Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 10:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تَب وہ کہیں، ”گے ہمارا کویٔی بادشاہ نہیں کیونکہ ہم نے یَاہوِہ کی تعظیم نہ کی۔ لیکن ہمارا کویٔی بادشاہ ہوتا بھی، تو وہ ہمارے لیٔے کیا کرتا؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 یقِیناً اب وہ کہیں گے ہمارا کوئی بادشاہ نہیں کیونکہ جب ہم خُداوند سے نہیں ڈرتے تو بادشاہ ہمارے لِئے کیا کر سکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जल्द ही वह कहेंगे, “हम इसलिए बादशाह से महरूम हैं कि हमने रब का ख़ौफ़ न माना। लेकिन अगर बादशाह होता भी तो वह हमारे लिए क्या कर सकता?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جلد ہی وہ کہیں گے، ”ہم اِس لئے بادشاہ سے محروم ہیں کہ ہم نے رب کا خوف نہ مانا۔ لیکن اگر بادشاہ ہوتا بھی تو وہ ہمارے لئے کیا کر سکتا؟“

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 10:3
14 حوالہ جات  

چونکہ تیری خباثت اِس قدر زِیادہ ہے، اِس لیٔے اَے بیت ایل تیرے ساتھ بھی اَیسا ہی سلُوک کیا جائے گا۔ جَب وہ دِن آئے گا، تَب اِسرائیل کا بادشاہ فنا ہو جائے گا۔


اِس لیٔے اَپنے قہر میں مَیں نے تُجھے بادشاہ دیا، اَور اَپنے غضب میں اُسے مٹا دیا۔


سامریہؔ اَور اُس کا بادشاہ پانی کی سطح پر بہنے والی ٹہنی کی مانند بہہ جایٔیں گے۔


لیکن وہ چِلّائے، ”اِسے یہاں سے لے جاؤ! لے جاؤ! اَور اِسے مصلُوب کرو!“ پِیلاطُسؔ نے کہا، ”کیا میں اِسے جو تمہارا بادشاہ ہے مصلُوب کر دُوں؟“ اہم کاہِنوں نے کہا، ”قَیصؔر کے سِوا ہمارا کویٔی بادشاہ نہیں۔“


اَب تُو کیوں چِلّاتی ہے۔ کیا تیرا کویٔی بادشاہ نہیں ہے؟ کیا تُجھے صلاح دینے والا مِٹ گیا، کہ تُو دردِزہ کی سِی تکلیف میں مبتلا ہے؟


کیونکہ بنی اِسرائیل بہت دِنوں تک بغیر بادشاہ یا حاکم، بغیر قُربانی یا مُقدّس پتّھروں اَور افُود یا خانگی معبُودوں کے بغیر رہیں گے۔


یہُوداہؔ کے قبیلہ سے عصائے شاہی نہیں چُھوٹے گی، اَور تمام قومیں اُس کی مطیع نہیں ہو جاتیں، تَب تک یہُوداہؔ کے ہاتھ سے نہ تو بادشاہی جائے گی، نہ ہی اُس کی نَسل سے شیلوہؔ یعنی عصائے شاہی موقُوف ہوگا۔


اَب جَب کہ وہ تَوبہ کرنے سے اِنکار کرتے ہیں تو کیا وہ مِصر نہ لَوٹیں گے اَور کیا شاہِ اشُور اُن پر حُکومت نہ کرےگا؟


لیکن اگر تُم بدی کرتے رہوگے تو تُم اَور تمہارا بادشاہ دونوں نابود کر دئیے جاؤگے۔“


جو یہ کہتی ہے، ”ہم اَپنی زبان سے غالب آئیں گے؛ ہمارے لب تو ہمارے قبضے میں ہیں۔ ہمارا مالک کون ہے؟“


افسوس اُن پرجو کہتے ہیں، ”خُدا عجلت سے کام لے۔ اَور اَپنا کام جلدی سے کر ڈالے تاکہ ہم اُسے دیکھیں۔ اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کا منصُوبہ عَمل میں آئے، اَور جلد آئے، تاکہ ہم اُسے جانیں۔“


شاہِ یہُودیؔہ عُزّیاہؔ کے اُنتالیسویں سال میں شلُّومؔ بِن یابیسؔ بادشاہ بنا اَور اُس نے سامریہؔ میں ایک مہینے حُکمرانی کی۔


یَاہوِہ میں پناہ لینا اُمرا پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔


تیرا وہ بادشاہ کہاں ہے جو تُجھے بچائے؟ تیرے تمام شہروں کے وہ اُمرا کہاں ہیں، جِن کے متعلّق تُونے کہاتھا، مُجھے بادشاہ اَور اُمرا عنایت کر؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات