Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




حبقوق 2:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 کیا تیرے قرض خواہ یَکایک نہ اُٹھ کھڑے ہوں گے؟ کیا وہ بیدار نہ ہوں گے اَور تیرے کپکپانے کا باعث نہ بَن جایٔیں گے؟ تَب تُو اُن کا شِکار ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 کیا وہ تُجھے کھا جانے کو اچانک نہ اُٹھیں گے اور تُجھے مُضطرِب کرنے کو بیدار نہ ہوں گے اور تُو اُن کے لِئے لُوٹ نہ ہو گا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 क्योंकि अचानक ही ऐसे लोग उठेंगे जो तुझे काटेंगे, ऐसे लोग जाग उठेंगे जिनके सामने तू थरथराने लगेगा। तब तू ख़ुद उनका शिकार बन जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 کیونکہ اچانک ہی ایسے لوگ اُٹھیں گے جو تجھے کاٹیں گے، ایسے لوگ جاگ اُٹھیں گے جن کے سامنے تُو تھرتھرانے لگے گا۔ تب تُو خود اُن کا شکار بن جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




حبقوق 2:7
19 حوالہ جات  

جو آدمی بار بار مُتنبّہ کئے جانے پر بھی سرکشی کرتا ہے وہ ناگہاں تباہ کیا جائے گا، اَور اُس کا کویٔی چارہ نہ ہوگا۔


جَب لوگ کہہ رہے ہوں گے کہ اَب، ”اَمن اَور سلامتی ہے،“ اُسی وقت اُن پر اَچانک ہلاکت اِس طرح آ جائے گی جِس طرح حاملہ عورت کو دردِزہ شروع ہو جاتا ہے اَور وہ ہرگز نہ بچیں گے۔


مَیں اُس کے حاکموں اَور دانِشوروں کو متوالا کر دُوں گا، اَور اُس کے سرداروں، افسروں اَور فَوجیوں کو بھی؛ وہ اَبدی نیند سوئیں گے اَور پھر کبھی بیدار نہ ہوں گے،“ یہ اُس بادشاہ کا فرمان ہے جِس کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔


”تیروں کو تیز کر لو، اَور سِپر اُٹھالو! یَاہوِہ نے مادیؔ بادشاہوں کو اُبھارا ہے، کیونکہ اُن کا منصُوبہ بابیل کو تباہ کرناہے۔ یَاہوِہ اِنتقام لیں گے، یعنی اَپنے بیت المُقدّس کے لئے اِنتقام۔


”دیکھو، مَیں تمہارے درمیان اَیسے زہریلے سانپ، اَور افعی بھیجوں گا، جِن پر کویٔی منتر کارگر نہیں ہوگا، اَور وہ تُمہیں ڈسیں گے،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


تُجھ پر آفت آئے گی، جِس کا منتر تُو نہیں جانتی۔ ایک بَلا تُجھ پر نازل ہوگی جِس سے تُو کسی کفّارے کو دے کر ٹال نہیں سکے گی؛ اَچانک ایک اَیسی تباہی تُجھ پر آئے گی جِس کا تُجھے علم بھی نہ ہوگا۔


میں مشرق سے ایک شِکاری پرندہ کو بُلاتا ہُوں؛ یعنی دُور کے مُلک سے ایک شخص کو بُلاتا ہُوں جو میری مرضی پُوری کرے۔ جو مَیں نے کہا اُسے میں کرکے ہی رہُوں گا؛ اَورجو مقصد مَیں نے کیا ہے اُسے پُورا ہی کروں گا۔


”مَیں نے شمال سے ایک کو اُکسایا ہے اَور وہ آ بھی پہُنچا۔ وہ آفتاب کے مطلع (مشرق) سے آیا ہے اَور میرا نام لیتا ہے۔ جِس طرح کُمہار گیلی مٹّی کو روندتا ہے، اُسی طرح وہ حُکمرانوں کو گارے کی مانند روندتا ہے۔


جو کویٔی گڑھا کھودتا ہے وہ اُس میں گِر بھی سَکتا ہے؛ اَورجو کویٔی دیوار توڑتا ہے اُسے سانپ ڈس سَکتا ہے۔


اِفرائیمؔ کا حَسد جاتا رہے گا، اَور بنی یہُوداہؔ کے دُشمنوں کا خاتِمہ ہو جائے گا؛ اَور بنی اِفرائیمؔ بنی یہُوداہؔ سے حَسد نہ رکھیں گے، نہ بنی یہُوداہؔ بنی اِفرائیمؔ سے کینہ رکھیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات