عبرانیوں 5:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ7 یِسوعؔ نے اَپنے جِسم میں بشر کے دَوران، پُکار پُکار کر اَور آنسُو بہا بہا کر خُدا سے دعائیں اَور اِلتجائیں کیں جو اُنہیں موت سے بچا سَکتا تھا اَور خُدا ترسی کی وجہ سے اُس کی سُنی گئی۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس7 اُس نے اپنی بشرِیّت کے دِنوں میں زور زور سے پُکار کر اور آنسُو بہا بہا کر اُسی سے دُعائیں اور اِلتجائیں کِیں جو اُس کو مَوت سے بچا سکتا تھا اور خُدا ترسی کے سبب سے اُس کی سُنی گئی۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस7 जब ईसा इस दुनिया में था तो उसने ज़ोर ज़ोर से पुकारकर और आँसू बहा बहाकर उसे दुआएँ और इल्तिजाएँ पेश कीं जो उसे मौत से बचा सकता था। और अल्लाह ने उस की सुनी, क्योंकि वह ख़ुदा का ख़ौफ़ रखता था। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن7 جب عیسیٰ اِس دنیا میں تھا تو اُس نے زور زور سے پکار کر اور آنسو بہا بہا کر اُسے دعائیں اور التجائیں پیش کیں جو اُسے موت سے بچا سکتا تھا۔ اور اللہ نے اُس کی سنی، کیونکہ وہ خدا کا خوف رکھتا تھا۔ باب دیکھیں |
اِس میں کویٔی شک نہیں کہ حقیقی دینداری کا سرچشمہ عظیم ہے یعنی: وہ جو جِسم میں ظاہر ہویٔے، اَور پاک رُوح کے وسیلہ سے صادق ٹھہرے، اَور فرشتوں کو دِکھائی دئیے، غَیریہُودیوں میں اُن کی مُنادی ہُوئی، اَور ساری دُنیا میں لوگ اُن پر ایمان لائے، اَور خُدا نے یِسوعؔ کو اَپنے ساتھ رہنے کے لیٔے جلال میں آسمان پر اُٹھالیا۔