Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عبرانیوں 4:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 لہٰذا خُدا کے لوگوں کے لیٔے سَبت کا آرام ابھی باقی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 پس خُدا کی اُمّت کے لِئے سَبت کا آرام باقی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 चुनाँचे अल्लाह की क़ौम के लिए एक ख़ास सुकून बाक़ी रह गया है, ऐसा सुकून जो अल्लाह के सातवें दिन आराम करने से मुताबिक़त रखता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 چنانچہ اللہ کی قوم کے لئے ایک خاص سکون باقی رہ گیا ہے، ایسا سکون جو اللہ کے ساتویں دن آرام کرنے سے مطابقت رکھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




عبرانیوں 4:9
17 حوالہ جات  

پہلے تُم اُس کی اُمّت نہ تھے، لیکن اَب خُدا کی اُمّت بَن گیٔے ہو۔ تُم جو پہلے خُدا کی رحمت سے محروم تھے اَب اُس کی رحمت کو پا چُکے ہو۔


’اَور وہ اُن کی آنکھوں کے سارے آنسُو پونچھ دے گا۔ پھر وہاں نہ موت باقی رہے گی‘ نہ ماتم نہ آہ و نالہ، نہ کویٔی درد باقی رہے گا کیونکہ جو پہلی چیزیں تھیں مِٹ جایٔیں گی۔“


اُس وقت یِشائی کی جڑ مُختلف لوگوں کے لیٔے ایک پرچم کی طرح ہوگی اَور غَیریہُودیوں کا مجمع اُس کے گِرد جمع ہوگا اَور اُس کی آرامگاہ پُرجلال ہوگی۔


اَور اَب ہم جو ایمان لا چُکے ہیں، خُدا کے اُس آرامگاہ میں داخل ہوتے ہیں، جَیسا کہ خُدا نے فرمایاہے، ”اِس لیٔے مَیں نے اَپنے قہر میں قَسم کھائی کہ، ’یہ لوگ میرے اُس آرامگاہ میں ہرگز داخل نہ ہوں گے۔‘ “ حالانکہ کایِٔنات کے خلق کے وقت سے ہی خُدا کے کام پُورے ہو چُکے تھے۔


پس جَب خُدا کے آرام میں داخل ہونے کا وعدہ ابھی تک باقی ہے تو ہمیں خبردار رہنا چاہئے تاکہ کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم میں سے کویٔی اُس میں داخل ہونے سے محروم رہ جائے۔


اَور گُناہ میں چند دِن لُطف اُٹھانے کی بجائے خُدا کی اُمّت کے ساتھ بدسلُوکی برداشت کرنا زِیادہ پسند کیا۔


چنانچہ مَیں نے اَپنے قہر میں قَسم کھائی، ’یہ لوگ میری اُس آرامگاہ میں ہرگز داخل نہ ہوں گے۔‘ “


جنہوں نے اَپنے آپ کو ہماری خاطِر قُربان کر دیا تاکہ ہمارا فدیہ ہوکر ہمیں ہر طرح کی بے دینی سے چھُڑا لیں اَور ہمیں پاک کرکے اَپنی خاص مِلکیّت کے لیٔے ایک اَیسی اُمّت بنا لیں جو نیک کام کرنے میں سرگرم ہو۔


مریمؔ کو ایک بیٹا ہوگا اَور تُم اُس کا نام یِسوعؔ رکھنا کیونکہ وُہی اَپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نَجات دیں گے۔“


راستی پر چلنے والے سلامتی میں داخل ہوتے ہیں؛ اَور موت کی حالت میں آرام پاتے ہیں۔


قوموں کے سردار اَبراہامؔ کے خُدا کی اُمّت میں شامل ہونے کے لیٔے اِکٹھّے ہو جاتے ہیں، کیونکہ زمین کے ڈھالیں خُدا کی ہیں؛ وہ نہایت ہی بُلند ہے۔


اَور اگر یہوشُعؔ نے اُنہیں آرام میں داخل کیا ہوتا تو خُدا اُس کے بعد ایک اَور دِن کا ذِکر نہ کرتا۔


کیونکہ جو کویٔی خُدا کے آرام میں داخل ہوتاہے وہ خُدا کی طرح اَپنے کاموں کو پُورا کرکے آرام کرتا ہے۔


پھر مَیں نے آسمان سے ایک آواز آتے سُنی، ”لِکھ! مُبارک ہیں وہ مُردے جو اَب سے خُداوؔند میں وفات پاتے ہیں۔“ ”بے شک،“ پاک رُوح فرماتا ہے، ”کیونکہ وہ اَپنی محنت و مشقّت سے آرام پائیں گے، کیونکہ اُن کے اعمال اُن کے ساتھ جایٔیں گے۔“


پس لوگوں نے ساتویں دِن آرام کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات