Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عبرانیوں 13:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اَے بھائیوں اَور بہنوں! میں اِلتجا کرتا ہُوں کہ میری نصیحت کی باتوں کو صبر کے ساتھ سُن لو جنہیں مَیں نے تُمہیں مُختصر طور پر صِرف چند الفاظ میں تحریر کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اَے بھائِیو! مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اِس نصِیحت کے کلام کی برداشت کرو کیونکہ مَیں نے تُمہیں مُختصر طَور پر لِکھا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 भाइयो, मेहरबानी करके नसीहत की इन बातों पर संजीदगी से ग़ौर करें, क्योंकि मैंने आपको सिर्फ़ चंद अलफ़ाज़ लिखे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 بھائیو، مہربانی کر کے نصیحت کی اِن باتوں پر سنجیدگی سے غور کریں، کیونکہ مَیں نے آپ کو صرف چند الفاظ لکھے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




عبرانیوں 13:22
22 حوالہ جات  

مَیں نے تُمہیں یہ مُختصر خط سِلوانُسؔ یعنی سِیلاسؔ کی مدد سے لِکھّا ہے، جسے میں وفادار بھایٔی سمجھتا ہُوں تاکہ تمہاری حوصلہ اَفزائی ہو اَور مَیں یہ تصدیق کرتا ہوں کہ خُدا کا سچّا فضل یہی ہے، اِس پر قائِم رہنا۔


لہٰذا اَے مُقدّسین بھائیوں اَور بہنوں، تُم جو آسمانی بُلاوے میں شریک ہو، یِسوعؔ پر غور کرو جِن کا ہم اقرار رسول اَور اعلیٰ کاہِن کے طور پر کرتے ہیں۔


دیکھو! میں اَپنے ہاتھ سے کیسے بڑے بڑے حُروف میں تُمہیں لِکھ رہا ہُوں۔


ہم جو خُدا کے کام میں شریک ہیں تمہاری مِنّت کرتے ہیں کہ خُدا کے فضل کو ضائع نہ ہونے دو۔


اِس لیٔے ہم المسیح کے ایلچی ہیں، گویا خُدا ہمارے ذریعہ لوگوں سے مُخاطِب ہوتاہے۔ لہٰذا ہم المسیح کی طرف سے اِلتماس کرتے ہیں: خُدا سے صُلح کر لو۔


لہٰذا آؤ! ہم اُس آرام میں داخل ہونے کی پُوری کوشش کریں تاکہ کویٔی شخص اُن کی طرح نافرمانی کرکے ہلاک نہ ہو جائے۔


پس جَب خُدا کے آرام میں داخل ہونے کا وعدہ ابھی تک باقی ہے تو ہمیں خبردار رہنا چاہئے تاکہ کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم میں سے کویٔی اُس میں داخل ہونے سے محروم رہ جائے۔


چنانچہ جو باتیں ہم نے سُنیں ہیں اُن پر ہمیں خاص طور سے دِل لگا کر غور کرنا چاہئے تاکہ کہیں اَیسا نہ ہو کہ ہم بہک کر اُن سے دُور چلے جایٔیں۔


اَب وُہی پَولُسؔ المسیح کی فروتنی اَور نرمی یاد دِلاتے ہویٔے، میں، تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں، میں پَولُسؔ، جَب تمہارے سامنے تو ”حلیم“ بَن جاتا ہُوں لیکن جَب تُم سے دُور ہوتا تو ”بڑے سخت“ خط لِکھتا ہُوں!


جَب توریت اَور نبیوں کے صحیفوں میں سے تِلاوت ہو چُکی تو یہُودی عبادت گاہ کے قائدین نے اُن کو یہ پیغام بھیجا، ”بھائیو، اگر لوگوں کی حوصلہ اَفزائی کے لیٔے آپ کچھ کہنا چاہتے ہو تو براہِ کرم بَیان کیجئے۔“


خُدا نے یہ راز مُکاشفہ کے ذریعہ مُجھ پر ظاہر کیا، مَیں نے اِس خط کے پچھلے حِصّے میں تحریری طور پر لِکھّا ہے۔


اَور کیا تُم اُس نصیحت کو بالکُل بھُول گیٔے جِس میں باپ نے تُمہیں اَپنا فرزند سمجھ کر تُمہیں مُخاطِب کیا ہے، ”اَے میرے بیٹے! خُداوؔند کی تربّیت کو ناچیز نہ جان، اَور جَب وہ تُجھے ملامت کرے تو بے دِل نہ ہو،


میں خاص کر تُم سے اِلتجا کرتا ہُوں کہ تُم دعا کرو کہ میں جلد تمہارے پاس آ سکوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات