Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عبرانیوں 1:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور فرشتوں کے بارے میں وہ فرماتے ہیں، ”وہ اَپنے فرشتوں کو ہَوایٔیں، اَور اَپنے خادِموں کو گویا آگ کے شُعلوں کی مانند بناتا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور فرِشتوں کی بابت یہ کہتا ہے کہ وہ اپنے فرِشتوں کو ہوائیں اور اپنے خادِموں کو آگ کے شُعلے بناتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 फ़रिश्तों के बारे में वह फ़रमाता है, “वह अपने फ़रिश्तों को हवाएँ और अपने ख़ादिमों को आग के शोले बना देता है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 فرشتوں کے بارے میں وہ فرماتا ہے، ”وہ اپنے فرشتوں کو ہَوائیں اور اپنے خادموں کو آگ کے شعلے بنا دیتا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




عبرانیوں 1:7
10 حوالہ جات  

آپ ہَواؤں کو اَپنا قاصِد، اَور اَپنے خادِموں کو گویا آگ کے شُعلوں کی مانند بناتے ہیں۔


کیا وہ تمام فرشتے خدمت گزار رُوحیں نہیں جو نَجات پانے والوں کی خدمت کے لیٔے بھیجی جاتی ہیں؟


تَب الِیشعؔ نے دعا کی، ”اَے یَاہوِہ! میرے خادِم کی آنکھیں کھول دیجئے تاکہ وہ دیکھ سکے۔“ تَب یَاہوِہ نے اُس نوجوان خادِم کی آنکھیں کھولیں اَور اُس نے دیکھا کہ الِیشعؔ کے اِردگرد کی پہاڑیاں آتِشی گھوڑوں اَور رتھوں سے بھری پڑی ہیں۔


اَور جَب وہ باتیں کرتے ہُوئے جا رہے تھے تو اَچانک ایک آتِشی رتھ اَور آتِشی گھوڑے نموُدار ہُوئے اَور اُن دونوں کو ایک دُوسرے سے جُدا کر دیا اَور ایلیّاہ ایک گِردباد میں سوار ہوکر آسمان میں اُٹھا لیٔے گیٔے۔


فرشتہ نے جَواب دیا، ”یہ آسمان کی چار رُوحیں ہیں جو ساری دُنیا کے مالک کی حُضُوری میں کھڑی رہتی ہیں لیکن اِس وقت وہ اَپنے مالک کی مرضی پُوری کرنے باہر جا رہی ہیں۔


اَور اُس کے سامنے سے، ایک آگ کا دریا نکل کر بہہ رہاتھا۔ ہزاروں فرشتہ اُس کی خدمت میں مصروف تھے؛ اَور لاکھوں فرشتہ اُس کی خدمت میں رُوبرو کھڑے تھے۔ اَور عدالت شروع ہو گئی تھی؛ اَور کِتابیں کھُلی ہوئی تھیں۔


اُس سے ذرا اُونچائی پر سرافیم فرشتے تھے جِن کے چھ چھ پر تھے۔ دو پروں سے اُنہُوں نے اَپنے چہرے چھُپا رکھے تھے، دو سے اَپنے پاؤں اَور دو پروں کی مدد سے وہ اُڑتے تھے۔


آدمؔ کو نکال دینے کے بعد خُدا نے باغِ عدنؔ کے مشرق کی طرف کروبیوں کو اَور چاروں طرف گھُومنے والی شُعلہ زن تلوار کو رکھا تاکہ وہ زندگی کے درخت کی طرف جانے والے راستہ کی حِفاظت کریں۔


میکایاہؔ نے اَپنی بات جاری رکھتے ہُوئے کہا، ”لہٰذا یَاہوِہ کا کلام سُنو، مَیں نے یَاہوِہ کو اَپنے تخت پر بیٹھے اَور تمام آسمانی فَوج کو اُن کے داہنی اَور بائیں طرف کھڑے دیکھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات