Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ہوسیع 10:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 لیکن تُم نے شرارت بوئی، اَور بدی کی فصل کاٹی، تُم نے فریب کا پھل کھایا ہے۔ چونکہ تُم نے خُود اَپنی قُوّت پر اَور اَپنے لاتعداد سپاہیوں پر اِعتماد کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 تُم نے شرارت کا ہل چلایا۔ بدکرداری کی فصل کاٹی اور جُھوٹ کا پَھل کھایا کیونکہ تُو نے اپنی روِش میں اپنے بہادُروں کے انبوہ پر تکیہ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 लेकिन जवाब में तुमने हल चलाकर बेदीनी का बीज बोया, तुमने बुराई की फ़सल काटकर फ़रेब का फल खाया है। चूँकि तूने अपनी राह और अपने सूरमाओं की बड़ी तादाद पर भरोसा रखा है

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 لیکن جواب میں تم نے ہل چلا کر بےدینی کا بیج بویا، تم نے بُرائی کی فصل کاٹ کر فریب کا پھل کھایا ہے۔ چونکہ تُو نے اپنی راہ اور اپنے سورماؤں کی بڑی تعداد پر بھروسا رکھا ہے

باب دیکھیں کاپی




ہوسیع 10:13
19 حوالہ جات  

جہاں تک مَیں نے دیکھاہے کہ جو بدی کی کھیتی کا ہل چلاتے ہیں اَور نُقصان کا بیج بوتے ہیں، وہ وَیسی ہی فصل کاٹتے بھی ہیں۔


وہ ہَوا بوتے ہیں اَور گِردباد کی فصل کاٹتے ہیں۔ نہ ڈنٹھل میں بالیں لگتی ہیں؛ نہ اُس میں سے اناج پیدا ہوگا۔ اَور اگر اُس میں سے اناج پیدا بھی ہو جائے، تو پردیسی اُسے چٹ کر جایٔیں گے۔


جو آدمی بدی بوتا ہے وہ مُصیبت کاٹے گا، اَور اُس کے قہر کی لاٹھی ٹوٹ جائے گی۔


اِس لیٔے وہ اَپنی روِش کا پھل کھایٔیں گے اَور اَپنے منصُوبوں کے پھل سے پیٹ بھریں گے۔


کویٔی بادشاہ اَپنی فَوج کی کثرت ہی کے باعث سلامت نہیں رہتا؛ اَور کسی سُورما کو اُس کی بڑی قُوّت بچا نہ سکے گی۔


اِفرائیمؔ نے دغا سے، اَور اِسرائیل کے گھرانے نے مکّاری سے مُجھے گھیر رکھا ہے۔ اَور یہُوداہؔ خُدا کے خِلاف بے قابو ہے، یہاں تک کہ وفادار قُدُّوس کے خِلاف بے قابُو بنا رہتاہے۔


ظُلم پر توکّل نہ کرو اَور لُوٹے ہُوئے مال پر مت پھُولو؛ خواہ تمہاری دولت بڑھ بھی جائے، اُس پر اَپنا دِل نہ لگاؤ۔


”دیکھو، یہ وُہی آدمی ہے جِس نے خُدا کو اَپنی محکم قلعہ بنانے کی بجائے اَپنی دولت کی فراوانی پر بھروسا کیا اَور دُوسروں کو تباہ کرکے خُود مضبُوط بَن گیا!“


وہ اَپنی شرارت سے بادشاہ کا دِل بہلاتے ہیں؛ اَور اَپنی دروغ گوئی سے اُمرا کو خُوش رکھتے ہیں۔


مَیں نے دُنیا میں کچھ اَور بھی ہوتے دیکھاہے: کہ نہ تو دَوڑ میں تیز رفتار کو سبقت حاصل ہوتی ہے نہ جنگ میں زورآور کو فتح، نہ دانشمند کو روٹی ملتی ہے نہ عالِم کو دولت نہ فاضل کو عزّت؛ لیکن اُن کے مِلنے کا وقت اَور موقع سَب کے لیٔے ہے۔


جھُوٹا گواہ بے سزا نہ چُھوٹے گا، اَور جھُوٹی باتیں کہنے والا رِہائی نہ پایٔےگا۔


سچّے ہونٹ ہمیشہ تک قائِم رہیں گے، لیکن جھُوٹی زبان کچھ دیر تک ہی ٹکتی ہے۔


صادق اِنسان اَپنے لبوں کے پھل سے لُطف اَندوز ہوتاہے، لیکن دغاباز لوگ تشدّد پر آمادہ رہتے ہیں۔


خواہ وہ اُسی روز بڑھنے لگیں جِس روز تُونے اُنہیں لگایا، اَور اُسی صُبح اُن میں کلیاں نکل آئیں، لیکن بیماری اَور شدید درد کے دِن اُن کا پھل جاتا رہے گا۔


یہاں صِرف لعنت، دروغ گوئی اَور گوشت و خُون، اَور چوری اَور زناکاری ہے؛ وہ تمام حُدوُد توڑتے ہیں، اَور خُون پر خُون ہوتاہے۔


وہ میرے لوگوں کے گُناہوں پر پلتے ہیں اَور اُن کی شرارت سے لُطف اَندوز ہوتے ہیں۔


”شاہِ اِسرائیل کس کے پیچھے نِکلا ہے؟ آپ کس کے پیچھے پڑے ہیں؟ ایک مَرے ہُوئے کُتّے کے پیچھے؟ ایک پِسُّو کے پیچھے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات