Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عبرانیوں 8:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اِس لیٔے کہ مَیں اُن کی بدکاریوں کو مُعاف کر دُوں گا اَور اُن کے گُناہوں کو پھر کبھی یاد نہ کروں گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اِس لِئے کہ مَیں اُن کی ناراستِیوں پر رَحم کرُوں گا اور اُن کے گُناہوں کو پِھر کبھی یاد نہ کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 क्योंकि मैं उनका क़ुसूर मुआफ़ करूँगा और आइंदा उनके गुनाहों को याद नहीं करूँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 کیونکہ مَیں اُن کا قصور معاف کروں گا اور آئندہ اُن کے گناہوں کو یاد نہیں کروں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




عبرانیوں 8:12
17 حوالہ جات  

اَور اُن کے ساتھ میرا یہ عہد ہوگا جَب مَیں اُن کے گُناہ دُور کر دُوں گا۔“


”میں ہی وہ ہُوں جو خُود اَپنی خاطِر تمہاری خطاؤں کو مٹا دیتا ہُوں، اَور تمہارے گُناہوں کو پھر کبھی یاد نہیں کروں گا۔


آپ پھر ہم پر رحم فرمایٔے گا؛ آپ ہمارے گُناہوں کو پیروں تلے کُچلے گا، اَور ہماری سَب بدکاریوں کو سمُندر کی تہہ میں ڈال دے گا۔


اُن دِنوں میں اَور اُس وقت پر،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”بنی اِسرائیل کی بدکاری ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملے گی، اَور یہُوداہؔ کے گُناہ بھی ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملیں گے، کیونکہ جنہیں میں باقی بچاؤں گا اُن کے گُناہ بھی مُعاف کر دُوں گا۔


میں اُنہیں اُن کی ساری بدکاری سے پاک کروں گا جو اُنہُوں نے میرے خِلاف کی ہیں اَور اُن کے تمام گُناہوں کو مُعاف کر دُوں گا جو اُنہُوں نے میرے خِلاف باغی ہوکر کئے ہیں۔


مَیں نے تیری خطاؤں کو بادل کی مانند، اَور تیرے گُناہوں کو صُبح کے کُہرے کی طرح مٹا دیا ہے۔ میرے پاس لَوٹ آ، کیونکہ مَیں نے تیرا فدیہ اَدا کیا ہے۔“


اُسی عزیز بیٹے کے ذریعہ ہمیں مخلصی، یعنی گُناہوں کی مُعافی مِلی ہے۔


ہمیں اُس فضل کی بدولت، المسیح کے خُون کے وسیلہ سے مخلصی، یعنی گُناہوں کی مُعافی حاصل ہوتی ہے


اَور یِسوعؔ المسیح کی طرف سے جو سچّا گواہ اَور مُردوں میں سے جی اُٹھنے والوں میں اوّل اَور دُنیا کے بادشاہوں پر حاکم ہے۔ جو ہم سے مَحَبّت رکھتا ہے اَور جِس نے اَپنے خُون کے وسیلہ سے ہم کو ہمارے سارے گُناہوں سے مخلصی بخشی۔


میری جَوانی کے گُناہوں کو اَور میرے باغی طریقوں کو یاد نہ کریں؛ اَپنی شفقت کے مُطابق مُجھے یاد فرمائیں، کیونکہ اَے یَاہوِہ، آپ نیک ہیں۔


جَب ہمارے گُناہ ہم پر غالب آ گئے، تَب آپ نے ہماری خطائیں بخش دیں۔


اَور ہر شخص اَپنے ہمسایہ کو یا اَپنے بھایٔی کو یہ تعلیم نہ دے گا، ’تُم یَاہوِہ کو پہچانو،‘ کیونکہ وہ سَب مُجھے نزدیکی سے جان لیں گے، چُھوٹے سے لے کر بڑے تک،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے ”اِس لیٔے کہ مَیں اُن کی بدکاریوں کو مُعاف کر دُوں گا، اَور اُن کے گُناہوں کو پھر کبھی یاد نہ کروں گا۔“


آپ جَیسا خُدا کون ہے، جو گُناہ مُعاف کرتا ہے، اَور اَپنی مِیراث کے بقیّہ کی خطاؤں کو بخشتا ہے؟ وہ اَپنا قہر ہمیشہ کے لیٔے نہیں رکھ چھوڑتا، بَلکہ رحم کرنے سے خُوش ہوتاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات