Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عبرانیوں 6:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 کیونکہ خُدا اُس زمین کو برکت دیتاہے جو اَپنے پر بار بار پڑنے والی بارش کو جذب کرکے اَیسی فصل پیدا کرتی ہے جو کاشت کاروں کے لیٔے مفید ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 کیونکہ جو زمِین اُس بارِش کا پانی پی لیتی ہے جو اُس پر بار بار ہوتی ہے اور اُن کے لِئے کارآمد سبزی پَیدا کرتی ہے جِن کی طرف سے اُس کی کاشت بھی ہوتی ہے وہ خُدا کی طرف سے برکت پاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 अल्लाह उस ज़मीन को बरकत देता है जो अपने पर बार बार पड़नेवाली बारिश को जज़ब करके ऐसी फ़सल पैदा करती है जो खेतीबाड़ी करनेवाले के लिए मुफ़ीद हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اللہ اُس زمین کو برکت دیتا ہے جو اپنے پر بار بار پڑنے والی بارش کو جذب کر کے ایسی فصل پیدا کرتی ہے جو کھیتی باڑی کرنے والے کے لئے مفید ہو۔

باب دیکھیں کاپی




عبرانیوں 6:7
17 حوالہ جات  

اَپنے لیٔے راستبازی بوؤ، اَور شفقت کے پھل حاصل کرو، اَپنی اُفتادہ زمین جو تو؛ کیونکہ اَب یَاہوِہ کے طالب ہونے کا موقع ہے، تاکہ وہ آئیں اَور تُم پر راستی برسائیں۔


کیونکہ مَیں پیاسی زمین پر پانی اُنڈیلوں گا، اَور خشک زمین پر ندیاں جاری کروں گا؛ میں اَپنی رُوح تیری نَسل پر، اَور اَپنی برکت تیری اَولاد پر نازل کروں گا۔


جو بونے کے لیٔے بیج اُٹھاکر روتا ہُوا جاتا ہے، وہ پُولے اُٹھاکر ہنستا ہُوا واپس ہوگا۔


اِس لیٔے، اَے بھائیوں اَور بہنوں! خُداوؔند کی دوبارہ آمد تک صبر کرو۔ دیکھو، کِسان زمین سے قیمتی پیداوار حاصل کرنے کے لیٔے موسمِ خزاں اَور برسات کا صبر سے اِنتظار کرتا ہے۔


میں اُنہیں اَور اَپنی پہاڑی کے آس پاس کے علاقہ کو برکت دُوں گا۔ میں عَین موسم میں مینہ برساؤں گا اَور برکت کی بارش ہوگی۔


وہ یَاہوِہ کی طرف سے برکت پایٔےگا اَور اَپنے مُنجّی خُدا کی طرف سے بَری ہونے کا حق۔


تَب میں چھٹے بَرس میں تُمہیں اِس قدر برکت دُوں گا کہ آنے والے اگلے تین سال تک تمہارے کھانے واسطے زمین کافی پیداوار دے گی۔


سارا دہ یکی ذخیرہ خانے میں لاؤ تاکہ میرے بیت المُقدّس میں خُوراک مَوجُود رہے۔ اِس بات میں مُجھے آزما کر دیکھو،“ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”دیکھو میں آسمان کے دریچوں کو کھول کر اِس قدر برکتوں کی بارش کروں گا کی نہیں کہ تمہارے پاس رکھنے کو جگہ نہ رہے گی۔


چنانچہ یعقوب اُن کے پاس گئے اَور اُنہیں چُوما۔ جَب اِصحاقؔ نے عیسَوؔ کی پوشاک کی خُوشبو پائی تو اُنہیں برکت دی اَور فرمایا، ”میرے بیٹے کی خُوشبو اُس کھیت کی مہک کی مانند ہے جسے یَاہوِہ نے برکت دی ہو۔


تَب خُدا نے فرمایا، ”زمین سبزی پیدا کرے جَیسے بیج والے پَودے اَور بیج والے پھلدار درخت جو اَپنی اَپنی جنس کے مُطابق زمین پر پھُولیں پھلیں۔“ اَور اَیسا ہی ہُوا۔


کیونکہ جو مانگتاہے اُسے ملتا ہے، جو ڈھونڈتا ہے وہ پاتاہے اَورجو کھٹکھٹاتاہے اُس کے لیٔے دروازہ کھولا جائے گا۔


جو کِسان سخت محنت کرتا ہے، پہلے اُسی کو پیداوار کا حِصّہ مِلنا چاہئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات