Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عبرانیوں 10:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 ہر ایک کاہِنؔ روزانہ بیت المُقدّس میں کھڑا ہوکر اَپنی خدمت کے فرائض اَدا کرتا ہے اَور ایک ہی قِسم کی قُربانیاں بار بار پیش کرتا ہے جو گُناہوں کو کبھی بھی دُور نہیں کر سکتیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور ہر ایک کاہِن تو کھڑا ہو کر ہر روز عِبادت کرتا ہے اور ایک ہی طرح کی قُربانِیاں بار بار گُذرانتا ہے جو ہرگِز گُناہوں کو دُور نہیں کر سکتِیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 हर इमाम रोज़ बरोज़ मक़दिस में खड़ा अपनी ख़िदमत के फ़रायज़ अदा करता है। रोज़ाना और बार बार वह वही क़ुरबानियाँ पेश करता रहता है जो कभी भी गुनाहों को दूर नहीं कर सकतीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 ہر امام روز بہ روز مقدِس میں کھڑا اپنی خدمت کے فرائض ادا کرتا ہے۔ روزانہ اور بار بار وہ وہی قربانیاں پیش کرتا رہتا ہے جو کبھی بھی گناہوں کو دُور نہیں کر سکتیں۔

باب دیکھیں کاپی




عبرانیوں 10:11
21 حوالہ جات  

کیونکہ یہ ناممکن ہے کہ بَیلوں اَور بکروں کا خُون گُناہوں کو دُور کر سکے۔


ہر اعلیٰ کاہِن آدمیوں میں سے آدمیوں کے لیٔے مُنتخب کیا جاتا ہے تاکہ وہ خُدا سے تعلّق رکھنے والی باتوں میں لوگوں کی نُمائندگی کرے یعنی نذریں اَور گُناہوں کی قُربانیاں پیش کرے۔


اُن سے کہہ کہ یَاہوِہ کے لیٔے تُم جو آتِشی قُربانی پیش کرو وہ یہ ہے: ہر روز حسبِ معمول دو بے عیب یک سالہ برّے سوختنی نذر کے طور پر چڑھایا کرنا۔


یِسوعؔ کو دُوسرے اعلیٰ کاہِنوں کی طرح اِس کی ضروُرت نہیں کہ روز بہ روز پہلے اَپنے گُناہوں کے لیٔے اَور پھر لوگوں کے گُناہوں کے لیٔے قُربانیاں پیشں کریں۔ کیونکہ حُضُور نے تو اَپنے آپ کو ایک ہی بار میں قُربان کرکے تمام لوگوں کے گُناہوں کا کفّارہ ہمیشہ کے لیٔے اَدا کر دیا۔


”تمہاری کثیرُالتعداد قُربانیاں میرے کس کام کی ہیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں: مینڈھوں کی سوختنی نذروں سے، اَور فربہ جانوروں کی چربی سے میرا جی بھر چُکاہے؛ بَیلوں، برّوں اَور بکروں کا خُون میری خُوشی کا باعث نہیں۔


مُوسوی شَریعت آئندہ کی اَچھّی چیزوں کا محض ایک عکس ہے نہ کہ اُن کی اصلی صورت۔ اِس لیٔے ایک ہی قِسم کی قُربانیاں جو سال بسال پیش کی جاتی ہیں وہ خُدا کے پاس آنے والوں کو ہرگز کامِل نہیں کر سکتیں۔


”جِس وقت سے دائمی قُربانی موقُوف کی جائے گی اَور تباہ کرنے والی مکرُوہ شَے نصب کی جائے گی، تَب سے ایک ہزار دو سَو نوّے دِن گذر چُکے ہوں گے۔


”اُس کی مُسلّح فَوجیں اُٹھ کھڑی ہوں گی اَور بیت المُقدّس کے قلعہ کو ناپاک کریں گی اَور روزانہ نذر کی جانے والی قُربانی کو بند کر دیں گی اَور وہاں اَیسی تباہ کرنے والی مکرُوہ شَے نصب کریں گی جو تباہی کی باعث ہوگی۔


اَور وہ حُکمران ایک ہفتہ یعنی سات سال کے لیٔے بہُتوں سے عہد باندھے گا اَور اُس ہفتہ کے درمیان وہ قُربانی اَور نذر موقُوف کر دے گا اَور وہ بیت المُقدّس میں ایک تباہ کرنے والی مکرُوہ شَے کو قائِم کرےگا جو تباہی کا باعث ہوگا۔ یہ تَب تک ہوتا رہے گا جَب تک کہ مُقرّر وقت کے آخِر میں اُس حُکمران پر یہ تباہی نازل نہ کر دی جائے۔“


اَور ابھی میں دعا کر ہی رہاتھا کہ وہ شخص گیبریلؔ جسے میں اُس سے پہلے کی رُویا میں دیکھ چُکاتھا تیز پرواز کرکے شام کی قُربانی کے وقت میرے پاس آیا۔


اُس نے اَپنے آپ کو عظمت میں یَاہوِہ کے آسمانی فَوج کے سپہ سالار کی مانند بُلند کیا؛ اَور اُس نے یَاہوِہ کو نذر کی جانے والی روزانہ کی قُربانی کو بند کر دیا اَور اُس کے پاک مَقدِس کو گرا دیا۔


زمین کا یہ مُقدّس حِصّہ اُن کاہِنوں کے لیٔے ہوگا جو پاک مَقدِس میں خدمت کرتے ہیں اَور یَاہوِہ کے حُضُور میں خدمت کرنے کو آتے ہیں اَور یہ جگہ اُن کے مکانوں کے لیٔے ہوگی اَور پاک مُقدّس کے لیٔے مُقدّس مقام بھی ہوگی۔


یہ مُقرّرہ ماہانہ اَور روزمرّہ دی جانے والی سوختنی نذروں اَور اُن کے ساتھ کی اناج کی نذر اَور تپاون کی نذروں کی قُربانیوں کے علاوہ ہیں۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانیوں کے طور پر پیش کی جایٔیں۔


اِسی طرح سات دِن تُم روزانہ آتِشی قُربانی کی یہ غِذا چڑھانا تاکہ وہ یَاہوِہ کے لیٔے فرحت بخش خُوشبو ٹھہرے۔ یہ حسبِ معمول دی جانے والی سوختنی نذر اَور اُس کے تپاون کے علاوہ پیش کی جائے۔


اَور گُناہ کی قُربانی کے طور پر کفّارہ دینے کے لیٔے ہر روز ایک بچھڑے کو ذبح کرنا اَور اُس کے لیٔے کفّارہ دیتے وقت مذبح کو صَاف کرنا اَور اُسے مَسح کرنا تاکہ وہ پاک ہو جائے۔


میں کیا لے کر یَاہوِہ کے حُضُور میں آؤں، اَور خدائے تعالیٰ کو کیسے سَجدہ کروں؟ کیا سوختنی نذروں، اَور ایک سالہ بچھڑوں کے ساتھ اُس کے حُضُور میں آؤں؟


اَور اُس پاک مَقدِس اَور حقیقی مُلاقات کے خیمہ میں خدمت کو اَنجام دیتاہے جسے کسی اِنسان نے نہیں بَلکہ خُود خُداوؔند نے کھڑا کیا ہے۔


اَور اگر وہ زمین پر ہوتا تو ہرگز کاہِنؔ نہ ہوتا کیونکہ یہاں شَریعت کے مُطابق نذرانہ پیش کرنے والے کاہِنؔ مَوجُود ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات