Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عبرانیوں 6:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 مُختلف پاک غُسل کی ہدایات، کسی کے سَر پر ہاتھ رکھنا، مُردوں کی قیامت اَور اَبدی عدالت۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور بپتِسموں اور ہاتھ رکھنے اور مُردوں کے جی اُٹھنے اور ابدی عدالت کی تعلِیم کی بُنیاد دوبارہ نہ ڈالیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 बपतिस्मा क्या है, किसी पर हाथ रखने की तालीम, मुरदों के जी उठने और अबदी सज़ा पाने की तालीम।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 بپتسمہ کیا ہے، کسی پر ہاتھ رکھنے کی تعلیم، مُردوں کے جی اُٹھنے اور ابدی سزا پانے کی تعلیم۔

باب دیکھیں کاپی




عبرانیوں 6:2
57 حوالہ جات  

اَور اُنہیں رسولوں کے حُضُور میں پیش کیا، جنہوں نے اُن کے لیٔے دعا کی اَور اُن پر ہاتھ رکھے۔


جَب پَولُسؔ نے راستبازی، پرہیزگاری اَور آنے والی عدالت کے بارے میں بَیان کیا تو فیلِکسؔ ڈر گیا اَور کہنے لگا، ”ابھی اِتنا ہی کافی ہے! تو جا سَکتا ہے۔ مُجھے فُرصت ملے گی تو مَیں تُجھے پھر بُلواؤں گا۔“


پَولُسؔ کو مَعلُوم تھا کہ اُن میں بعض صدُوقی ہیں اَور بعض فرِیسی، وہ مَجلِس عامہ میں پُکار کر کہنے لگے، ”میرے بھائیو، میں فرِیسی ہُوں، فریسیوں سے آیا ہُوں۔ مُجھ پر اِس لیٔے مُقدّمہ چلایا جا رہاہے کہ میں اُمّید رکھتا ہُوں کہ مُردوں کی قیامت یعنی مُردے پھر سے جی اُٹھیں گے۔“


بعض اِپِکُورؔی اَور سِتُوئیکی فلسفی اُن سے بحث میں اُلجھ گیٔے۔ اُن میں سے بعض نے کہا، ”یہ بکواسی کیا کہنا چاہتاہے؟“ چونکہ پَولُسؔ، یِسوعؔ المسیح اَور قیامت کی بشارت دیتے تھے اِس لیٔے بعض یہ کہنے لگے، ”یہ تو اجنبی معبُودوں کی تبلیغ کرنے والا مَعلُوم ہوتاہے۔“


اُسی وقت رات کو داروغہ اُنہیں لے گیا، اُن کے زخم دھوئے اَور فوراً اُنہُوں نے اَور اُن کے سارے گھر والوں نے پاک ‏غُسل لیا۔


چنانچہ جَب وہ اَور اُس کے خاندان کے لوگ پاک ‏غُسل لے چُکے تو اُس نے ہم سے کہا، ”اگر تُم لوگ مُجھے خُداوؔند کی مُومِنہ بندی سمجھتے ہو، تو چلو اَور میرے گھر میں قِیام کرو۔“ اُس کی اِلتجا سُن کر ہم راضی ہو گئے۔


”یقیناً کیا کویٔی اِن لوگوں کو پانی کا پاک ‏غُسل لینے سے روک سَکتا ہے۔ کیونکہ جِس طرح ہم نے پاک رُوح پایا ہے، اُنہُوں نے بھی پایا ہے۔“


جنہوں نے پطرس کا پیغام قبُول کیا اُنہیں پاک ‏غُسل دیا گیا، اَور اُس دِن تقریباً تین ہزار آدمیوں کے قریب اُن میں شامل ہو گئے۔


پطرس نے اُن سے جَواب دیا، ”تَوبہ کرو اَور تُم میں سے ہر ایک، اَپنے گُناہوں کی مُعافی کے لیٔے یِسوعؔ المسیح کے نام پر پاک ‏غُسل لو۔ تو تُم پاک رُوح اِنعام میں پاؤگے۔


میں اُنہیں نہ پہچانتا تھا، مگر خُدا جنہوں نے مُجھے پانی سے پاک غُسل دینے کے لیٔے بھیجا تھا اُسی نے مُجھے بتایا، ’جِس اِنسان پر تو پاک رُوح کو اُترتے اَور ٹھہرتے دیکھے وُہی وہ شخص ہے جو پاک رُوح سے پاک غُسل دے گا۔‘


جو بھی ایمان لایٔے اَور پاک غُسل لے وہ نَجات پایٔےگا، لیکن جو ایمان نہ لایٔے وہ مُجرم قرار دیا جائے گا۔


اِس لیٔے تُم جاؤ اَور تمام قوموں کو شاگرد بناؤ اَور اُنہیں باپ، بیٹے اَور پاک رُوح کے نام سے پاک غُسل دو،


اَورجو خاک میں سو رہے ہیں، اُن میں سے بہت سے لوگ جاگ اُٹھیں گے، بعض اَبدی حیات کے لیٔے اَور بعض رُسوائی اَور ہمیشہ کی ذِلّت کے لیٔے۔


کیونکہ خُدا ہر ایک فعل کو، ہر ایک پوشیدہ بات سمیت، خواہ وہ اَچھّی ہو یا بُری، عدالت میں لائیں گے۔


مگر اِس وقت کے آسمان اَور زمین اُسی خُدا کے کلام کے ذریعہ سے اِس لیٔے رکھے گیٔے ہیں کہ آگ میں جَلائے جایٔیں؛ اَور یہ بے دین اِنسانوں کی عدالت اَور ہلاکت کے دِن تک محفوظ رہیں گے۔


عورتوں نے اَپنے مُردہ عزیزوں کو پھر سے زندہ پایا، بعض مار کھاتے ہویٔے مَر گیٔے مگر رِہائی منظُور نہ کی تاکہ اُنہیں قیامت کے وقت ایک بہتر زندگی حاصل ہو۔


کیونکہ اِن کا تعلّق صِرف کھانے پینے اَور جِسم کی طہارت کی مُختلف رسموں سے ہے۔ یہ جِسمانی ضوابط ہیں جو صِرف اُس وقت تک کے لیٔے ہیں جو صِرف نئے نظام کے آنے تک عَمل میں ہیں۔


جو یہ کہتے ہیں کہ قیامت آ چُکی ہے اَور یُوں وہ خُود حق سے گُمراہ ہوکر بعض لوگوں کا ایمان بِگاڑ رہے ہیں۔


جَب تُم پاک غُسل لے کر گویا المسیح کے ساتھ دفن ہو گیٔے، اَور تُم ایمان کے ذریعہ زندہ بھی کیٔے گئے کیونکہ تُم خُدا کی اُس قُدرت پر ایمان لائے، جِس نے المسیح کو مُردوں میں سے زندہ کیا۔


المسیح اَپنی قُوّت سے ساری چیزوں کو اَپنے تابع کر سکتے ہیں، اِسی قُوّت کی تاثیر سے وہ ہمارے فانی بَدن کی شکل بدل کر اَپنے جلالی بَدن کی مانند بنا دیں گے۔


کیونکہ ہم خواہ یہُودی ہوں یا غَیریہُودی، خواہ غُلام ہوں یا آزاد، سَب نے ایک ہی پاک رُوح کے وسیلہ سے ایک بَدن ہونے کے لیٔے پاک غُسل پایا اَور ہم سَب کو ایک ہی رُوح پِلایا گیا۔


اَور اُن سَب نے بادل اَور سمُندر میں بطور حضرت مَوشہ کے پیروکار پاک غُسل لیا۔


جَیسا کہ اُس خُوشخبری کے مُطابق جِس کا میں اعلان کرتا ہُوں۔ یہ اُس روز ہوگا جَب خُدا یِسوعؔ المسیح، کی مَعرفت آدمیوں کی پوشیدہ باتوں کی عدالت کرےگا۔


کیا تُم اِس بات کو کہ خُدا مُردوں کی قیامت یعنی مُردوں کو پھر سے زندہ کر دے گا، غَیر مُعتبر سمجھتے ہو؟


سِوائے اِس ایک بات کے جو مَیں نے کھڑے ہوکر بُلند آواز سے کہی تھی: ’یہ آج تمہارے سامنے مُجھ پر مُردوں کی قیامت یعنی مُردے پھر سے جی اُٹھیں گے کے بارے میں مُقدّمہ چلایا جا رہاہے۔‘ “


میں بھی خُدا سے وُہی اُمّید رکھتا ہُوں جو یہ رکھتے ہیں کہ راستبازوں اَور بدکاروں دونوں کی قیامت ہوگی۔


وہ سخت رنجیدہ تھے کیوں کہ رسول لوگوں کو یہ تعلیم دیتے تھے، جِس طرح یِسوعؔ مُردوں میں سے زندہ ہو‏‏گیٔے ہیں اُسی طرح سَب لوگ موت کے بعد زندہ ہو جایٔیں گے۔


جنہوں نے نیکی کی ہے وہ زندگی کی قیامت کے لیٔے جایٔیں گے اَور جنہوں نے بدی کی ہے وہ قیامت کی سزا پائیں گے۔


اَور تُو برکت پایٔےگا۔ کیونکہ اُن کے پاس کُچھ نہیں جِس سے وہ تیرا اِحسَان چُکا سکیں، لیکن تُجھے اِس اِحسَان کا بدلہ راستبازوں کی قیامت کے دِن ملے گا۔“


لیکن مُجھے ایک پاک غُسل لیناہے اَور جَب تک لے نہیں لیتا، میں بہت درد میں رہُوں گا!


فرِیسی نے یہ دیکھ کر تعجُّب کیا کہ وہ بغیر ہاتھ دھوئے کھانا کھانے بیٹھ گیٔے۔


تو حضرت یُوحنّا نے جَواب دیتے ہُوئے کہا، ”میں تو تُمہیں صِرف پانی سے پاک غُسل دیتا ہُوں۔ لیکن جو آنے والا ہے وہ مُجھ سے بھی زِیادہ زورآور ہے، میں تو اِس لائق بھی نہیں کہ اُن کی جُوتوں کے تسمے کھول سکوں۔ وہ تُمہیں پاک رُوح اَور آگ سے پاک غُسل دیں گے۔


تُم خُدا کے اَحکام کو چھوڑکر اِنسانی روایت کو قائِم رکھتے ہو۔“


اَور جَب بھی بازار سے آتے ہیں تو بغیر ہاتھ دھوئے کھانا نہیں کھاتے۔ اِسی طرح اَور بھی بہت سِی روایتیں ہیں۔ جو بُزرگوں سے پہُنچی ہیں، جِن کی وہ پابندی کرتے ہیں مثلاً پیالے، گھڑوں اَور تانبے کے برتنوں، کو خاص طریقہ سے دھونا۔)


لیکن یُوحنّا نے اُنہیں منع کرتے ہُوئے کہا، ”مُجھے تو آپ سے پاک غُسل لینے کی ضروُرت ہے اَور آپ میرے پاس آئے ہیں؟“


کیونکہ ہم سَب کو المسیح کی عدالت میں پیش ہوناہے، تاکہ ہر شخص اَپنے اَچھّے یا بُرے اعمال کا جو اُس نے اَپنے بَدن سے دُنیا میں کیٔے ہیں، بدلہ پایٔے۔


چنانچہ اُنہُوں نے روزہ رکھا دعا کی، اَور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں روانہ کر دیا۔


اَے یَاہوِہ، لیکن تیرے مُردے جئیں گے؛ اُن کی لاشیں اُٹھ کھڑی ہُوں گی۔ تُم جو خاک میں جا بسے ہو، جاگو اَور خُوشی کے نعرے لگاؤ۔ تیری اوس صُبح کی اوس کی مانند ہے؛ زمین اَپنے مُردوں کو پھر سے‏ پیدا کرےگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات