Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عبرانیوں 12:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 چنانچہ اَپنے تھکے ہویٔے بازوؤں اَور کمزور گھٹنوں کو مضبُوط کرو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 پس ڈِھیلے ہاتھوں اور سُست گُھٹنوں کو درُست کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 चुनाँचे अपने थकेहारे बाज़ुओं और कमज़ोर घुटनों को मज़बूत करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 چنانچہ اپنے تھکے ہارے بازوؤں اور کمزور گھٹنوں کو مضبوط کریں۔

باب دیکھیں کاپی




عبرانیوں 12:12
11 حوالہ جات  

کمزور ہاتھوں کو تقویّت دو، ناتواں گھٹنوں کو مضبُوط کرو؛


تُم اُن پر غور کرو جِس نے گُنہگاروں کی کتنی بڑی مُخالفت برداشت کی تاکہ تُم بے دِل ہوکر ہِمّت نہ ہارو۔


اَور اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم تُمہیں نصیحت کرتے ہیں کہ کاہل اَور بے قاعدہ چلنے والوں کو سمجھاؤ، بُزدل کو ہِمّت دو اَور کمزوروں کی مدد کرو اَور سَب کے ساتھ تحمُّل سے پیش آؤ۔


اَور جَب وہ تُجھ سے پوچھیں: ’تُو کیوں آہیں بھرتاہے؟‘ تو کہنا، ’آنے والی خبر کے سبب سے ہر دِل پگھل جائے گا اَور ہر ہاتھ ڈھیلا پڑ جائے گا۔ ہر رُوح ناتواں ہو جائے گی اَور ہر گھٹنا پانی کی مانند کمزور ہو جائے گا۔‘ وہ آ رہی ہے! وہ یقیناً وقوع میں آئے گی۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔“


اَور کیا تُم اُس نصیحت کو بالکُل بھُول گیٔے جِس میں باپ نے تُمہیں اَپنا فرزند سمجھ کر تُمہیں مُخاطِب کیا ہے، ”اَے میرے بیٹے! خُداوؔند کی تربّیت کو ناچیز نہ جان، اَور جَب وہ تُجھے ملامت کرے تو بے دِل نہ ہو،


ہر ہاتھ ڈھیلا پڑ جائے گا اَور ہر گھُٹنا پانی کی مانند کمزور ہو جائے گا۔


وہ خالی ہے، لُوٹ لیا گیا ہے، ویران ہے! دِل پگھل جاتے ہیں، گھُٹنے لڑکھڑاتے ہیں، جِسم کانپتے ہیں، ہر چہرہ زرد ہو جاتا ہے۔


بادشاہ کے چہرہ کا رنگ اُڑ گیا اَور وہ اِس قدر خوفزدہ ہُوا کہ اُس کے گھُٹنے آپَس میں ٹکرانے لگے اَور اُس کی ٹانگیں ڈھیلی پڑ گئیں۔


فاقہ کرتے کرتے میرے گھُٹنے کمزور ہو گئے؛ میرے جِسم میں چربی نہیں اَور وہ سُوکھ کر رہ گیا ہے۔


اُس دِن یروشلیمؔ کو بتایا جائے گا، اَے شہر صِیّونؔ، مت ڈر اَپنے ہاتھوں کو لنگڑانے نہ دیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات