Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




حبقوق 2:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 میں اَپنی پہرےداری پر کھڑا رہُوں گا اَور فصیل پر مضبُوطی سے ٹھہرا رہُوں گا؛ اَور اِنتظار کروں گا کہ وہ مُجھ سے کیا کہتاہے، اَور مَیں اُس کی شکایت کا کیا جَواب دُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 مَیں اپنی دِیدگاہ پر کھڑا رہُوں گا اور بُرج پر چڑھ کر اِنتظار کرُوں گا کہ وہ مُجھ سے کیا کہتا ہے اور مَیں اپنی فریاد کی بابت کیا جواب دُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 अब मैं पहरा देने के लिए अपनी बुर्जी पर चढ़ जाऊँगा, क़िले की ऊँची जगह पर खड़ा होकर चारों तरफ़ देखता रहूँगा। क्योंकि मैं जानना चाहता हूँ कि अल्लाह मुझे क्या कुछ बताएगा, कि वह मेरी शिकायत का क्या जवाब देगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اب مَیں پہرا دینے کے لئے اپنی بُرجی پر چڑھ جاؤں گا، قلعے کی اونچی جگہ پر کھڑا ہو کر چاروں طرف دیکھتا رہوں گا۔ کیونکہ مَیں جاننا چاہتا ہوں کہ اللہ مجھے کیا کچھ بتائے گا، کہ وہ میری شکایت کا کیا جواب دے گا۔

باب دیکھیں کاپی




حبقوق 2:1
23 حوالہ جات  

اَور پہرےدار شیر کی مانند چِلّا اُٹھا، ”میرے آقا، میں روز بروز پہرا کے بُرج پر کھڑا رہتا ہُوں؛ ہر رات میں اَپنی جگہ پر مَوجُود ہُوں۔


اَے یروشلیمؔ، مَیں نے تیری دیواروں پر نگہبان مُقرّر کئے ہیں؛ وہ دِن رات کبھی خاموش نہ ہوں گے۔ تُم جو یَاہوِہ کو پُکارتے رہتے ہو، خاموش نہ بیٹھو،


اَور جَب داویؔد اَندرونی اَور بیرونی پھاٹکوں کے درمیان بیٹھے ہُوئے تھے تو اُس وقت پہرےدار فصیل کی دیوار پر چڑھ کر پھاٹک کی چھت پر گیا۔ جَب اُس نے نظر دَوڑائی تو دیکھا کہ ایک آدمی اکیلا دَوڑا آ رہاہے۔


مَیں کان لگائے رہُوں گا کہ یَاہوِہ خُدا کیا فرماتے ہیں؛ وہ اَپنے لوگوں اَور اَپنے مُقدّسین سے سلامتی کا وعدہ کرتے ہیں۔ لیکن وہ پھر احمقانہ راہوں سے دُور رہیں۔


اَے یَاہوِہ، آپ صُبح کو میری آواز سُنیں گے؛ کیونکہ مَیں صُبح دَم ہی اَپنی اِلتجائیں آپ کے حُضُور پیش کرتا ہُوں اَور اُمّید لگائے بیٹھا رہتا ہُوں۔


کیونکہ تُم اِس بات کا ثبوت طلب کرتے ہو کہ المسیح مُجھ میں ہوکر کلام کرتا ہے۔ اَور وہ تمہارے واسطے کمزور نہیں، بَلکہ تُم میں زورآور ہے۔


اَے یَاہوِہ، جَب بھی مَیں آپ کے حُضُور کویٔی مُقدّمہ لاتا ہُوں تو، ہمیشہ آپ کو صادق پاتا ہُوں۔ پھر بھی مَیں آپ کے اِنصاف کی بابت آپ سے بحث کرنا چاہتا ہُوں، بدکار اَپنی روِش میں کیوں ترقّی پاتاہے؟ اَور کیا وجہ ہے کہ تمام بےایمان لوگ عیش و آرام سے رہتے ہیں؟


میں خُدا کو اَپنے ہر قدم کا حِساب دُوں گا؛ ایک حُکمراں کی طرح میں اُن کے پاس جاؤں گا۔)


جَب یزرعیلؔ کے بُرج پر مُعیّن نگہبان نے یِہُو اَور اُس کے فَوجیوں کو قریب آتے دیکھا تو وہ پُکار پُکار کر کہنے لگا، ”میں کچھ فَوجیوں کو آتے دیکھ رہا ہُوں۔“ یہُورامؔ نے حُکم دیا، ”ایک گُھڑسوار کو اُن سے مُلاقات کرنے اَور دریافت کرنے کے لیٔے بھیجو، ’کیا سَب خیریت ہے اَور تُم لوگ اَمن کے ساتھ آ رہے ہو؟‘ “


تاکہ وہ اَپنے بیٹے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا عِرفان مُجھے بخشے اَور مَیں غَیریہُودیوں کو اُس کی خُوشخبری سُناؤں۔ مَیں نے اُس وقت گوشت اَور خُون سے صلاح نہ لی۔


وہ دسترخوان بچھاتے ہیں، اَور غلیچے پھیلاتے ہیں، وہ کھاتے اَور پیتے ہیں! اَے افسر، اُٹھو، سِپر پر تیل مَلو!


(”کاش کہ کویٔی میری سُننے والا ہوتا! لو اَب مَیں اَپنے مَحضرنامہ پر دستخط کرتا ہُوں، قادرمُطلق مُجھے جَواب دیں؛ میرا مُدّعی بھی اَپنا دعویٰ تحریر کرکے پیش کرے۔


اَور بنی اِسرائیل نے چوری چھُپے وہ سَب کام کئے جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرے تھے اَور اُنہُوں نے اَپنے سَب شہروں میں نگہبانوں کے بُرج سے لے کر فصیلدار شہر تک اَپنے لیٔے اُونچے اُونچے مقامات تعمیر کئے۔


تَب مَیں نے تُم پر نگہبان مُقرّر کئے اَور فرمایا، ’نرسنگے کی آواز کو غور سے سُننا!‘ لیکن تُم نے ضِد کی، ’ہم نہیں سُنیں گے۔‘


”اَے آدمؔ زاد، مَیں نے تُجھے بنی اِسرائیل کا نگہبان مُقرّر کیا ہے اِس لیٔے میرا کلام سُن اَور میری جانِب سے اُنہیں آگاہ کر۔


لیکن مَیں پُر اُمّید ہوکر یَاہوِہ کی راہ دیکھوں گا، مَیں اَپنے مُنجّی خُدا کا اِنتظار کروں گا؛ میرے خُدا میری سُنیں گے۔


یقیناً اُن کی نَجات اُن کے قریب ہے جو اُن سے ڈرتے ہیں، تاکہ اُن کا جلال ہمارے مُلک میں بسے۔


یَاہوِہ مُجھ سے یہ کہتاہے: ”جاؤ، ایک پہرےدار کو مُقرّر کر تاکہ وہ جو کچھ دیکھے اُس کی اِطّلاع دے۔


”اَے آدمؔ زاد، مَیں نے تُجھے بنی اِسرائیل کا نگہبان مُقرّر کیا ہے اِس لیٔے میرا کلام سُن اَور میری جانِب سے اُنہیں آگاہ کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات