Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




حجّی 2:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 ’تُم میں سے اَب کون بچا ہے جِس نے اِس بیت المُقدّس کی پہلی شان و شوکت دیکھی تھی؟ اَور اَب یہ تُمہیں کیسی دِکھائی دیتی ہے؟ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ اَب یہ تمہاری نظر میں اُس پہلے بیت المُقدّس کی موازنہ میں کچھ بھی نہیں ہے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 کہ تُم میں سے کِس نے اِس ہَیکل کی پہلی رَونق کو دیکھا؟ اور اب کَیسی دِکھائی دیتی ہے؟ کیا یہ تُمہاری نظر میں ناچِیز نہیں ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 ‘तुममें से किस को याद है कि रब का घर तबाह होने से पहले कितना शानदार था? जो इस वक़्त उस की जगह तामीर हो रहा है वह तुम्हें कैसा लगता है? रब के पहले घर की निसबत यह कुछ भी नहीं लगता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 ’تم میں سے کس کو یاد ہے کہ رب کا گھر تباہ ہونے سے پہلے کتنا شاندار تھا؟ جو اِس وقت اُس کی جگہ تعمیر ہو رہا ہے وہ تمہیں کیسا لگتا ہے؟ رب کے پہلے گھر کی نسبت یہ کچھ بھی نہیں لگتا۔

باب دیکھیں کاپی




حجّی 2:3
8 حوالہ جات  

مگر بہت سے عمر رسیدہ کاہِنؔ، لیوی اَور آبائی خاندانوں کے سرداروں جنہوں نے پہلی بیت المُقدّس دیکھی تھی جَب اُن کی آنکھوں کے سامنے اِس بیت المُقدّس کی بُنیاد رکھی گئی تو وہ زور زور سے چِلّاکر رونے لگے جَب کہ بعض دُوسرے لوگ خُوشی کے نعرے مار رہے تھے۔


اُنہیں اَپنے خُوبصورت زیورات پر فخر تھا اَور اُنہیں وہ اَپنے مکرُوہ بُتوں اَور بے جان شَبیہ بنانے میں اِستعمال کرتے تھے۔ اِس لیٔے میں اُنہیں اُن کے لیٔے ایک ناپاک چیز بنا دُوں گا۔


اِس پچھلے بیت المُقدّس کی شان و شوکت پہلے والے بیت المُقدّس سے زِیادہ ہوگی۔ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ اَور مَیں اِس مقام میں سلامتی بخشوں گا۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔“


اَور داویؔد نے کہا، ”میرا بیٹا شُلومونؔ کمسِن اَور ناتجربہ کار ہے اَور یَاہوِہ کے لیٔے تعمیر کیا جانے والا گھر نہایت ہی شاندار ہونا چاہئے تاکہ سَب ممالک میں اُس کی شہرت اَور نام ہو۔“ اِس لیٔے میں شُلومونؔ کے لیٔے سارا سامان تیّار رکھوں گا۔ چنانچہ داویؔد نے اَپنی وفات سے پیشتر خُوب تیّاری کی۔


اُنہُوں نے یَاہوِہ کی تعریف میں سِتائش اَور شُکر گزاری کا یہ نغمہ گایا: ”وہ بھلےہیں؛ کیونکہ بنی اِسرائیل سے اُن کی مَحَبّت ہمیشہ تک قائِم ہے۔“ اَور تمام لوگوں نے بُلند آواز سے یَاہوِہ کی تمجید کا نعرہ مارا کیونکہ یَاہوِہ کے گھر کی بُنیاد رکھی گئی تھی۔


آپ کے مُقدّس شہر بنجر بَن گیٔے ہیں؛ یہاں تک کہ صِیّونؔ بھی بنجر پڑا ہے اَور یروشلیمؔ ویران ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات