Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 6:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 یَاہوِہ نے دیکھا کہ زمین پر اِنسان کی بدی بہت بڑھ گئی ہے، اَور اِنسانی دِل کے خیالات ہمیشہ بدی کی طرف مائل رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور خُداوند نے دیکھا کہ زمِین پر اِنسان کی بدی بُہت بڑھ گئی اور اُس کے دِل کے تصوُّر اور خیال سدا بُرے ہی ہوتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 रब ने देखा कि इनसान निहायत बिगड़ गया है, कि उसके तमाम ख़यालात लगातार बुराई की तरफ़ मायल रहते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 رب نے دیکھا کہ انسان نہایت بگڑ گیا ہے، کہ اُس کے تمام خیالات لگاتار بُرائی کی طرف مائل رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 6:5
24 حوالہ جات  

کیونکہ بُرے خیال، قتل، زنا، جنسی بدفعلی، چوری، کُفر، جھُوٹی گواہی، دِل ہی سے نکلتی ہیں۔


اَے یروشلیمؔ، اَپنے دِل کی بدی کو دھو ڈال تاکہ تُم نَجات پاؤ۔ تُم کب تک اَپنے دِل میں بُرے خیالات کو جگہ دوگے؟


دِل سَب چیزوں سے زِیادہ حیلہ باز اَور لاعلاج ہوتاہے، اُس کا راز کون جان سَکتا ہے؟


وہ بُرائی جو دُنیا کی ساری چیزوں میں پائی جاتی ہے یہ ہے کہ ایک ہی حادثہ سَب پر گزرتا ہے۔ علاوہ ازیں بنی آدمؔ کے دِل بدی سے اَور اُن کے سینے عمر بھر دیوانگی سے بھرے رہتے ہیں اَور اُس کے بعد وہ مَر جاتے ہیں۔


مَیں نے صِرف یہ مَعلُوم کیا ہے: کہ خُدا نے نَوع اِنسان کو راستکار بنایا، لیکن اِنسان نے بہت سِی بندشیں تجویز کیں۔“


جَب اُن کی فرحت بخش خُوشبو یَاہوِہ تک پہُنچی تو یَاہوِہ نے دِل ہی دِل میں کہا، ”مَیں اِنسان کے سبب سے پھر کبھی زمین پر لعنت نہ بھیجوں گا۔ حالانکہ اُس کے دِل کا ہر خیال بچپن ہی سے بدی کی طرف مائل ہوتاہے، اَور آئندہ کبھی تمام جانداروں کو ہلاک نہ کروں گا جَیسا مَیں نے کیا۔


خُدا آسمان پر سے نیچے بنی آدمؔ پر نگاہ کرتے ہیں تاکہ دیکھیں کہ کویٔی دانشمند اَور کویٔی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔


کیونکہ ہم بھی ایمان لانے سے پہلے ناسمجھ، نافرمان، فریب کھانے والے اَور ہر طرح کی خواہشوں اَور عیّاشیوں کی غُلامی میں تھے۔ بدنیّتی اَور حَسد میں زندگی گزارتے تھے۔ لوگ ہم سے نفرت کرتے تھے اَور ہم اُن سے۔


اَور اُس نے مُجھ سے کہا، ”اَندر جا اَور دیکھ کہ وہ یہاں کیسی شرارت آمیز اَور قابل نفرت حرکتیں کر رہے ہیں۔“


سدُومؔ کے لوگ بدکار تھے اَور یَاہوِہ کے خِلاف سنگین گُناہ کیا کرتے تھے۔


اُس نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدمؔ زاد، کیا تُم نے دیکھا کہ بنی اِسرائیل کے بُزرگ اَپنے اَپنے بُتکدے میں تاریکی میں کیا کر رہے ہیں؟ وہ کہتے ہیں، ’یَاہوِہ ہمیں نہیں دیکھتے۔ اُنہُوں نے مُلک کو ترک کر دیا ہے۔‘ “


بدی کے منصُوبے باندھنے والا دِل، شرارت کے لیٔے تیزرَو پاؤں،


جَب اَیسا آدمی قَسم کے اِن الفاظ کو سُن کر اَپنے دِل میں خُود کو مُبارک سمجھتے ہیں اَور سوچتے ہیں، ”ہم تو اَپنی مَن مانی کرتے ہویٔے بھی سلامت رہیں گے،“ اَیسا کرکے وہ آدمی سیراب شُدہ زمین اَور خُشک زمین دونوں پر تباہی لے آئیں گے۔


تو پھر اِنسان کیا چیز ہے جو حقیر اَور فاسق ہے، اَورجو بدی کو پانی کی طرح پی لیتا ہے!


جَیسا حضرت نُوح کے دِنوں میں ہُوا تھا وَیسا ہی اِبن آدمؔ کی آمد کے وقت ہوگا۔


”اَور جَیسا حضرت نُوح کے دِنوں میں تھا، وَیسا ہی اِبن آدمؔ کے دِنوں میں ہوگا۔


جو اُس قدیم زمانے میں نافرمان رُوحیں تھیں جَب خُدا حضرت نُوح کے زمانہ میں صبر کرکے اُنہیں تَوبہ کرنے کا موقع بخشا تھا۔ اَور اُس وقت حضرت نُوح لکڑی کا جہاز تیّار کر رہے تھے جِس میں صِرف آٹھ اَشخاص سوار ہوکر پانی سے صحیح سلامت بچ نکلے تھے۔


کیا تُم اِسی پرانی راہ پر چلتے رہوگے جِس پر بدکار لوگ چلتے آئے ہیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات