں، اَور آپ سے ہی ہدایت پاتے ہیں،


چونکہ تُم میری نگاہ میں بیش قیمت اَور محترم ٹھہرے، اَور چونکہ مَیں نے تُجھ سے مَحَبّت رکھی، اِس لیٔے مَیں تمہارے بدلے میں دُوسرے آدمیوں کو، اَور تمہاری جان کے عوض میں مُختلف اُمّتوں کو دے دُوں گا۔


تُونے اَپنی قابل نفرت حرکتوں میں اَور اَپنی زناکاری میں اَپنے بچپن کے دِنوں کو یاد نہ کیا جَب تُو عُریاں اَور بے نقاب پڑی ہُوئی تھی اَور اَپنے خُون میں لَوٹ رہی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات