Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




پیدایش 6:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تَب یَاہوِہ نے فرمایا، ”میری رُوح اِنسان کے ساتھ ہمیشہ مزاحمت نہ کرتی رہے گی کیونکہ وہ فانی ہے۔ اُس کی عمر ایک سَو بیس بَرس کی ہوگی۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 تب خُداوند نے کہا کہ میری رُوح اِنسان کے ساتھ ہمیشہ مُزاحمت نہ کرتی رہے گی کیونکہ وہ بھی تو بشر ہے تَو بھی اُس کی عُمر ایک سَو بِیس برس کی ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 फिर रब ने कहा, “मेरी रूह हमेशा के लिए इनसान में न रहे क्योंकि वह फ़ानी मख़लूक़ है। अब से वह 120 साल से ज़्यादा ज़िंदा नहीं रहेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 پھر رب نے کہا، ”میری روح ہمیشہ کے لئے انسان میں نہ رہے کیونکہ وہ فانی مخلوق ہے۔ اب سے وہ 120 سال سے زیادہ زندہ نہیں رہے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




پیدایش 6:3
17 حوالہ جات  

تو بھی آپ برسوں تک اُن کو برداشت کرتے رہے اَور اَپنی رُوح سے اَپنے نبیوں کی مَعرفت اُنہیں تنبیہ کرتے رہے۔ تاہم اُنہُوں نے کویٔی توجّہ نہ دی۔ پس آپ نے اُنہیں پڑوسی اَقوام کے ہاتھ میں دے دیا۔


اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’مَیں اُن پر ایک اَیسی آفت لاؤں گا جِس سے وہ بچ نہ سکیں گے۔ اگرچہ وہ مُجھ سے فریاد کریں گے تَو بھی مَیں اُن کی نہ سُنوں گا۔


پھر بھی اُنہُوں نے سرکشی کی اَور اُس قُدُّوس رُوح کو غمگین کیا۔ اِس لیٔے اُس نے اَپنا رُخ بدلا اَور اُن کا دُشمن ہو گیا اَور اُن سے لڑا۔


خُدا کو یاد تھا کہ وہ محض بشر ہیں، اَور ہَوا کا جھونکا جو واپس نہیں آتا۔


”اَے گردن کشو! تمہارے دِل اَور کان دونوں نامختون ہیں۔ جَیسے تمہارے آباؤاَجداد کرتے آئے ہیں: وَیسے ہی تُم بھی پاک رُوح کی ہمیشہ مُخالفت کرتے رہتے ہو!


تَب مَیں نیچے اُتر آؤں گا اَور تُجھ سے وہاں باتیں کروں گا اَور مَیں اُس رُوح میں سے جو تُجھ پر ہے کچھ لے کر اُس رُوح کو اُن پر ڈال دُوں گا۔ وہ لوگوں کا بوجھ اُٹھانے میں تمہاری مدد کریں گے تاکہ تُمہیں اکیلے بوجھ اُٹھانا نہ پڑے۔


پاک رُوح کو مت بُجھاؤ۔


بشر سے تو بشر ہی پیدا ہوتاہے مگر جو رُوح سے پیدا ہوتاہے وہ رُوح ہے۔


میرے تاکستان کے لیٔے اَور کیا کرنا باقی رہ گیا تھا جو مَیں نے اُس کے لیٔے نہیں کیا ہو؟ پھر کیا وجہ ہے کہ جَب مَیں نے اَچھّے انگور کی توقع رکھی تو اُس میں صِرف جنگلی انگور لگا؟


جِس وقت مَیں تمہارے آباؤاَجداد کو مِصر سے باہر نکال لایا، تَب سے آج تک میں اُن کو بار بار یہ کہتے ہُوئے تاکید کرتا رہا، ”میری اِطاعت کرو۔“


تو خُدا کے بیٹوں نے دیکھا کہ آدمیوں کی بیٹیاں خُوبصورت ہیں، اَور اُنہُوں نے جِن جِن کو چُنا اُن سے شادی کرلی۔


اگر مَیں ہمیشہ اِلزام لگاتا رہتا، اَور سدا غُصّہ کئے جاتا، تو اِنسان کی رُوح میرے رُوبرو پست ہو جاتی اَور آدمی کا دَم جسے مَیں نے پیدا کیا ہے، نابود ہو جاتا۔


ہماری عمر کی میعاد محض ستّر بَرس ہے، اَور اگر ہم میں قُوّت ہو تو اسّی بَرس؛ لیکن یہ عرصہ محض مشقّت اَور رنج و غم میں گزر جاتا ہے، کیونکہ یہ دِن جلد چلے جاتے ہیں اَور ہم رخصت ہو جاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات