Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عبرانیوں 12:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَپنی مُصیبتوں کو الٰہی تنبیہ سمجھ کر برداشت کرو گویا خُدا تُمہیں اَپنے فرزند سمجھ کر تمہاری تربّیت کر رہاہے۔ کیونکہ وہ کون سا بیٹا ہے جسے اُس کا باپ تنبیہ نہیں کرتا؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 تُم جو کُچھ دُکھ سہتے ہو وہ تُمہاری تربِیّت کے لِئے ہے۔ خُدا فرزند جان کر تُمہارے ساتھ سلُوک کرتا ہے۔ وہ کَون سا بیٹا ہے جِسے باپ تنبِیہ نہیں کرتا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 अपनी मुसीबतों को इलाही तरबियत समझकर बरदाश्त करें। इसमें अल्लाह आपसे बेटों का-सा सुलूक कर रहा है। क्या कभी कोई बेटा था जिसकी उसके बाप ने तरबियत न की?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اپنی مصیبتوں کو الٰہی تربیت سمجھ کر برداشت کریں۔ اِس میں اللہ آپ سے بیٹوں کا سا سلوک کر رہا ہے۔ کیا کبھی کوئی بیٹا تھا جس کی اُس کے باپ نے تربیت نہ کی؟

باب دیکھیں کاپی




عبرانیوں 12:7
16 حوالہ جات  

جَب تک اُمّید باقی ہے، اَپنے بیٹے کی تادیب کئے جا؛ اُس کی موت کا خیال دِل میں مت لا۔


لہٰذا اَپنے دِل میں یہ حقیقت اَچھّی طرح سے بیٹھا لو کہ جِس طرح ایک باپ اَپنے بیٹے کو تنبیہ کرتا ہے اُسی طرح یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں تنبیہ کرتے ہیں۔


تادیب کی چھڑی حِکمت بخشتی ہے، لیکن جو بچّہ تربّیت سے محروم رہا ہو، وہ اَپنی ماں کو رُسوا کرتا ہے۔


جو نظم و ضَبط کی چھڑی سے کام نہیں لیتا وہ اَپنے بیٹے سے بَیر رکھتا ہے، لیکن جو اُسے عزیز رکھتا ہے اُسے تنبیہ بھی کرتا رہتاہے۔


اَپنے بیٹے کی تربّیت کرو اَور وہ تُمہیں چَین اَور آرام دے گا؛ وہ تمہاری جان کو مسرُور کرےگا۔


اَور مَیں اُس کا باپ ہوں گا اَور وہ میرا بیٹا ہوگا۔ اَور جَب وہ خطا کرےگا تو مَیں اُسے آدمیوں کے ذریعہ ڈنڈوں اَور کوڑوں سے پِٹواؤں گا۔


حماقت بچّہ کے دِل سے وابستہ رہتی ہے، لیکن تربّیت کی چھڑی اُسے اُس سے دُور کر دے گی۔


(اُس کے باپ داویؔد نے اُس کی تنبیہ کرتے ہویٔے کبھی نہیں روکا تھا، ”تُم اَیسی حرکتیں کیوں کرتے ہو؟“ ادُونیّاہؔ کافی خُوبصورت بھی تھا اَور اَبشالومؔ کے بعد پیدا ہُوا تھا۔)


کیونکہ مَیں اُسے بتا چُکا ہُوں کہ میں اُس بدکاری کے باعث جسے وہ جانتا ہے اُس کے گھر کا ہمیشہ کے لیٔے فیصلہ کروں گا۔ اُس کے بیٹے لعنتی کام کرتے رہے اَور وہ اُنہیں روکنے میں ناکام رہا۔


” ’اَورجو کچھ تیرے دونوں بیٹوں حُفنیؔ اَور فِنحاسؔ کے ساتھ ہوگا وہ تیرے لیٔے ایک نِشان ہوگا۔ وہ دونوں ایک ہی دِن مَریں گے۔


پس تُم میری اُن قُربانیوں اَور نذروں کی جو مَیں نے اَپنے قِیام کے لیٔے مُقرّر کی ہیں تحقیر کیوں کرتے ہو؟ تیرے بیٹے میری قوم اِسرائیل کے ہر ہدیہ کے عُمدہ سے عُمدہ حِصّوں کو کھا کر اَپنے آپ کو موٹا کرتے ہیں۔ تُم اَپنے بیٹوں کو مُجھ سے زِیادہ عزّت کیوں دیتاہے؟‘


وہ شاگردوں کی حوصلہ اَفزائی کرتے اَور اُنہیں نصیحت دیتے تھے کہ اَپنے ایمان پر مضبُوطی سے قائِم رہو اَور فرماتے تھے، ”ہمیں خُدا کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لیٔے بہت سِی مُصیبتوں کا سامنا کرنا لازِم ہے۔“


لیکن خُداوؔند ہمیں عدالت کے دِن سزا دے کر ہماری تربّیت کرتے ہیں تاکہ ہم دُنیا کے ساتھ مُجرم نہ ٹھہرائے جایٔیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات