Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 6:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 لیکن نوحؔا یَاہوِہ کی نظر میں مقبُول ہُوا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 مگر نُوحؔ خُداوند کی نظر میں مقبُول ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 सिर्फ़ नूह पर रब की नज़रे-करम थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 صرف نوح پر رب کی نظرِ کرم تھی۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 6:8
23 حوالہ جات  

تُم نے اَپنے خادِم پر نظرِکرم کی ہے اَور مُجھ پر اِس قدر مہربان ہویٔے کہ میری جان بچائی۔ لیکن مَیں پہاڑوں تک بھاگ کر نہیں جا سَکتا۔ یہ آفت مُجھ کو آ لے گی اَور مَیں مَر جاؤں گا۔


لہٰذا آؤ ہم خُدا کے فضل کے تخت کے پاس دِلیری سے چلیں تاکہ ہم پر رحم ہو، اَور وہ فضل حاصل کریں جو ضروُرت کے وقت ہماری مدد کرے۔


لیکن فرشتہ نے اُن سے کہا، ”اَے مریمؔ! خوف نہ کر؛ آپ پر خُدا کا فضل ہُواہے۔


کیونکہ یَاہوِہ خُدا آفتاب اَور سِپر ہیں؛ یَاہوِہ فضل اَور جلال بخشتے ہیں؛ اَور جِن کی روِش بے اِلزام ہو اُنہیں کسی نِعمت سے محروم نہیں رکھتے۔


کیونکہ خُدا کا وہ فضل جو سارے اِنسانوں کی نَجات کا باعث ہے، ظاہر ہو چُکاہے۔


لیکن اَب مَیں جو کچھ ہُوں، خُدا کے فضل سے ہُوں اَور اُس کا فضل جو مُجھ پر ہُوا بے فائدہ نہیں ہُوا، کیونکہ مَیں نے اُن تمام رسولوں سے زِیادہ محنت کی اَور یہ محنت مَیں نے اَپنی کوشش سے نہیں کی بَلکہ خُدا کے فضل نے مُجھ سے وَیسے کرائی۔


تَب تُم خُدا اَور اِنسان کی نگاہ میں مقبُول ہوگے اَور نیک نام حاصل کروگے۔


یَاہوِہ اُن سَب کی حِفاظت کرتے ہیں، جو اُن سے مَحَبّت رکھتے ہیں، لیکن وہ سَب بدکار لوگوں کو فنا کر دیں گے۔


جَب کویٔی شخص کام کرکے اَپنی اُجرت حاصل کرتا ہے تو اُس کی اُجرت بخشش نہیں بَلکہ اُس کا حق سَمجھی جاتی ہے۔


داویؔد خُدا کے مقبُول نظر ہویٔے اَور اُنہُوں نے خُدا سے درخواست کی کہ مُجھے حضرت یعقوب کے خُدا کے واسطے ایک قِیام گاہ بنانے کی اِجازت دی جائے۔


نیک آدمی پر یَاہوِہ کی نظرِکرم ہوتی ہے، لیکن یَاہوِہ بُری نیّت والے آدمی کو مُجرم ٹھہراتا ہے۔


اَور نہ قدیم زمانے کے لوگوں کو بخشا، بَلکہ بے دین دُنیا پر سیلاب بھیج کر ہلاک کر دیا اَور صِرف راستبازی کی مُنادی کرنے والے حضرت نُوح اَور سات دیگر اَشخاص کو بچا لیا۔


کیونکہ جو مُجھے پاتاہے، زندگی پاتاہے اَور اُس پر یَاہوِہ کی نظرِ عنایت ہوتی ہے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”جو لوگ تلوار کے وار سے بچ نکلیں گے اُن پر بیابان میں بھی فضل ہوگا؛ کیونکہ مَیں بنی اِسرائیل کو آرام دینے کے لیٔے آؤں گا۔“


خُداوؔند قیامت کے دِن اُس پر رحم کرے! تُمہیں خُوب مَعلُوم ہے کہ اُنیِسفُرس نے اِفِسُسؔ شہر میں میرے لیٔے کیا کیا خدمتیں اَنجام دیں۔


لیکن خُدا نے مُجھے میرے پیدا ہونے سے قبل ہی چُن لیا اَور جَب اُس کی مرضی ہُوئی، اُس نے اَپنے فضل سے مُجھے اَپنی خدمت کے لیٔے بُلا لیا


اَور جَب خُدا نے اُنہیں اَپنے فضل کی بِنا پر چُنا تو صَاف ظاہر ہے کہ اُن کے اعمال کی بِنا پر نہیں چُنا؛ ورنہ اُس کا فضل، فضل نہ رہتا۔


تاکہ ہم خُدا کے فضل سے راستباز ٹھہریں، اَور اَبدی زندگی کی اُمّید کے مُطابق وارِث بنیں۔


جَیسا حضرت نُوح کے دِنوں میں ہُوا تھا وَیسا ہی اِبن آدمؔ کی آمد کے وقت ہوگا۔


”اَور جَیسا حضرت نُوح کے دِنوں میں تھا، وَیسا ہی اِبن آدمؔ کے دِنوں میں ہوگا۔


جو اُس قدیم زمانے میں نافرمان رُوحیں تھیں جَب خُدا حضرت نُوح کے زمانہ میں صبر کرکے اُنہیں تَوبہ کرنے کا موقع بخشا تھا۔ اَور اُس وقت حضرت نُوح لکڑی کا جہاز تیّار کر رہے تھے جِس میں صِرف آٹھ اَشخاص سوار ہوکر پانی سے صحیح سلامت بچ نکلے تھے۔


اَور اگر اُن میں نُوح، دانی ایل اَور ایُّوب، یہ تینوں اَشخاص بھی مَوجُود ہوں تو وہ اَپنی راستبازی کے باعث صِرف اَپنی ہی جان بچا سکیں گے۔ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات