Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




حبقوق 2:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 تُونے لبانونؔ کے اُوپر جو ظُلم کیا ہے وہ تُجھے گھیر لے گا، تُونے جانوروں کی جو ہلاکت کی ہے وہ تُجھے خوفزدہ کرےگی۔ کیونکہ تُونے اِنسان کا لہُو بہایا ہے؛ تُونے مُلک، شہر اَور اُن کے باشِندوں کو غارت کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 چُونکہ تُو نے مُلک و شہر و باشِندوں میں خُون ریزی اور سِتم گری کی ہے اِس لِئے وہ زِیادتی جو لُبناؔن پر ہُوئی اور وہ ہلاکت جِس سے جانور ڈر گئے تُجھ پر آئے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 जो ज़ुल्म तूने लुबनान पर किया वह तुझ पर ही ग़ालिब आएगा, जिन जानवरों को तूने वहाँ तबाह किया उनकी दहशत तुझी पर तारी हो जाएगी। क्योंकि तुझसे क़त्लो-ग़ारत सरज़द हुई है, तूने देहात और शहरों पर उनके बाशिंदों समेत शदीद ज़ुल्म किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 جو ظلم تُو نے لبنان پر کیا وہ تجھ پر ہی غالب آئے گا، جن جانوروں کو تُو نے وہاں تباہ کیا اُن کی دہشت تجھ ہی پر طاری ہو جائے گی۔ کیونکہ تجھ سے قتل و غارت سرزد ہوئی ہے، تُو نے دیہات اور شہروں پر اُن کے باشندوں سمیت شدید ظلم کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




حبقوق 2:17
15 حوالہ جات  

چونکہ تُونے بہت سِی قوموں کو لُوٹا ہے، اَور بہت سے اِنسانوں کا خُون بہایا ہے، تُونے زمین کو اَور مُلکوں کو اُن کے باشِندوں کے ساتھ برباد کیا ہے، اِس لیٔے بچے ہُوئے لوگ تُجھے غارت کریں گے۔


اَے لبانونؔ، اَپنے دروازوں کو کھولو تاکہ آگ تمہارے دیوداروں کو بھسم کرے!


لیکن اَے خُدا آپ، بدکاروں کو ہلاکت کے گڑھے میں اُتاریں گے؛ خُونخوار اَور دغاباز لوگ اَپنی آدھی عمر بھی جی نہ پائیں گے۔ پر میں تو آپ ہی پر بھروسا رکھوں گا۔


”مَیں تمہاری آنکھوں کے سامنے بابیل کو اَور تمام کَسدیوں کو اُن کی صِیّونؔ میں کی ہُوئی بُرائیوں کا بدلہ دُوں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


بابیل سے فرار ہونے والوں اَور پناہ گیروں کا شور سُنو جو صِیّونؔ میں یہ اعلان کر رہے ہیں کہ کس طرح یَاہوِہ ہمارے خُدا نے اَپنے بیت المُقدّس کا اِنتقام لے لیا ہے۔


قتل کے گُناہ کا مُرتکب آدمی اَپنی موت تک بھاگتا پھرے گا اُسے کوئی نہ روکے۔


اَے بابیل کی بیٹی یعنی بابیل کے لوگ جو تباہ ہونے کو ہیں، مُبارک ہے وہ جو تُجھے اِس سلُوک کا بدلہ دے جو تُونے ہم سے کیا۔


”اَے سَب تیر اَندازوں! بابیل کے چاروں طرف صف آرائی کرو۔ اُس پر تیر برساؤ! کویٔی تیر باقی نہ رکھو، کیونکہ اُس نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔


تیری تِجارت کی بہتات کے باعث تُجھ میں تشدّد بھر گیا، اَور تُونے گُناہ کیا۔ اِس لیٔے اَے سرپرست کروبی، مَیں نے تُجھے بےحُرمتی سمجھ کر خُدا کے پہاڑ پر سے ہٹا دیا، اَور تُجھے اُن آتِشی پتّھروں کے درمیان سے خارج کر دیا۔


جَب مَیں نے اُسے گڑھے میں جانے والوں کے ساتھ قبر میں ڈالا تو اُس کے گرنے کے شور سے مَیں نے قوموں کو لرزا دیا۔ تَب عدنؔ کے تمام درختوں نے یعنی لبانونؔ کے چیدہ اَور بہترین درختوں نے جو پانی کی فراوانی کے علاقوں میں تھے، زمین کے نیچے تسلّی پائی۔


چونکہ اُنہُوں نے یہُوداہؔ پر ظُلم ڈھائے، اَور اُن کے مُلک میں بےگُناہوں کا خُون بہایا، اِس لیٔے مِصر ویران ہو جائے گا، اَور اِدُوم ریگستان بَن جائے گا۔


کیا وہ اَپنا جال خالی کرتا رہے گا، اَور قوموں پر رحم نہ کرکے اُنہیں برباد کرتا رہے گا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات