Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 10:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 سامریہؔ کے باشِندے۔ بیت آوِنؔ کے بچھڑے کے بُت کے لیٔے خوفزدہ ہوں گے۔ اُن کے لوگ اُن کے لیٔے ماتم کریں گے، اَور اُن کے بُت پرست کاہِنؔ بھی، جو اُن کی شان و شوکت سے شادمان تھے، کیونکہ اَب وہ اُن کے درمیان سے ہٹا کر جَلاوطن کیا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 بَیت آون کی بچِھیوں کے سبب سے سامرؔیہ کے باشِندے خَوف زدہ ہوں گے کیونکہ وہاں کے لوگ اُس پر ماتم کریں گے اور وہاں کے کاہِن بھی جو اُس کی گُذشتہ شَوکت کے سبب سے شادمان تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 सामरिया के बाशिंदे परेशान हैं कि बैत-आवन में बछड़े के बुत के साथ क्या किया जाएगा। उसके परस्तार उस पर मातम करेंगे, उसके पुजारी उस की शानो-शौकत याद करके वावैला करेंगे, क्योंकि वह उनसे छिनकर परदेस में ले जाया जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 سامریہ کے باشندے پریشان ہیں کہ بیت آون میں بچھڑے کے بُت کے ساتھ کیا کِیا جائے گا۔ اُس کے پرستار اُس پر ماتم کریں گے، اُس کے پجاری اُس کی شان و شوکت یاد کر کے واویلا کریں گے، کیونکہ وہ اُن سے چھن کر پردیس میں لے جایا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 10:5
20 حوالہ جات  

اِفرائیمؔ کی شان و شوکت پرندہ کی مانند اُڑ جائے گی۔ اُن میں نہ پیدائش ہوگی، نہ حاملہ کا وُجُود ہوگا، بَلکہ قرارِ حَمل بھی موقُوف ہو جائے گا۔


”گِبعہؔ میں نرسنگا، اَور رامہؔ میں قَرنا پھُونکو۔ بیت آوِنؔ میں جنگ کی للکار دو؛ اَے بِنیامین، آگے بڑھ۔


”اَے بنی اِسرائیل، خواہ تُم زناکاری کرو، لیکن بنی یہُوداہؔ کو گُنہگار نہ ہونے دو۔ ”تُم گِلگالؔ کو نہ جاؤ؛ نہ ہی بیت آوِنؔ تک جاؤ۔ اَور نہ یَاہوِہ کی، ’حیات کی قَسم کھاؤ!‘


یُوشیاہؔ نے اُن بُت پرست کاہِنوں کو جنہیں یہُوداہؔ کے بادشاہوں نے یہُودیؔہ کے شہروں اَور یروشلیمؔ کے اِردگرد کے اُونچے مقامات میں بخُور جَلانے کو مُقرّر کیا تھا اُنہیں ہٹا دیا اَور اُنہیں بھی جو بَعل، آفتاب اَور چاند، کواکب اَور سِتاروں کے سارے آسمانی لشکر کے لیٔے بخُور جَلاتے تھے بَرخواست کر دیا۔


اَب وہ اَور بھی گُناہ کرتے ہیں؛ اَور اَپنی چاندی سے اَپنے لیٔے بُت بناتے ہیں، جو نہایت ماہر بُت تراش کی تراشی ہُوئی مورتیں ہیں، اَور سَب کی سَب دستکاروں کی دستکاری ہیں۔ اُن لوگوں کے متعلّق کہا جاتا ہے کہ، وہ اِنسان کی قُربانی گزرانتے ہیں! اَور بچھڑوں کے بُتوں کو چُومتے ہیں۔


خوف اِس بات کا ہے کہ نہ صِرف ہمارے پیشہ کی بدنامی ہوگی بَلکہ عظیم دیوی اَرتمِسؔ کے بُت خانہ کی قدر بھی جاتی رہے گی۔ اَور جَیسے تمام آسیہؔ اَور ساری دُنیا بھر میں اِس دیوی کی پرستش ہوتی ہے۔ اَب اُس کے نام کی عظمت بھی باقی نہ رہے گی۔“


مَیں یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے سَب باشِندوں کے خِلاف اَپنے ہاتھ بڑھاؤں گا۔ میں اُس جگہ سے بَعل کے بقیّہ کو کاٹ ڈالُوں گا، بُت پرستوں اَور اُن کے پجاریوں کا نام مٹا دُوں گا۔


اَور یرُبعامؔ نے اُونچے مقامات پر، بکروں اَور بچھڑوں کے بُتوں کو قائِم کیا اَور اُن کے لیٔے اَپنے کاہِنؔ مُقرّر کر دئیے تھے۔


اُنہُوں نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے سَب اَحکام کو ترک کر دیا اَور اَپنے لیٔے دھات کے دو بُت بچھڑوں کی صورت میں ڈھال لئے تھے اَور اُنہُوں نے اَپنے لئے اشیراہؔ کا سُتون تعمیر کی تھا اَور لاتعداد تاروں کے آسمانی لشکر اَور بَعل کی پرستش میں مصروف ہو گئے تھے۔


تاہم یِہُو یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے گُناہوں سے جِن میں اُس نے بنی اِسرائیل کو بھی ملوث کر دیا تھا باز نہ آیا یعنی اُس نے سونے کے بچھڑوں کی پرستش سے جو بیت ایل اَور دانؔ میں تھے کنارہ نہیں کیا۔


اُس نے کہا، ”تُم نے میرے بنوائے ہُوئے معبُودوں اَور میرے کاہِنؔ کو لے لیا اَور چل دئیے۔ میرے پاس اَور کیا باقی رہا؟ ’پھر تُم کیوں کر مُجھ سے پُوچھتے ہو کہ تُجھے کیا ہو گیا ہے؟‘ “


اَور یہوشُعؔ نے یریحوؔ سے عَیؔ کو جو بیت ایل کے مشرق میں بیت آوِنؔ کے قریب واقع ہے کچھ لوگوں کو یہ کہہ کر بھیجا، ”جاؤ اَور اُس علاقہ کا جائزہ لے کر آؤ۔“ چنانچہ اُن لوگوں نے جا کر عَیؔ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔


”اَور اَب تمہارا منصُوبہ یہ ہے کہ یَاہوِہ کی بادشاہی کا جو داویؔد کی اَولاد کے ہاتھ میں ہے مُقابلہ کرو۔ مان لیا کہ تمہارا لشکرِ جبّار ہے اَور تمہارے پاس وہ سُنہرے بچھڑے بھی ہیں جنہیں یرُبعامؔ نے بنایا کہ تمہارے معبُود ہوں۔


اَور وہ سَب ایک ساتھ جھُکتے اَور سرنِگوں ہوتے ہیں؛ اَور اُس بوجھ کو بچا نہیں سکتے، اَور خُود ہی اسیری میں چلے جاتے ہیں۔


اَے اِسرائیل مسرُور نہ ہو؛ دُوسری قوموں کی طرح شادمان نہ ہو۔ کیونکہ تُونے اَپنے خُدا سے بےوفائی کی ہے؛ تُو ہر کھلیان پر فاحِشہ کی اُجرت کو پسند کرتا ہے۔


جِس دِن مَیں بنی اِسرائیل کو اُس کے گُناہوں کی سزا دُوں گا، تو مَیں بیت ایل کے مذبحوں کو نِیست و نابود کر دُوں گا؛ اَور مذبح کے سینگ کاٹ کر زمین پر گرا دئیے جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات