Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 9:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 خُدا یافیتؔ کو وسعت دے؛ اَور یافیتؔ، شِمؔ کے خیموں میں بسے، اَور کنعانؔ اُس کا غُلام ہو۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 خُدا یافتؔ کو پَھیلائے کہ وہ سِمؔ کے ڈیروں میں بسے اور کنعاؔن اُس کا غُلام ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 अल्लाह करे कि याफ़त की हुदूद बढ़ जाएँ। याफ़त सिम के डेरों में रहे और कनान उसका ग़ुलाम हो।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 اللہ کرے کہ یافت کی حدود بڑھ جائیں۔ یافت سِم کے ڈیروں میں رہے اور کنعان اُس کا غلام ہو۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 9:27
15 حوالہ جات  

اَور یَشعیاہ نبی بھی فرماتے ہیں، ”یِشائی کی جڑ پھوٹ نکلے گی، یعنی ایک شخص غَیریہُودیوں پر حُکومت کرنے کو اُٹھے گا؛ تمام غَیریہُودیوں کی اُمّید اُسی پر قائِم رہے گی۔“


جَب اُن کی سرکشی دُنیا کے لیٔے برکت کا باعث ہویٔی اَور اُن کا رُوحانی زوال غَیریہُودیوں کے لیٔے نِعمت کی فراوانی کا باعث ہُوا تو اُن سَب کا پُوری طرح بھرپُورہو جانا ضروُر ہی کتنی زِیادہ نِعمت کا باعث ہوگا۔


لہٰذا، میں درخواست کرتا ہُوں کہ تُم میری اِن مُصیبتوں کے سبب سے، جو میں تمہاری خاطِر سَہتا ہُوں، ہِمّت نہ ہارو، کیونکہ وہ تمہارے لیٔے جلال کا باعث ہیں۔


وہ راز یہ ہے کہ خُوشخبری کے وسیلہ سے غَیریہُودیوں کا یہُودیوں کے ساتھ خُدا کی مِیراث میں حِصّہ ہے، وہ ایک ہی بَدن کے اَعضا ہیں، اَور خُدا نے المسیح یِسوعؔ کے وسیلے سے جو وعدہ کیا ہے اُس میں شامل ہیں۔


پس اَب تُم پردیسی اَور مُسافر نہیں رہے، بَلکہ خُدا کے مُقدّسین کے ہم وطن اَور خُدا کے گھرانے کے رُکن بَن گئے،


کیونکہ آفتاب کے طُلوع سے غروب تک قوموں میں میرے نام کی تمجید ہوگی۔ اَور میرے نام کی خاطِر ہر جگہ بخُور جَلایا جائے گا اَور پاک عطیات لایٔے جایٔیں گے کیونکہ قوموں میں میرے نام کی تمجید ہوگی،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اِس لیٔے اَب مَیں اُسے پھُسلا کر؛ بیابان میں لے جاؤں گا اَور اُس سے نرم دِلی سے باتیں کروں گا۔


اُس وقت یِشائی کی جڑ مُختلف لوگوں کے لیٔے ایک پرچم کی طرح ہوگی اَور غَیریہُودیوں کا مجمع اُس کے گِرد جمع ہوگا اَور اُس کی آرامگاہ پُرجلال ہوگی۔


اِس پر بھائیوں نے فوراً پَولُسؔ کو ساحِل سمُندر کی طرف روانہ کر دیا، لیکن سِیلاسؔ اَور تِیمُتھِیُس بیریّؔہ ہی میں ٹھہرے رہے۔


سیلاب کے بعد نوحؔا ساڑھے تین سَو بَرس تک اَور زندہ رہے۔


بنی یافیتؔ یہ ہیں: گومرؔ، ماگوگؔ، مِدائی، یاوانؔ، تُوبل، میشکؔ اَور تیِراسؔ تھے۔


قومیں تمہاری خدمت کریں اَور سارے قبیلے تمہارے سامنے جھُکیں۔ تُم اَپنے بھائیوں کے آقا ٹھہرو، اَور تمہاری ماں کے بیٹے تمہارے سامنے جھُکیں۔ جو تُم پر لعنت بھیجیں وہ تُم پر لعنتی ہُوں اَورجو تُمہیں مُبارکباد دیں وہ برکت پائیں۔“


”تَب میں اُن کے درمیان ایک نِشان نصب کروں گا اَور اُن کے بچے ہوؤں میں سے چند کو مُختلف قوموں کے پاس بھیجوں گا جنہوں نے نہ میری شہرت سُنی ہے نہ میرا جلال دیکھاہے یعنی ترشیشؔ اَور پُولؔ اَور لُودؔ کو (جو مشہُور تیر اَنداز ہیں) اَور تُوبل اَور یُونانؔ (یاوانؔ) اَور دُور کے جزیروں کے پاس بھی بھیج دوں گا۔ وہ مُختلف قوموں میں میرا جلال بَیان کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات