حبقوق 1:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ16 اِس لیٔے وہ اَپنے جال کے لیٔے قُربانیاں چڑھاتا ہے اَور اَپنے جال کے لیٔے خُوشبوئیں جَلاتا ہے، کیونکہ اَپنے جال کے وسیلے سے وہ عیش کرتا ہے اَور لذیذ غِذا کھاتا ہے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس16 اِسی لِئے وہ اپنے جال کے آگے قُربانِیاں گُذرانتے ہیں اور اپنے مہا جال کے آگے بخُور جلاتے ہیں کیونکہ اِن کے وسِیلہ سے اُن کا بخرہ لذِیذ اور اُن کی غِذا چرب ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस16 तब वह अपने जाल के सामने बख़ूर जलाकर उसे जानवर क़ुरबान करता है। क्योंकि उसी के वसीले से वह ऐशो-इशरत की ज़िंदगी गुज़ार सकता है। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن16 تب وہ اپنے جال کے سامنے بخور جلا کر اُسے جانور قربان کرتا ہے۔ کیونکہ اُسی کے وسیلے سے وہ عیش و عشرت کی زندگی گزار سکتا ہے۔ باب دیکھیں |
بَلکہ آپ نے آسمان کے خُداوؔند کے خِلاف اَپنا سربُلند کیا۔ آپ نے اُس کی بیت المُقدّس کے برتن منگوائے اَور اُن میں آپ نے اَپنے اُمرا، اَپنی بیویوں اَور داشتاؤں کے ساتھ مَے نوشی کی۔ آپ نے چاندی اَور سونے، کانسے، لوہے، لکڑی اَور پتّھر کے معبُودوں کی تمجید کی جو نہ دیکھتے، نہ سُنتے اَور نہ سمجھ سکتے ہیں۔ لیکن آپ نے اُس خُدا کی تمجید نہ کی جِس کے ہاتھوں میں آپ کی زندگی اَور آپ کی تمام راہیں ہیں۔
تُم نے اَپنے قاصِدوں کے ذریعہ یَاہوِہ کی بےحُرمتی کی ہے۔ تُم نے ڈینگ ماری، ’میں اَپنے کثیر رتھوں کے ساتھ پہاڑوں کی چوٹیوں پر، بَلکہ لبانونؔ کی آخِری سرحدوں تک چڑھ آیا ہُوں۔ مَیں نے سَب سے اُونچے دیودار کے درخت کاٹ ڈالے ہیں، اَور اُس کے عُمدہ صنوبر کو بھی۔ میں اُس کے نہایت ہی دُور دراز کے مقاموں میں داخل ہو چُکا ہُوں، ہاں اُس کے گھنے جنگلوں میں بھی۔
بَلکہ ہم نے اَپنے مُنہ سے جو بولا ہم وُہی کریں گے کہ ہم تو آسمان کی ملِکہ کے لیٔے بخُور جَلائیں گے اَور تپاون دیں گے؛ جِس طرح ہم، ہمارے آباؤاَجداد، ہمارے بادشاہ اَور ہمارے حاکم یہُودیؔہ کے شہروں اَور یروشلیمؔ کی گلیوں میں کرتے تھے؛ کیونکہ اُس وقت ہمارے پاس کثرت سے کھاتے پیتے اَور خُوشحال اَور مُصیبتوں سے محفوظ تھے۔