Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عبرانیوں 7:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 حضرت اَبراہامؔ نے سَب مالِ غنیمت کا دسواں حِصّہ بھی اُسے نذر کیا۔ اوّل تو ملکِ صِدقؔ کے نام کا لَفظی مطلب ہے، ”راستبازی کا بادشاہ“؛ اَور پھر ”شالمؔ کا بادشاہ“ یعنی ”صُلح کا بادشاہ“ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اِسی کو ابرہامؔ نے سب چِیزوں کی دَہ یکی دی۔ یہ اوّل تو اپنے نام کے معنی کے مُوافِق راست بازی کا بادشاہ ہے اور پِھر سالِم یعنی صُلح کا بادشاہ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 इस पर इब्राहीम ने उसे तमाम लूट के माल का दसवाँ हिस्सा दे दिया। अब मलिके-सिद्क़ का मतलब “रास्तबाज़ी का बादशाह” है। दूसरे, “सालिम का बादशाह” का मतलब “सलामती का बादशाह” है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اِس پر ابراہیم نے اُسے تمام لُوٹ کے مال کا دسواں حصہ دے دیا۔ اب مَلِک صدق کا مطلب ”راست بازی کا بادشاہ“ ہے۔ دوسرے، ”سالم کا بادشاہ“ کا مطلب ”سلامتی کا بادشاہ“ ہے۔

باب دیکھیں کاپی




عبرانیوں 7:2
26 حوالہ جات  

”اَور مَیں نے لیویوں کو اُس خدمت کے عِوض جو وہ خیمہ اِجتماع میں اَنجام دیتے ہیں اِسرائیل کی ساری دہ یکی مِیراث کے طور پر دی ہے۔


اُس کے ایّام میں راستباز سرفراز ہوں گے؛ اَور جَب تک چاند قائِم ہے خُوب خُوشحالی رہے گی۔


لیکن تمہارا بیٹا جو مَرد صُلح ہوگا اَور مَیں اُسے چاروں طرف کے دُشمنوں سے امان بخشوں گا۔ اُس کا نام شُلومونؔ ہوگا اَور مَیں اُس کے دَورِ حُکومت میں اِسرائیل کو اَمن و سلامتی بخشوں گا۔


بنی اِسرائیل کے خُدا نے فرمایا، بنی اِسرائیل کی چٹّان نے مُجھ سے کہا: ’جَب کویٔی لوگوں پر راستی سے حُکومت کرتا ہے، جَب وہ خُدا کے خوف کے ساتھ حُکومت کرتا ہے،


داویؔد نے تمام اِسرائیل پر حُکمرانی کی اَور اَپنی ساری رعایا کے ساتھ نہایت ہی اِنصاف اَور راستی سے پیش آتے رہے۔


وہ تمہاری بھیڑ بکریوں کا دسواں حِصّہ لے لے گا اَور تُم خُود بھی اُس کے غُلام بَن کر رہ جاؤگے۔


اَور تمہارے اناج اَور تمہاری انگور کی فصل کا دسواں حِصّہ لے کر اَپنے خادِموں اَور اہلکاروں کو دے گا۔


اَور یہ پتّھر جسے مَیں نے سُتون کے طور پر کھڑا کیا ہے خُدا کا مَسکن ہوگا اَور اَے خُدا جو کچھ آپ مُجھے عطا کریں گے میں اُس کا دسواں حِصّہ آپ کو دُوں گا۔“


خُدا اِس زمانہ میں بھی اَپنی راستبازی ظاہر کرتا ہے کیونکہ وہ عادل بھی ہے اَور ہر شخص کو جو یِسوعؔ پر ایمان لاتا ہے راستباز ٹھہراتا ہے۔


”عالمِ بالا پر خُدا کی تمجید ہو، اَور زمین پر اُن آدمیوں پر خُدا کی سلامتی جِن پر وہ مہربان ہے۔“


اَور وہ ہماری سلامتی ہوگا۔ جَب اشُور ہمارے مُلک پر حملہ کرےگا، اَور ہمارے محلوں میں قدم رکھےگا، تو ہم اُس کے خِلاف سات چرواہے، بَلکہ آٹھ آدمیوں کے سردار بھی کھڑے کریں گے۔


گلّے اَور ریوڑ کی دہ یکی یعنی ہر دسواں جانور جو چرواہے کے عصا کے نیچے سے گزرتا ہے یَاہوِہ کے لیٔے پاک ہوگا۔


”ایک کنواری حاملہ ہوگی اَور اُس سے ایک بیٹا پیدا ہوگا اَور اُس کا نام عِمّانُوایلؔ رکھا جایٔےگا،“ جِس کا ترجُمہ ہے ”خُدا ہمارے ساتھ۔“


یہ ملکِ صِدقؔ، شالمؔ کا بادشاہ اَور خُداتعالیٰ کا کاہِنؔ تھا۔ جَب حضرت اَبراہامؔ چند بادشاہوں کو شِکست دے کر واپس آ رہے تھے تو ملکِ صِدقؔ نے اُن کا اِستِقبال کیا اَور اُنہیں برکت دی۔


نہ تو اُس کا باپ یا ماں ہے، اَور نہ ہی اُس کا کویٔی نَسب نامہ ہے، اُس کی زندگی کی نہ تو اِبتدا ہے اَور نہ ہی اِنتہا۔ وہ خُدا کے بیٹے کی مانند اَبدیّت تک کاہِنؔ ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات