اُنہُوں نے یہوشُعؔ کو جَواب دیا، ”آپ کے خادِموں کو صَاف صَاف بتایا گیا تھا کہ کس طرح یَاہوِہ آپ کے خُدا نے اَپنے خادِم مَوشہ کو حُکم دیا تھا کہ وہ تُمہیں تمام مُلک دے دیں گے اَور اُن کے باشِندوں کو تمہارے سامنے سے نِیست و نابود کر دیں گے۔ یہ سُن کر ہمیں خوف کے سبب جان کے لالے پڑ گیٔے اَور ہم اَیسا کرنے پر مجبُور ہو گئے۔
