Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عبرانیوں 9:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 پاک ترین مقام کے اَندر بخُور جَلانے کے لیٔے سونے کا قُربان گاہ اَور عہد کا صندُوق تھا جو سونے سے منڈھا ہُوا تھا۔ اُس صندُوق میں مَنّ سے بھرا ہُوا سونے کا مرتبان اَور حضرت ہارونؔ کا عصا تھا جِس میں کونپلیں پھوٹ نکلی تھیں اَور عہد کی دو لَوحیں تھیں جِن پر دس اَحکام کَندہ تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اُس میں سونے کا عُود سوز اور چاروں طرف سونے سے منڈھا ہُؤا عہد کا صندُوق تھا۔ اِس میں مَنّ سے بھرا ہُؤا ایک سونے کا مرتبان اور پُھولا پَھلا ہُؤا ہارُونؔ کا عَصا اور عہد کی تختِیاں تِھیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 इस पिछले कमरे में बख़ूर जलाने के लिए सोने की क़ुरबानगाह और अहद का संदूक़ था। अहद के संदूक़ पर सोना मँढा हुआ था और उसमें तीन चीज़ें थीं : सोने का मरतबान जिसमें मन भरा था, हारून का वह असा जिससे कोंपलें फूट निकली थीं और पत्थर की वह दो तख़्तियाँ जिन पर अहद के अहकाम लिखे थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اِس پچھلے کمرے میں بخور جلانے کے لئے سونے کی قربان گاہ اور عہد کا صندوق تھا۔ عہد کے صندوق پر سونا منڈھا ہوا تھا اور اُس میں تین چیزیں تھیں: سونے کا مرتبان جس میں مَن بھرا تھا، ہارون کا وہ عصا جس سے کونپلیں پھوٹ نکلی تھیں اور پتھر کی وہ دو تختیاں جن پر عہد کے احکام لکھے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




عبرانیوں 9:4
26 حوالہ جات  

یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”اَہرونؔ کے عصا کو عہد کے صندُوق کے آگے پھر رکھ دیں تاکہ وہ اُن باغیوں کے لیٔے ایک نِشان کے طور پر رکھا رہے۔ اِس سے اُن کا میرے خِلاف بُڑبُڑانا ختم ہو جائے گا تاکہ وہ مَر نہ جایٔیں۔“


اَور عہد کے صندُوق میں اُن دو تختیوں کے سِوا اَور کچھ نہ تھا جنہیں کوہِ حورِبؔ پر مَوشہ نے اُس وقت رکھا تھا جَب مِصر سے نکلنے کے بعد یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل سے عہد باندھا تھا۔


اَور وہ ایک بخُوردان لے جِس میں یَاہوِہ کے مذبح پر کے آگ کے اَنگارے بھرے ہُوں اَور اَپنی دونوں مُٹھّیوں میں مہین پِسا ہُوا خُوشبودار بخُور لے کر اُسے پردہ کے اَندر لائے،


اَور اُس میں عہد کا صندُوق رکھ دینا اَور اُس کی حِفاظت کے لیٔے بیچ کا پردہ کھینچ دینا۔


اَور اُس پردہ کو چھلّوں سے نیچے لٹکانا اَور عہد کے صندُوق کے صندُوق کو اُس پردہ کے پیچھے رکھنا اَور وہ پردہ پاک مقام کو پاک ترین مقام سے الگ کرےگا۔


اَور جِس شخص کو میں چُنوں گا اُس کے عصا میں سے کونپلیں پھوٹ نکلیں گی اَور مَیں بنی اِسرائیل کے تمہارے خِلاف مُتواتر بُڑبُڑانے سے چھُٹکارا پاؤں گا۔“


جَب مَوشہ دونوں شہادت کی تختیاں اَپنے ہاتھوں میں لئے ہویٔے کوہِ سِینؔائی سے نیچے آئے تو وہ اِس بات سے بے خبر تھے کہ یَاہوِہ کے ساتھ باتیں کرنے کے باعث اُن کا چہرہ چمک رہاہے۔


پھر ایک اَور فرشتہ سونے کا بخُوردان لیٔے ہویٔے آیا اَور قُربان گاہ کے پاس کھڑا ہو گیا۔ اُسے بہت سا بخُور دیا گیا تاکہ وہ اُسے سَب مُقدّسین کی دعاؤں کے ساتھ تختِ الٰہی کے سامنے کی سُنہری قُربان گاہ پر نذر کرے۔


اَور مَیں نے وہاں صندُوق کے لیٔے ایک جگہ مُقرّر کر دی ہے، جِس میں یَاہوِہ کا وہ عہد ہے جو اُنہُوں نے ہمارے آباؤاَجداد سے اُس وقت باندھا تھا جَب وہ اُنہیں مِصر سے باہر نکال لائے تھے۔“


اَور صندُوق میں پتّھر کی اُن دو تختیوں کے سِوائے اَور کچھ نہ تھا جنہیں مَوشہ نے حورِبؔ میں رکھ دیا تھا۔ جہاں یَاہوِہ نے اُن سے عہد باندھا تھا، جَب بنی اِسرائیل مِصر سے باہر نکل آئےتھے۔


اَور خالص سونے کے برتن، گُل تراش، قُربانی کے خُون کا چھڑکاؤ کرنے والے پیالے، ڈونگے اَور بخُوردان۔ اَور سَب سے اَندرونی کمرہ یعنی پاک ترین مقام کے دروازوں کے لیٔے سونے کے قبضے اَور بیت المُقدّس کے بڑے کمرے کے دروازوں کے سونے کے قبضے۔


دُوسرے دِن جَب مَوشہ عہد کے خیمہ میں داخل ہُوا تو دیکھا کہ اَہرونؔ کے عصا میں جو لیویوں کے خاندان کی نُمائندگی کرتا تھا نہ صِرف کونپلیں پھوٹی ہُوئی تھیں بَلکہ پھُول بھی کھِلے ہویٔے تھے اَور بادام بھی لگے ہویٔے تھے۔


عہد کے صندُوق اَور اُس کی بَلّیاں اَور کفّارہ کا سرپوش،


اَور جَب یَاہوِہ کوہِ سِینؔائی پر مَوشہ سے کلام کرچکے، تو اُنہُوں نے اُسے شہادت کی دو تختیاں دیں۔ وہ تختیاں پتّھر کی تھیں اَور خُدا کے ہاتھ کی لکھی ہُوئی تھیں۔


اَور مَوشہ شہادت کی دونوں تختیاں ہاتھوں میں لیٔے ہویٔے پلٹ کر پہاڑ سے نیچے اُترے۔ وہ تختیاں آگے اَور پیچھے دونوں طرف سے لکھی ہُوئی تھیں۔


اُنہُوں نے کیکر کی لکڑی سے بخُور کا مذبح بنایا اَور وہ چوکور تھا اَور ایک ہاتھ لمبا ایک ہاتھ چوڑا اَور دو ہاتھ اُونچا تھا اَور اُس کے سینگ ایک ہی ٹکڑے کے تھے۔


جَب مَیں پتّھر کی دو تختیاں لینے کے لیٔے پہاڑ پر چڑھا تَب میں چالیس دِن اَور چالیس رات پہاڑ کے اُوپر ہی رہا اَور مَیں نے نہ تو روٹی کھائی اَور نہ پانی پیا۔ یہ اُس عہد کی تختیاں تھیں جو یَاہوِہ نے تُم سے باندھا تھا۔


چالیس دِن اَور چالیس رات کے اِختتام پر یَاہوِہ نے پتّھر کی وہ دو تختیاں یعنی عہد کی تختیاں مُجھے دے دیں۔


تَب خُدا کا بیت المُقدّس جو آسمان میں ہے کھولا گیا اَور اُس کے بیت المُقدّس میں اُس کے عہد کا صندُوق نظر آیا۔ اَور بجلیاں کوندیں، آوازیں اَور بادلوں کی گرج پیدا ہُوئیں، زلزلہ آیا اَور بڑے بڑے اولے گِرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات